Results 1 to 5 of 5

Thread: Aab e Hayat

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Aab e Hayat

    آبِ حیات


    کل میں یونہی بیٹھا سوچ وبچار میں مصروف تھا کہ مجھ پر ’’آب حیات‘‘ کی حقیقت منکشف ہو گئی۔ آپ نے بھی یقیناً آب حیات کے بارے میں بہت کچھ سنا ہو گا۔۔۔مگر کچھ لوگ تو اس کو افسانوی اختراع سمجھ کر اس کی حقیقت سے انکاری ہیں ۔ اور کچھ اس کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہیں ۔ویسے بھی اس کے بارے میں کئی قصے بر زباں زدِ خاص و عام ہیں۔ جیسا کہ حضرت خضر علیہ السلام کے بارے میں مشہور ...ہے کہ انہوں نے آبِ حیات پی رکھا ہے۔ اور یہ قصہ بھی معروف بہ اہل زباں ہے کہ خضر علیہ السلام اور سکندر دونوں مل کر آبِ حیات کی تلاش میں نکلے ۔ اور پھر آخر کار خضر علیہ السلام نے آب حیات کا کنواں ڈھونڈھ لیا۔ اور اس میں سے پانی پی لیا مگر سکندر کو اس کی خبر نہ دی۔۔۔ اسی لئے غالب کہتا ہے
    کیا کیا خضر نے سکندر سے
    اب کسے رہنما کرے کوئی
    خیر یہ تو ٹھہرے قصے کہانیاں۔ اصل حقیقت تو کل ہی مجھ پر عیاں ہوئی۔
    کل ایسے ہی میرے ذہن میں ایک خیال اُبھرا کہ آب حیات کیا ہے؟ کیا اس کی کوئی حقیقت بھی ہے یا کہ یہ صرف ایک افسانوی اختراع ہے۔میں نے اس نقطہ پر مزید سوچ بچار کی تو مجھ پر یہ عقدہ کھلا کہ ’’آب حیات‘‘ کا مطلب ہے کہ وہ پانی یا جام جسے پی کر انسان ہمیشہ کے لئے زندہ رہ سکے ۔ تو ایسا پانی اور جام تو صرف ایک ہی ہے ۔ جسے پی کر انسان ہمیشہ کے لئے امر ہو جاتا ہے۔۔۔ اور وہ ہے ۔۔’’جامِ شہادت‘‘ جو شخص بھی یہ جام پیتا ہے وہ حیاتِ جاوداں کو پا لیتا ہے ۔۔ اور دنیا میں جتنی بھی چیزیں ہیں سب کو فنا ہے ۔ کوئی بھی چیز ہمیشہ کے لئے نہیں ۔ مگر یہ جام ، یعنی ’’جامِ شہادت‘‘ جو شخص پی لیتا ہے وہ فنا سے نکل کر بقا کی راہ کا راہی بن جاتا ہے ۔ اور ہمارا قرآن بھی اس پر شاہد ہے ۔ کہ اللہ کا ارشاد ہے ۔۔۔۔
    ‘‘اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل (شہید)کئے جائیں انہیں مردہ مت کہو ،بلکہ وہ زندہ ہیں مگر تمہیں اس کی خبر نہیں۔۔۔’’
    اور یہ صرف مسلمانوں پر اللہ کا خاص فضل ہے کہ جس نے انہیں ’’آبِ حیات ‘‘ جیسی عظیم نعمت سے نوازا ہے ۔۔۔۔
    اللہ تعالیٰ ہم سب کو یہ جام پینے کی توفیق نصیب فرمائے۔آمین


    (نامعلعم)
    Last edited by Hidden words; 04-08-2012 at 09:35 PM.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Apne E Ap mein,,,
    Posts
    20,228
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    3230 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474864

    Default re: Aab e Hayat

    keep it up


  3. #3
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default re: Aab e Hayat

    Subhaan ALLAH

    eq2hdk - Aab e Hayat

  4. #4
    Join Date
    Jul 2012
    Location
    FANTACIES..!!
    Posts
    1,960
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    4063 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429505

    Default re: Aab e Hayat

    O very nyc.. I was hving sum sort ov misunderstandings regarding dz topic "aab-e-hayat"..
    Bt concepts clear due to dz very useful post.. Great work..!

  5. #5
    Join Date
    Jul 2012
    Location
    FANTACIES..!!
    Posts
    1,960
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    4063 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429505

    Default re: Aab e Hayat

    O very nyc.. I was hving sum sort ov misunderstandings regarding dz topic "aab-e-hayat"..
    Bt concepts clear due to dz very useful post.. Great work..!

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •