Results 1 to 5 of 5

Thread: ‎( صوفیائے کرام کی خدمات )

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default ‎( صوفیائے کرام کی خدمات )


    ‎( صوفیائے کرام کی خدمات ) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    مسلمانوں میں جو جماعت سب سے زیادہ تبلیغ دین الہٰی کے لیے ذوق و شوق سے گرمِ سعی رھی ھے ، وہ وہی صوفیائے کرام کی جماعت ھے ، جو آج اس طرف سے تقریبًا بالکل ھی غافل ھے ۔۔۔ خود ( یہاں برّ صغیر میں ) اولیاٴ و صوفیا نے جس بےنظیر استقلال اور دینی شغف کے ساتھ اسلام کی روشنیوں کو پھیلایا ھے ، وہ ھمارے آج کل کے حضراتِ متصوّفین کے لیے اپنے اندر ایک گہرا درس بصیرت رکھتا ھے ۔۔۔۔۔۔
    یہاں ( برّ صغیر ) کے سب سے بڑے اسلامی مبلّغ حضرت خواجہ مُعین الدّین اجمیری رح تھے ، جن کی برکت سے راجپوتانہ میں اسلام کی اشاعت ھوئی اور جن کے بلواسطہ اور بلا واسطہ مریدین ملک کے تمام علاقوں میں اسلام کی شمع ھدایت لے کر پھیل گئے ۔۔۔۔۔
    حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رح نے دہلی کے اطراف میں ،
    حضرت فریدالدین گنج شکر رح نے علاقہ پنجاب میں ،
    حضرت نظام الدین محبوبِ الہٰی رح نے دہلی اور اس کے نواح میں ،
    حضرت سیّد محمد گیسو دراز رح ، حضرت شیخ بُرھان الدین رح ،
    اور حضرت شیخ زین الدین رح اور آخر میں حضرت شاہ کلیم الدین جہان آبادی رح نے دہلی میں یہی دعوت الی الخیر اور تبلیغ اوامِر اسلام کی خدمت انجام دی ۔۔۔
    پنجاب میں سب سے پہلے اسلامی مبلّغ حضرت سیّد اسماعیل بخاری رح تھے ، جو پانچویں صدی ھجری میں لاھور تشریف لائے تھے ۔۔ اُن کے متعلق مشھور ھے کہ لوگ ھزاروں کی تعداد میں اُن کے ارشادات سننے آتے تھے اور کوئی شخص جو ایک مرتبہ اُن کا وعظ سُن لیتا وہ اسلام لائے بغیر نہ رھتا ۔۔
    مغربی پنجاب میں اسلام کی اشاعت کا فخر سب سے زیادہ حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی رح کو حاصل ھے ۔۔۔
    علاقہ بہاولپور اور مشرقی سندھ میں حضرت سیّد جلال بخاری رھ کے فیضان تعلیم سے معرفت حق کی روشنی پھیلی ۔۔ ان کی اولاد میں سے حضرت سیّد مخدوم جہانیاں رح نے پنجاب کے بیسیوں قبائل کو مسلمان کیا ۔۔
    ایک اور بزرگ حضرت سیّد صدرالدین رح اور ان کے صاحبزادے حضرت حسن کبیرالدین رح بھی پنجاب کے بہت بڑے اسلامی مبلّغ تھے ۔۔۔ حضرت حسن کبیرالدین رح کے متعلق تواریخ میں لکھا ھے کہ اُن کی شخصیت میں عجیب کشش تھی ۔۔ محض اُن کو دیکھ لینے سے دل پر اسلام کی عظمت و صداقت کا نقش مُرتسم ھو جاتا تھا اور لوگ خود بخود اُن کے گرد جمع ھو جاتے تھے ۔۔۔

    ( سیّد ابوالاعلٰی مودودی رح ، اسلام کا اصلی سرچشمہٴ قوت )

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: ‎( صوفیائے کرام کی خدمات )

    Jazak ALLAH khair

  3. #3
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default Re: ‎( صوفیائے کرام کی خدمات )

    Jazak ALLAH khair

  4. #4
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default Re: ‎( صوفیائے کرام کی خدمات )

    Jazakallah.....

  5. #5
    Join Date
    Jun 2011
    Location
    rawalpindi
    Age
    33
    Posts
    1,273
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    10 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429505

    Default Re: ‎( صوفیائے کرام کی خدمات )

    mashaAllah .

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •