Results 1 to 2 of 2

Thread: مشتِ خاک

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default مشتِ خاک


    یہ مشتِ خاک انسان صرف اِسی خاک قبر میں ہی آسودہ خاطر ہوتا ہے۔ دنیا کا طمع' لالچ' حرص' اقتدار اور خواہشات کے نہ ختم ہونے والے سلسے وسیع و عریض دنیا کو اس کے لئے بہت تنگ و تاریک حبس زدہ اور چھوٹا کر دیتے ہیں۔ وہ اپنی نا آسودہ تمناؤں اور طمع و
    حرص کے کمزور جال قابلِ ہضم و حصول مچھلیوں کی بجائے دیو ہیکل وہیلوں پہ پھینکنا شروع کر دیتا ہے۔ بس ' یہیں اس کا انت سرادھ ہو جاتا ہے
    اور جو شروع سے ہی آرزوؤں' خواہشوں' آسانیوں اور ہوس کے آزار میں خود کو نہیں بھنساتا' دنیا کو امتحان گاہ اور چند سانسوں کی عارضی زندگی کو کسی کی امانت سمجھتا ہے تو وہ پھر اپنے جسم اور اپنی روح کو مادر بدر آزاد اور اپنی مرضی کا مالک نہیں رہنے دیتا۔ وہ مجاہدوں' مشاہدوں مراقبوں اور محاسبوں مشکلوں سے اپنے آپ کو اس قابل بناتا ہے کہ خالقِ جن و بشر' مالکِ آرض سما اس سے راضی ہو جائے۔ یہ میرے جسم پہ لدی وزنی' بے رحم زنجیریں میرے بدن کو اللہ کے احکام میں جکڑ کر رکھتی ہیں اور مجھے احساس دلاتی ہیں کہ میں محض قفس ہستی میں اسیر قیدی ہوں یہ میرے پاؤں پڑی بیڑیاں مجھے بے راہروی سے روکتی ہیں۔ یہ کھدی ہوئ تیار قبر جس میں بیٹھتا اور سوتا ہوں' لیٹ کر راحت باتا ہوں' مجھے ہمیشہ یاد دلاتی ہے کہ آخر مجھے یہیں آسودہ خاک ہونا ہے۔۔۔۔۔۔پسینہ خشک ہونے سے پہلے حق محنت ادا کر دینا' مقررہ وقت سے پہلے ہی وعدہ وفا کر دینا' اولاد کے بد راہ ہونے سے پہلے ان کا نکاح کر دینا اور مرنے سے پہلے اپنی لحد تیار کر لینا ان لوگوں کا کام ہے جو متقی ہیں' اللہ سے حیا کرتے ہیں
    بابا محمد یحیٰ خان' پیا رنگ کالا صفحۃ: 421
    Last edited by Hidden words; 04-08-2012 at 09:16 PM.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default Re: مشتِ خاک

    Buhat Umda (Superb)

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •