Results 1 to 2 of 2

Thread: مبارک ہو آپ سب کو ماہ رمضان آرہا ہے ۔۔۔۔

  1. #1
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474884

    Default مبارک ہو آپ سب کو ماہ رمضان آرہا ہے ۔۔۔۔

    "]"]
    اللہ تعالی کی رحمتیں تو ساری زندگی انسان پر برستی رہتی ہیں لیکن سال میں بس ایک بار ہی یہ مہینہ آتا ہے جس میں اللہ تعالی انسان کا دامن اتنی خوشیوں سے بھر دیتا ہے کہ انسان سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔جی میں ماہِ رمضان کی ہی بات کر رہا ہوں ایسا مہینہ جس میں اللہ تعالی شیطان کو جکڑ دیتا ہے اور اپنی تمام رحمتوں کے دروازے انسان کے لیے کھول دیتا ہے۔ اس مہینے میں ایک کی جانے والی نیکی کا ثواب عام دنوں کے مقابلے میں 10 گُنا زیادہ ہوتا ہے۔

    افسوس سے یہ کہہ رہا ہوں کہ ہم اس مہینے میں بھی اللہ تعالی کی عبادت اُس طرح نہیں کرتے جس ہمیں کرنی چاہیے، ہم اس بابرکت مہینے کے دنوں کو بھی روزمرہ کے دنوں کی طرح گزار دیتے ہیں ۔ اللہ معاف کرے۔۔۔ کہنا تو نہیں چاہیے مجھے لیکن میں نے کئی ایسے لمبی داڑھی والے بزرگوں کو دیکھا ہے جو اس مہینے میں بھی روزے نہیں رکھتے ہیں اور نارمل روٹین سے یہ مہینہ بھی گزار لیتے ہیں۔

    اس بابرکت مہینے ہمیں چاہیے کہ دُنیاوی کاموں کو چھوڑ کر اللہ تعالی کی جتنا ہوسکے عبادت کریں۔ نمازوں کی پابندی اچھی طرح کریں، روزے رکھنے میں کوتاہی نہ کریں، زکوات دیں، زبان سے اچھی باتیں نکالیں، قُرآن پاک کی تلاوت کرتے رہیں، بُرا نہ سوچیں، بُرا نہ سنیں اور بُرا نہ بولیں۔

    اس مہینے میں ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ ہم اس مہینے کو عام مہینوں کی طرح نہ گزاریں کیونکہ یہ سال میں ایک بار آتا ہے تو اگلی بار ہمیں یہ موقع ملے یا نہ ملے، زندگی کا کیا پتہ کہ اگلی بار یہ مہینہ دیکھنا نصیب ہو یا نہ ہو اس لیے اس رمضان کو اپنا آخری رمضان سمجھتے ہوئے ہی دل کھول کر اُس پروردگار کی عبادت کریں جس نے ہمیں اس قدربرکتوں بھرا مہینہ دیا اور ہمیں موقع دیا کہ ہم اہنے سارے گُناہوں کو معاف کروا سکیں۔

    تو کیوں نہ میرے بہن بھائیو اور دوستو اس بابرکت مہینے میں اپنے پرودگار کو خوش کریں اگر وہ ہم سے ناراض ہے تو اُس کی ناراضی کو دور کریں، کیوں نہ اپنے پرودگار سے اپنے تمام گُناہوں کی معافی مانگ لیں، کیوں نہ اُس دو جہانوں کے مالک سے اپنے مغفرت مانگیں، کیوں نہ اپنے اللہ تعالی سے نیکی کی راہ پر چلنے کی توفیق مانگیں۔ بولیں کیا ہم ایسا کریں گے نا؟ کیا ہم اس مہینے میں اپنے رَب کو منائیں گے نا؟ بولیں کیا ہم اپنے اللہ سے اپنے گُناہوں کی معافی مانگیں گے نا؟

    پتہ نہیں اگلا رمضان دیکھنا نصیب ہو یا نہ ہو۔ اے اللہ، اے میرے پروردگار ، اے دو جہانوں کے مالک ، اے میرے پیارے رَب ، یا اللہ تعالی تیری ذات تو سب جانتا ہے کچھ نہیں چھپا ہوا تیری ذات سے ، یا اللہ تُو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے۔ یا اللہ تعالی اس مہینے میں اُس طرح عبادت کرنے کی توفیق عطا فرما جس طرح عبادت کرنے کا حق ہے۔ یا اللہ تعالی ہمیں اس بابرکت مہینے میں اپنی کوتاہیوں کو درست کرنے کی توفیق عطا فرما، یا اللہ تعالی ہم بہت کمزور ہیں اور تُو بہت طاقت والا ہے ہم پر اپنی رحمتیں نازل کر اور ہمارے سارے گُناہوں کو معاف کر۔یا اللہ تعالی تیری ذات ہر چیز پر قادر ہے۔ بیشک تُو رحم کرنے والا اور معاف کرنے والا ہے۔
    امین۔۔امین
    یا ربُ العٰالمِين۔
    ٭٭٭٭
    دن اس کا سہانا ہے اور رات نرالی ہے
    اس ماہِ مبارک کی ہر بات نرالی ہے

    رحمت ہی برستی ہے روزوں کی فضیلت سے
    رمضان کے موسم کی برسات نرالی ہے
    ٭٭٭٭

    ہر گھر میں دو دستک کہ ایک خوشی کا پیغام آرہا ہے
    مُبارک ہو آپ سب کو ماہِ رمضان آرہا ہے
    [/size]
    Last edited by *resham*; 19-07-2012 at 03:13 AM.

  2. #2
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default Re: مبارک ہو آپ سب کو ماہ رمضان آرہا ہے ۔۔۔۔

    Khair Mubark....Ap ko Bhi Mubarak

    JazakAllah Khair

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •