Results 1 to 6 of 6

Thread: ........ پہلے عشره رحمت کی دس قیمتی ترین باتیں .........

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default ........ پہلے عشره رحمت کی دس قیمتی ترین باتیں .........


    ........ پہلے عشره رحمت کی دس قیمتی ترین باتیں .........

    ( 1) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‘ جس شخص نے روزے کی حالت میں جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا نہ چھوڑا تو اللہ کو اس کی کچھ ضرورت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑ دے ۔

    (2 ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‘ ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ اے آدم کے بیٹے! اگر تو نے صدمہ کے شروع میں صبر کیا اور میری رضا اور میرے اجر و ثواب کو پیش نظر رکھا تو میں تیرے لئے جنت سے کم اور اس کے سوا کسی اجرو ثواب پر راضی نہ ہوں گا“۔

    (3 ) حضرت ثوبان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تقدیر الہی کو صرف دعا ہی لوٹا سکتی ہے۔ نیکی عمر کو بڑھا سکتی ہے۔ گناہ کے باعث آدمی رزق سے محروم کر دیا جاتاہے“۔۔۔

    ( 4) حضرت ابو امامہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’میرے رب نے میرے سامنے اس امر کو ظاہر کیا کہ وہ میرے لئے مکہ کے سنگریزوں کو سونا بنا دے لیکن میں نے عرض کیا‘ میرے پروردگار! مجھ کو اس چیز کی قطعاً خواہش نہیں ہے، میں تو بس یہ چاہتا ہوں کہ ایک روز پیٹ بھر کر کھاﺅں اور ایک روز بھوکا رہوں کہ جب میں بھوکا رہوں تو تیرے حضور گڑ گڑاﺅں، اپنی عاجزی بیان کروں اور تجھے یاد کروں اور جب میں شکم سیر ہوں تو تیری حمد و تعریف کروں اور تیرا شکر ادا کروں“۔

    (5) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو خبردار کرتے ہوئے فرمایا‘ اے عورتوں کی جماعت! صدقہ کرو کیوں کہ میں نے اہل جہنم میں تمہاری اکثریت دیکھی ہے۔ عورتوں نے پوچھا‘ اے اللہ کے رسول اس کثرت کا سبب کیا ہے؟ رسول اللہ نے فرمایا‘ تم بکثرت لعنت ملامت کرتی ہو اور خاوند کی نافرمانی کرتی ہو۔ (بخاری)

    (6) حضرت علی نے فرمایا‘ ایک دن ہم رسول اللہ کے ساتھ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ مصعب بن عمیر بھی وہاں آگئے۔ اس وقت ان کے بدن پر صرف ایک چادر تھی اور اس چادر میں بھی پیوند کے چمرے لگے ہوئے تھے۔ رسول اللہ نے انہیں دیکھا تو رو پڑے کہ ایک زمانہ وہ تھا جب مصعب کس قدر خوشحال اور راحت کی زندگی گزارتے تھے اور آج ان کی یہ حالت ہے۔ حضور نے اصحاب سے فرمایا‘ اس وقت تمہارا کیا حال ہو گا جبکہ تم میں کوئی شخص صبح کو ایک جوڑا پہن کر نکلے گا اور پھر شام کو دوسرا جوڑا پہن کر نکلے گا۔ تمہارے سامنے کھانے کا ایک بڑا پیالہ رکھا جائے گا اور دوسرا اٹھایا جائے گا اور تم اپنے گھروں پر اس طرح پردہ ڈالو گے، جس طرح کعبہ پر پردہ ڈالا جاتا ہے (یعنی جب تم پر خوشحالی کا دور آئے گا)۔ صحابہ نے عرض کیا‘ یا رسول اللہ! جب ہم بہتر حال میں ہوں گے تو اس وقت ہم عبادت کے لئے آزاد اور فارغ ہوں گے اور ہمیں محنت کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ حضور نے یہ سن کر فرمایا ’ایسا نہیں ہے کہ اس وقت تم بہتر ہو گے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ تم اس دن کی بہ نسبت آج کے دن زیادہ بہتر ہو“۔۔۔

    (7) حضرت علی نے فرمایا‘ کبھی کسی کو اپنی صفائی پیش نہ کرو کیوں کہ جسے تم پر یقین ہے اسے ضرورت نہیں اور جسے تم پر یقین نہیں وہ مانے گا نہیں“۔۔۔

    (8) حضرت امام جعفر صادق نے فرمایا کہ جو شخص موسم گرما میں روزے رکھے گا اور گرمی کی پیاس برداشت کرے گا تو اللہ تعالیٰ ہزار فرشتوں کو اس پر مقرر فرماتا ہے کہ اس کی زیارت کریں اور اسے مبارکباد دیں اور جب وہ روزہ افطار کر لیتا ہے تو خدائے عزہ جل فرماتا ہے کہ تم میں سے کتنی زبردست خوشبو آرہی ہے۔ اے میرے فرشتو!تم سب گواہ رہنا کہ میں نے اس کی بخشش کر دی ہے“۔

    (9) بوعلی سینا سے کسی نے پوچھا‘ دن کیسے گزر رہے ہیں؟ وہ رو پڑے اور کہنے لگے کہ گناہگار ہونے کے باوجود اللہ کی رحمتیں برس رہی ہیں، سمجھ نہیں آتا کہ کس بات پر اس کا شکر ادا کروں، نعمتوں کی کثرت پر یا اپنے عیبوں کی پردہ پوشی پر؟

    (10) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تمہیں اسی طرح چھانٹ دیا جائے گا جس طرح اچھی کھجوریں ردی کھجوروں سے چھانٹ دی جاتی ہیں، چنانچہ تمہارے اچھے لوگ اٹھتے جائیں گے اور بدترین لوگ باقی رہتے جائیں گے، اس وقت غم سے گھٹ کر تم سے مرا جا سکتا ہے تو مر جانا“۔ ۔۔

    بہک کر باغِ جنت سے چلا آیا تھا دنیا میں
    سُنا ہے بعد محشر پھر اسی جنت کی دعوت ہے
    چلا تو جاﺅں جنت میں مگر یہ سوچ کر چُپ ہوں
    میں آدم ذات ہوں مجھ کو بہک جانے کی عادت ہے

  2. #2
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474884

    Default Re: ........ پہلے عشره رحمت کی دس قیمتی ترین باتیں .........

    جزاک اللہ خیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  3. #3
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default Re: ........ پہلے عشره رحمت کی دس قیمتی ترین باتیں .........

    Jazakallah........

  4. #4
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Apne E Ap mein,,,
    Posts
    20,228
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    3230 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474864

    Default Re: ........ پہلے عشره رحمت کی دس قیمتی ترین باتیں .........

    Subhan Allah
    Jazak Allah

  5. #5
    Join Date
    Jul 2012
    Location
    Pakistan
    Posts
    1,178
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    5739 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    644254

    Default Re: ........ پہلے عشره رحمت کی دس قیمتی ترین باتیں .........

    Jazak allah u khaira

  6. #6
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    SomeOne H3@rT
    Age
    31
    Posts
    2,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    825 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429507

    Default Re: ........ پہلے عشره رحمت کی دس قیمتی ترین باتیں .........

    Jazak Allah

    thnx 4 sharing with us

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •