Results 1 to 4 of 4

Thread: حیا کے ماتھے کا تاج زہرا

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default حیا کے ماتھے کا تاج زہرا



    آیت کریمہ جہاں سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کا ذکر ہوا سورۃ الدھر ہے۔ امام قرطبی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب میں روایت کیا ہے۔ ایک مرتبہ جب حضرت امام حسن اورامام حسین علیہم السلام دونوں بیمار ہوگئے تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر تشریف لے گئے اورآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ’’ان کے لئے نذر کرو۔ منت مانو‘‘۔

    سیدنا علی علیہ الصلوة ولسلام، حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہاا اوران کی خادمہ حضرت فضہ رضی اللہ عنھا تینوں نے منت مان لی کہ اگر یہ شفا یاب ہوگئے تو ہم تین روزے رکھیں گے۔ چنانچہ حضرت علی المرتضیٰ علیہ الصلوة ولسلام نے شمعون خیبر جو یہودی تھا سے کچھ قرض لیا اور ایک روایت میں ہے کہ کام کر کے اجرت کے طور پر کچھ لیا اور ان تھوڑے سے پیسوں سے سحری و افطاری کا اہتمام کیا۔ پہلے دن جب افطار کا وقت ہوا تو دروازے پر آ کر ایک شخص نے آواز دی۔ اے اہل بیت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بھوکا ہوں۔ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا نے حضرت علی علیہ الصلوة ولسلام سے پوچھا اور روٹی کے ساتھ جو کھانا پکا تھا وہ سارا اُٹھا کر مسکین کو دے دیا اور خود پانی سے روزہ افطار کیا۔ اگلے دن روزہ رکھا جوبچا تھا وہ پکایا۔ افطار کا وقت ہوا تو ایک اور سائل آگیا۔ اس نے کہا کہ میں یتیم ہوں تو سارا پکا ہوا کھانا اس یتیم کو دے دیا اورخود پانی سے روزہ افطار کر لیا۔ تیسرے دن روزہ رکھا پھر سائل آگیا۔ اس نے کہا کہ میں قیدی ہوں خدا کے لئے مجھے دیں۔ میں بھوکاہوں۔ پھر سب کچھ اس کو دے دیا اور خود پانی سے روزہ افطار کیا۔ یوں تینوں دن جب روزہ پانی سے افطار ہوتا رہا۔ منت پوری کرنے سے امام حسن علیہ الصلوة ولسلام ا اور امام حسین علیہ الصلوة ولسلام شفایاب ہو تو گئے تھے مگر بھوک کی وجہ سے ان کے پیارے پیارے چہرے مرجھا گئے۔ حضرت علی المرتضیٰ علیہ الصلوة ولسلام اورخاتون جنت حضرت فاطمہ الزہراء رسلام اللہ علیہا کے چہرے بھی مرجھا گئے تھے اور ان کا پیٹ اندر کی طرف لگ گیا۔ جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی المرتضی، حسنین کریمین، سیدہ فاطمہ الزہراء علیہم السلام کا چہرہ دیکھا تو پوچھا : کیا ماجرا ہے؟ انہوں نے بتایا : آقا علیہ السلام یہ واقعہ ہوا ہے۔ بس اتنی بات ہوئی تھی اور ابھی آقا علیہ السلام کے دل میں تھوڑا سا دکھ آیا ہی تھا کہ میری شہزادی بیٹی نے کتنی قربانی دی ہے؟ میرے شہزادوں نے تین دن کیسے بھوک سے گذارے کہ اسی اثنا میں جبریل علیہ السلام اترے اورحاضر ہو کر عرض کرنے لگے۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ لیجئے سورۃ الدھر کی آیات۔ اللہ تعالیٰ نے یہ آیات سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور ان کے گھرانے کے لئے تحفہ بھیجی ہیں۔ اس لئے کہ جب انہوں نے نذر مانی تھی تو افطار کے وقت وہ اللہ کی محبت میں کسی دن مسکین، کسی دن یتیم اور کسی دن قیدی کو کھانا کھلا دیتے تھے۔ اس کے بعد جبرئیل علیہ السلام نے سورۃ الدھر کی درج ذیل آیات تلاوت کیں۔

    يُوفُونَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُ مُسْتَطِيرًاo وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًاo إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًاo

    (الدهر، 76 : 7 - 10)

    ’’(یہ بندگانِ خاص وہ ہیں) جو (اپنی) نذریں پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جن کی سختی خوب پھیل جانے والی ہے اور اپنا کھانا اللہ کی محبت میں (خود اس کی طلب و حاجت ہونے کے باوجود ایثاراً) محتاج کو اور یتیم کو اور قیدی کو کھلا دیتے ہیں (اور کہتے ہیں کہ) ہم تو محض اللہ کی رضا کے لئے تمہیں کھلا رہے ہیں۔ نہ تم سے کسی بدلہ کے خواستگار ہیں اور نہ شکر گزاری کے (خواہشمند) ہیں۔ ہمیں تو اپنے رب سے اس دن کا خوف رہتا ہے جو (چہروں کو) نہایت سیاہ (اور) بدنما کردینے والا ہے‘‘۔ (ترجمہ عرفان القرآن)

    حیا کے ماتھے کا تاج زہرا
    وفا پرستی کی لاج زہرا

    مقامِ خونیں حُسین یہ ہے
    کرے گی جنت پہ راج زہرا

    کسی کی بیٹی کو نہ ملے گا
    مِلا ہے تجھ کو جو راج زہرا

    جو تیرے شوہر سے بغض رکھے
    مریض ہے لا علاج زہرا

    جو ہو گی تیرے قدم کی مٹی
    مرتجز کے سر کا ہے تاج زہرا

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: حیا کے ماتھے کا تاج زہرا

    Subhaan ALLAH

    Jazak ALLAH khair

  3. #3
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Karachi....
    Posts
    31,280
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6917 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474875

    Default Re: حیا کے ماتھے کا تاج زہرا

    JazakAllah khair

  4. #4
    Join Date
    Jul 2012
    Location
    Pakistan
    Posts
    1,178
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    5739 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    644254

    Default Re: حیا کے ماتھے کا تاج زہرا

    Jazakallah u khaira

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •