Results 1 to 6 of 6

Thread: " حضرت فاطمہ (رضہ)

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default " حضرت فاطمہ (رضہ)


    ایک مدت بعد جب ڈاکٹر علی شریعتی سےاس سے ملتا جلتا سوال پوچھا گیا تو مفکر ایران نے مسکرا کر کہا،

    " حضرت فاطمہ (رضہ) کے مقام نے ایک مدت تک مجھے پریشان رکھا، میں نے سوچا فاطمہ(رضہ) محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی ہیں لیکن پھر سوچا، نہیں آپ کا اس کے علاوہ بھی ایک مقام ہے،

    سوچا فاطمہ(رضہ) حضرت علی(رضہ) کی بیوی ہیں، لیکن پھر سوچا نہیں، آپ کا اس کے علاوہ بھی ایک مقام ہے -

    سوچا فاطمہ(رضہ) حسین(رضہ) کی والدہ ہیں لیکن پھر سوچا نہیں آپ کا اس کے علاوہ بھی ایک مقام ہے-

    سوچا فاطمہ(رضہ) خاتون جنت ہیں ،لیکن پھر سوچا نہیں آپ کا اس کے علاوہ بھی ایک مقام ہے ،

    قصہ مختصر صاحبو! میں سوچتا چلا گیا ، سوچتا چلا گیا، جب تھک گیا تو بات یہیں پر آ کر ختم ہوئی " فاطمہ(رضہ) از فاطمہ(رضہ) "

    اکثر ایسا ہوتا ، جب سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر سے نکلنے لگتے تو وہ اپنے ننھے ہاتھوں سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انگلی پکڑ کر ساتھ چلنے کی ضد فرماتیں- آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شفقت سے سر پر ہاتھ پھیر کر فرماتے- " بیٹا یہ خواہش کیوں ؟"
    تو وہ بھری آنکھوں سے محبوب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خدا کو دیکھ کر کہتیں: بابا جان مجھے خطرہ ہے کہیں اکیلا جان کر کفار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نقصان نہ پہنچا دیں-"

    یہ بھی ہوتا تھا کہ جب پائے مبارک میں کافروں کے بچھاے کانٹے چبھ جاتے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ناخن مبارک سے کھینچتے اور نوکیلے سرے ٹوٹ کر گوشت ہی میں رہ جاتے- تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جوتا اتار کر اپنی ننھی انگلیوں سے پائے مبارک کے کانٹے چنتی جاتیں اور سسکیاں بھرتی جاتیں-

    اور یہ بھی ہوتا تھا جب کفر کے غرور میں مبتلا مکی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر مبارک پر آلودگی پھینک دیتے تو آپ (رضہ) اپنے ہاتھوں سے صاف کرتیں، گرم پانی سے سر مبارک دھوتیں اور روتی جاتیں اور یہ بھی ہوتا تھا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سارے شہر کی نفرت سمیٹ کر گھر واپس آتے تو آپ (رضہ) دستر مبارک کھول کر بالوں میں تیل لگاتیں، کنگھی کرتیں اور اپنی بھیگی ہوئی آواز میں کہتیں :

    " بابا جان فکر نہ کریں ہمارا رب ہمارے ساتھ ہے-"

    از جاوید چودھری ، زیرو پوانٹ، عنوان: عورت ، صفحہ نمبر 15

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: " حضرت فاطمہ (رضہ)

    bohat khubsurat

  3. #3
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474884

    Default Re: " حضرت فاطمہ (رضہ)

    jazakALLAH khair....

  4. #4
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default Re: " حضرت فاطمہ (رضہ)

    Jazak allah........

  5. #5
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Apne E Ap mein,,,
    Posts
    20,228
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    3230 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474864

    Default Re: " حضرت فاطمہ (رضہ)

    subhan Allah
    v inspirational sharing

  6. #6
    Join Date
    Jul 2012
    Location
    Pakistan
    Posts
    1,178
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    5739 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    644254

    Default Re: " حضرت فاطمہ (رضہ)

    JAZAK ALLAH u Khaira

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •