Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 10 of 16

Thread: ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔

  1. #1
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474884

    Default ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔

    ناول

    ٭٭٭٭٭

    ایک طرفہ محبت

    وقت نے بھی کتنا عجیب کھیل کھیلا میرے ساتھ میں ماضی کہ صفحوں پر اپنی تقدیر کہ آنسو بہا رہی تھی کہ آذان کی آواز نے مجھے حوصلہ دیا نماز پڑھنے کا میں وضو کرکے نماز پڑھی اور سلام پھیر کہ دعا

    کرتے وقت میرے ہونٹ لرز کہ الفاظ تلاش رہے تھے ،اپنی بے بسی کہ اور میری آنکھوں سے آنسو ٹرپ کر گٹر گڑا رہے تھے ۔ میں کیا مانگو تجھ سے اے اللہ تو ہی ایک واحد واقفِ حال ہے۔ میں نماز سے اٹھی تو دیکھی 7 مس کال اور 3 مسج تھیں ۔ اس سے پہلے کہ میں مسج پڑھتی ، دروازہ پرامی کی آوازسے چونک گئی ۔ امی پاس آکر بیٹھ گئی میں تجھے نماز کہ لئے ہی اٹھانے آئی تھی ۔ امی نے سر پر ہاتھ رکھ کہ دعا دی ۔ خوش رہیں بیٹا تیری خوشی ہی میں میری عید ہے ۔ میں امی کا چہرہ دیکھ کر خاموش ہوگئی کہنے تو بہت کچھ آئی تھی ۔ لیکن ان سے یہ خوشی چھیننے دل نے روک لیا ۔ پھر امی نے مسکراتے ہوئے میری طرف دیکھا اور کہا ارے میں بتانا بھول گئی داماد جی کا فون آیا تھا ۔ تونے کال نہیں اُٹھائی تو گھر کہ نمبر پر کال کرکے پوچھ رہے تھے ۔ کتنی فکر ہے تیری جاوید کو بہت پیار کرتا ہے تجھے ۔ اللہ تم دونوں کا پیار ہمیشہ قائم رکھیں ۔ میں حیران بھی تھی ۔ کہ یہ وہی روم ہے جہاں 6 ماہ پہلے میں روتی تھی اور آج بھی میری آنکھوں میں آنسو ہی ہے ۔ پھر امی نے مجھے کاندھے سے پکڑ کر کہا کہ بیٹا تیرا دھیان کدھر ہے ۔ جی امی آپ کی بات سن رہی ہو ،کچھ نہیں ایسے ہی بس ، بیٹا کوئی پریشانی تو نہیں ہے نا ۔ امی نا کچھ نہیں میں بات کو بدلتے ہوئے اور کیا کہا جاوید نے امی ۔ میں نے داماد کو دوپہر کہ کھانے پر بلا لیا ہے ۔ کل تو جس طرح سے آئی ہے وہ بھی سمجھ میں نہیں آیا ،اور آج سنڈے ہے جاوید کہ والدین حج پر گئے ہے تو میں نے کہا کھانے کی دعوت دے دی ۔ چل اب جلدی سے منہ ہاتھ دھو کر ناشتہ کرنے نیچے آجا ۔ جی امی ۔ میں ناشتے کہ لئے گئی ۔ ہم سب نے مل کر ناشتہ کیا۔ ابا کو سلام کرکے پاس بیٹھ گئی ۔ ابا نے پھر سے سخت آواز میں شوہر کی طرف فرما برداری کی چند آحادیث سنائی اور کہا کچھ بھی ہوبس اپنے گھر سے ایسے نہیں آنا ہے ۔ بیٹی شوہر کہ ساتھ آئے تو اس کی عزت بڑھ جاتی ہے ورنہ قلق سے سارا گھر پریشان رہتا ہے ۔ جی ابا میں سمجھ سکتی ہو ۔ میرے ابا ساتھ بیٹیوں کہ آبو تھے ۔ میرا کوئی بھائی نہیں تھا سوائے خالا سے گود لیے ہوئے ناصر بھائی کے، وہ بھی بہت چھوٹے تھے ۔ ابا ہمارے ڈائبیٹیس کہ مریض تھے ،ہر وقت بیٹیوں کی شادی کی فکر ،ایک بھی نہیں ساتھ بیٹیاں تھیں ، اور اس پر دین اسلام سے سخت پابند ، ہم سب کی سب قرآن حافظ تھیں ۔ اور ساتھ کلاس سے زیادہ تعلیم کی ہمیں اجازت بھی نہیں تھی ۔ میں کیا گھر میں سب ابا کہ سامنے زبان کھولنے ڈرتے تھے نہایت سختی سے ہمیں دین اور اسلام کی ارشادات کی روشنی میں انھوں نے ہماری پرورش کی تھی ۔ مجھے آج بھی یادہے میری شادی کہ وقت ابا نے مجھے بتایا تک نہیں تھا کہ میری شادی کس سے ہورہی ہے ۔ اور جلد بازی میں مجھ سے صرف اتنا ہی کہا تھا کہ میں نے تیری شادی طے کردی ہے ۔ اب ایک لفظ نہیں سننا مجھے ۔ اب تجھے ایک اچھی بیٹی کی طرح اپنا فرض نبھانا ہے ۔ اس رشتہ کو قبول کرکےہم مسلم گھرانے کی لڑکیاں اپنی زندگی کہ فیصلے اپنے والدین پر ہی چھوڑ دیتی ہے ہم سے ہماری مرضی کا حق بھی چھین لیا جاتا ہے بعض گھروں میں یہ بات عام ہے ماں باپ بچوں کی بھلائی کہ لئے ہی ایسا کرتے ہیں ۔


    میں خیالوں میں کھوئی ہوئی تھی کہ ابو کہ جاتے ہی میری ساری بہنوں نے مجھے گھیر لیا ۔ اور پڑوس سے دو تین میری سہلیاں بھی ملنے چلی آئی ۔ حناء تو کتنا بدل گئی ہے ۔اپنی سہلیوں کو بھول گئی ۔اور میری بہنیں ارے آپا ان کو چھوڑو ہم بھی آپ سے بہت ناراض ہے ۔ میں نے اپنی سوچ کو رخصتی دیتے ہوئے اپنا دھیان ان سب کی طرف دینا مناسب سمجھا میں مسکراتے ہوئے کیا ہے ہاں ، ارے بھائی میں نے کیا کی ، جو سب کی سب ناراض ہوگئی مجھ سے ۔ چلیں بتائے بھی ۔ سب نے شور شروع کردیا پہلے میں بتاؤنگی نہیں پہلے میں ۔ اتنے میں میری سب سے چھوٹی سیس گڑیا اپنی توتلی آواز میں کہنے لگی آپا میں سب سے چھوٹی ہو اس لئے میں بولونگی ۔سب سے پہلے وہ بھی ۔ اس کی بات سن کر مجھے اس پر پیار آیا اور میں نے اسے گود میں اٹھا لیا کا کہنا ہے میری گڑیا کو۔ آپا آپ جب سے گئی ہو مجھے کوئی بھی چاکلیٹ نہیں دیتا۔ اور میرے ساتھ آپ کھیلتی تھی یہ لوگ کوئی بھی نہیں کھیلتا ۔سب ڈانٹ دیتے ہے کھیلنے کا کہو تو ۔ ارے میری گڑیا بس اتنی سے بات آج میں کھیلونگی تمہارے ساتھ بس ۔ اور یہ لو پیسہ ناصر بھائی کہ ساتھ جاکر چاکلیٹ لے آؤ ۔ وہ خوشی خوشی پیسے لیکر میرے گال پر بوسہ دیکر بھاگتی ہوئی چلی گئی ۔ عالیہ چیخنے لگی آپا سب سے پہلے میری میری بات سن لو ۔یہ جو آپ کہ پیارے ابو ہے نا آئے دن گئے دن کوئی نا کوئی رشتہ والوں کہ لیں آتے ہے ۔ اور ہماری خوب نمائش ہوتی ہے۔ کیا رشتہ ؟ کب ؟ میں حیرت سے پوچھتی ہو ۔ارے آپا پوچھو مت بہت دفعہ اور ایک دم ماموں قسم کہ لڑکے ۔ عالیہ ایسا نہیں کہتے ۔ میں اسے ٹوکتی ہو ۔عالیہ پھر بھی اپنی بات مکمل کرنے سے نہیں کتراتی ۔اور نہیں تو کیا آکر فری میں کھا پی کر چلیں جاتے ہے اور پھر ان کہ گھر والے کہتے ہے ہمارا بیٹا ابھی شادی کی ذمداریاں سمبھالنے کہ قابل نہیں ہے ،تو پھر آتے ہی کیوں ہے یہاں تماشہ کرنے ۔ یہ ہماری عالیہ گھر میں سب سے تیز زبان قینچی کی طرح چلتی ہے ۔ لیکن مجال ہے ابا کہ سامنے دو لفظ بول دیں ۔ کلثوم نے اس کی بات کو کانٹتے ہوئے کہا ارے تو شکر مان تجھے رشتے تو آتے ہے ۔ ہمارا کیا ہمیں تو ترس جاتے ہے کوئی رشتہ آجائے عمر بڑھتے وقت نہیں لگتا ،یہاں دیکھ آج تک کوئی رشتہ نہیں آیا ۔ وہ روتا سا منہ بنا کر شکایت انداز میں کہتی ہے ۔ دل پر ہاتھ رکھ کر ہائے کم بخت قسمت بھی میری ایسی کہ کسی لڑکے کی طرف دیکھو تو وہ مجھے سیسٹر بلا کر میرےسارے خواب جلا کر چلے جاتا ہے ۔ سب زور سے ہنسے لگے ۔ عالیہ نے اس سے کہا ارے یار کلثو م تو اگر بہن جی ٹائپ کہ گندے میلے کپڑے دو دو روز تک پہنے گی اور ایسی بری حالت میں تو ہر کوئی سیس ہی کہہ کر ہی اپنی جان بچائےگا نا ۔۔۔ زرا اپنا اسٹائل چینج کر۔ میں نے عالیہ کو گھورتے ہوئے ٹوکا عالیہ ۔ ارے حناء میں تو بہت خوش ہو کیا کمال کا ایڈیا دیا ہے عالیہ بیگم نے اب دیکھ کیسے میں اپنا اسٹائل بدلتی ہو کو ئی بھی نہیں پہچانے گا اب مجھے ۔ او کامون یار اتنا بھی میک اپ نا کرنا ک ہم سچ میں ڈر جائے ۔ ارے سمبھل کر ہا ورنہ میرے ابو سے تیری شامت نا آجائے ۔ سب پھر سے ہنسنے لگے اتنے میں گڑیا بھاگتے ہوئے آئی آپا آپا جیجو آگئے امی بلا رہی ہے ۔


    سب چھیڑنے لگ گئی ۔ ہائے اب جیجو کہ آتے ہی حناء کہاں ہماری سننے والی ۔ چلو چلو جیجو کو جاکر دیکھتے ہے سب بھاگ گئی ۔ میں نے سیل کہ مسج دیکھیں۔ جس میں لکھا تھا۔ حناء مجھے بتاؤ کہ تم نے کیا فیصلہ کیا ہے ۔ حناء کال اٹھاؤ مجھے ضروری بات کرنی ہے ۔ مجھے بتائے بنا کیوں چلی گئی ۔ ؟ میں نے حامی بھری اور امی کہ بلاوے پر چلی گئی ۔ان کی شکل دیکھ کر کتنی معصوم صفات آنکھوں میں معصومیت چہرے پر سادگی ہلکا سا تبّسم آج بھی ایک پل کہ لئے مجھے اس صورت سے روحانی سکون کیوں ملتا ہے ۔۔؟ سب کچھ بھلا کر، لیکن جیسے ہی یاد آتا ہے ان کا اصلی چہرہ پریشانی آنکھ سے شعلے اُبلتی ہیں ۔

    سارے گھر میں چہل پہل تھی سب کتنے خوش تھے ۔ بتاتی تو بھی کیا بتاتی ۔ سب کہ سامنے اتنا خلوص پیار اور شرافت دیکھانے والا انسان اندر سے کتنا خود غرض ہے ،جو اپنے فائدے کہ لئے میرا استعمال کرنا چاہتا ہے ۔

    ہنستے مسکراتے دوپہر کا لنچ ہوا ۔ سب نے خوب گپ شپ کی اور شام کہ وقت مجھے رخصت کیا۔ میں نے ایک لفظ نہیں کہا ۔ کار میں جاتے وقت ۔ مجھ سے پوچھ رہے تھے کیوں اتنی خاموش ہو؟ میرے مسج کا بھی جواب نہیں دی ۔ کیا بات ہے ۔۔۔؟ حناء بولنا ہے یا نہیں بولنا ہے ۔ میں نے گھور کہ ان کی طرف دیکھا اور کچھ کہے بغیرنظریں جھکا لی ۔ میں اپنے کمرے میں گئی اور یہ سیل پر بزی ہوگئے ۔میں حیرت سے اپنے آپ کو آئینہ میں دیکھ کر اپنی شادی کی رات والا واقعہ یاد کرنے لگی کہ کس طرح ابا نے جلدی میں شادی کردی تھی ، اور شادی کی رات جب یہ کمرے میں آئے تھے اور میری شکل دیکھ کر جیسے وہ چونک گئے تھے ۔ میں بھی تو چونک گئی تھی حناء تم ۔ اور میری زباں سے آپ ۔۔۔۔۔

    اور میں کتنی خوش ہوگئی تھی جیسے دو جہاں پا لیا ہو جیسے اللہ تعالی سے میرے آنسو دیکھے نا گئے ہو ،اور اس نے اپنے رحم و کرم سے میری محبت کو ہی میرا ہمسفر بنا دیا ۔ میں خوشی سے تکتی رہی ان کی طرف ہاں یہ وہی شخص تھے جن سے میں بے پناہ پیار کرتی تھی، لیکن بتا نہیں پائی ۔ اور آج یہ میرے سامنے تھے ۔ میں بہت بہت خوش تھی لیکن جیسے یہ خوشی کچھ پل آئی تھی عمر بھر کی خوشی کا قرض وصول کرنے ۔ حناءآپ میری بیوی بن گئی ہو وہ اپنے سر کہ بالوں پر ہاتھ پھیرتے کہتے ہے ۔ اور میں کھل کھلا کر ہنستی ہو جیسے مجھے خوشیوں کا خزانہ مل گیا ، میں حیرت سے کہتی ہو سوری کس لئے ۔ نصیب میں تھا ملنا i'm so sorry ۔ یہ سب میرے اور آپ کہ والد کی وجہ سے ہوا ہے ۔ مجھے خود پتہ نہیں تھا ۔ حناء تم جانتی ہو مجھے میں کیسا ہو ۔ پھر وہ کہتے ہے یار حناء مجھے صاف صاف بات کہنے کی عادت ہے ۔ میں مانتا ہو تم بہت اچھی لڑکی ہو لیکن یار میں آج ہم دونوں زندگی کی نئی شروعات شروع کرنے جا رہے ہے تو کیا میں ایک سوال پوچھ سکتا ہے ۔ میں مسکراتی ہوئی نظروں کو جھکا کر کہتی ہو جی پوچھیں ۔

    کیا تمہیں کسی سے پیار تھا۔ سچ بتانا۔ میں صرف اپنا سر ہلاتی ہو ، اس سے پہلے کہ میں بتاتی یہ وہی شخص ہے جن سے مجھے بے پناہ پیار ہے ۔ وہ بات کاٹ کر کہتے ہے ۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے حناء میں سمجھ سکتا ہو ۔ کیوں کہ جیسے تم کسی سے بے پناہ محبت کرتی ہو مجھے بھی عائشہ سے بے پناہ محبت ہے ۔ میں حیرت سے دنگ ہوکر سمجھنے کی کوشش کرتی ہو یہ مذاق ہے یا سچ ۔ پھر جاوید کی آواز جیسے کوئی بھیانک خواب دیکھا رہی ہو اور میں اسے دیکھنے سے ڈر رہی ہو ۔جاوید نے کہا ہماری منگنی ہوئی تھی پھر گھر والوں کہ آپسی خلافات سے ٹوٹ گئی ۔ میں نے بہت کوشش کی لیکن کوئی نہیں مانا اور میری شادی نا چاہتے ہوئے بھی تم سے ہوگئی ۔ میں تمہیں ایک دوست کی طرح سمجھتا ہو لیکن عائشہ میری زندگی ہے اور میں صرف دل سے عائشہ کا ہو۔ میں صرف اور صرف عائشہ کو پیار کرتا ہو اور اسے حاصل کرنے میں تمہیں میری مدد کرنی ہونگی ۔۔۔


    جاری ہے ۔۔۔

    از ریشم

  2. #2
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    Lost...
    Posts
    17,151
    Mentioned
    135 Post(s)
    Tagged
    11596 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    3865501

    Default Re: ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔

    thats just magnificent...
    bohat hi khobsorat tehreer...
    bohat umda, hats off
    always a pleasure reading you...
    Teri ankhon uworiginal - ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔

  3. #3
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Karachi....
    Posts
    31,280
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6917 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474875

    Default Re: ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔

    aha acchii ja rahi hai kahani

    zabrdastt dear

    end mei na us ko hina se pyaar ho jaye ga ..mughe esa lagta hai
    Ayesha ko villion bana dena


    Ik Muhabbat ko amar karna tha.....

    to ye socha k ..... ab bichar jaye..!!!!


  4. #4
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Isi duniya mein..........
    Posts
    219
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    761 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    859000

    Default Re: ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔

    Bahot accha likha hai Resham....
    Agli qist ka intezar rahega...
    Sirf apne imla par thoda aur kam karen.....
    Baqi aap ek acchi writer to hain hi...
    well done.....

  5. #5
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    multan
    Posts
    19
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    11 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    Default Re: ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔

    yah story aik jaisi hi kun hoti hain sab ka aik hi end ....?waise achi story hai par thoda aur acha hone chaye ise

  6. #6
    The Prince's Avatar
    The Prince is offline میرا موبائل ہےناآپکے پاس۔
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    Pakistan
    Posts
    839
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    35 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474843

    Default Re: ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔

    tehreer achi hay.
    bus aik khami jo muje lgi k jahan new para, ya new style shuru hota hay, wahan km az km 4, 5 star lga kr shuruat ki jatin, to pta chlta k new para ya chapter shuru hua hay. lekin paragraph koi nahin, to sara mix up ho jata hay.
    Mhbt zps0200a907 - ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔
    123 - ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔

  7. #7
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    Lahore , Pakistan
    Age
    27
    Posts
    1,938
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6498 Thread(s)
    Thanked
    8
    Rep Power
    21474845

    Default Re: ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔

    eeeeeeeeeeee Muk v giye......






  8. #8
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default Re: ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔

    Super Tehreer...

  9. #9
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    9,092
    Mentioned
    95 Post(s)
    Tagged
    8378 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    429513

    Default Re: ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔

    nice next episode ka intezaar rehe ga


  10. #10
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔

    bohat acha likha hai maza aya parh kar
    novel acha likh rahi hain ap
    next part ka intezaar rahay ga

    eq2hdk - ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔

Page 1 of 2 12 LastLast

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •