Results 1 to 9 of 9

Thread: محبت کوئی کہانی نہیں ہے

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default محبت کوئی کہانی نہیں ہے


    محبت کوئی کہانی نہیں ہے

    محبت الجبرے کی مساوات نہیں ہے جسے کوئی مہرباں استاد تمہارے کند ذہن میں انڈیل دے۔ محبت پکاسو کی پینٹنگ، ٹی ایس ایلیٹ کی نظم نہیں ہے جس میں کوئی فنکار پراسرار دنیائیں قید کر کے تمہارے سامنے رکھ دے۔ محبت جواہرات کی دکان پر رکھا کوئی بیش قیمت پتھر، الیکٹرونکس کی دنیا کا کوئی نیا gadget بھی نہیں ہے جسے تم ایک معین قیمت پر خرید پاﺅ۔

    محبت تو بس ایک بارش ہے جو دوردراز سمندروں سے، انجانے دیسوں سے ،پیاس میں ابلتے صحراﺅں سے ہواﺅں کی رتھ پہ سوار تمہاری دنیا میں آ وارد ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ بارش جو دیکھیں تو پانی جیسی معمولی چیز کے چند قطرے ہیں مگر یہ تمہاری دنیا میں ایسی ماورائیت بھر دیتے ہیں کہ ہر شئے کا مطلب بدل جاتا ہے۔ تمہاری بلڈنگ کے پرنالے سے بہتا ہوا پانی، تمہاری سڑکوں پر کرنوں کی صورت گرتی بوندیں، تمہاری آنکھوں کو ڈھانپ لینے والی پھوار۔۔۔۔۔۔یہ سب جیسے کسی عظیم فنکار کے برش اسٹروکس بن جاتے ہیں جو ہر لمحہ عامیت کو بھسم کرتے چلے جاتے ہیں۔

    یہ عجیب بارش ہے جس میں ہر شئے کا مطلب بدل جاتا ہے۔ شہر میں بھرے لوگ انفرادیت کی کیچلی اتار پھینکتے ہیں اور معاون اداکاروں کے ایک ہجوم میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔ہجوم جس نے گو ایک بھرپور زندگی کا نقاب پہن رکھا ہے مگر وہ وہاں ہیں تو صرف اسلئے کہ تمہاری خوشیوں پر جشن منا سکیں، تمہارے دکھ پر ان کی چیخیں آسمانوں تک جا پہنچیں، اسلئے کہ جب تم گاﺅ تو وہ کورس کی صورت تمہاری آواز میں آواز ملائیں اور پھر گھنٹوں تالیاں پیٹ پیٹ کر تمہارا حوصلہ بڑھائیں۔ اسلئے کہ وہ تمہارے سامنے کرائے کے بدمعاش بن کر آئیں جن کو مار لگا کر تم اپنی محبوبہ کا دل جیت سکو او روہ دوڑنے والے جوتم سے مقابلہ کرنے کی خواہش کے گرد اپنی پوری زندگی بن دیں مگر پھر بھی ہار جائیں۔

    محبت کوئی کہانی نہیں ہے جسے مجھ جیسا داستان گو کسی الاﺅ کے گرد بیٹھ کر تمہیں سنا پائے۔ محبت کوئی دلیل نہیں جسے منطق کی صورت میں ٹھٹھرتی رات میں تمہارے گرد گرم چادر کی طرح لپیٹ دوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محبت توبس زندگی کی طرح ہے جس کا شعور ہر اس روح پر حرام ہے جس نے کبھی زندگی نہیں جی۔

    سید اسد علی





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: محبت کوئی کہانی نہیں ہے

    lovely

    eq2hdk - محبت کوئی کہانی نہیں ہے

  3. #3
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Karachi....
    Posts
    31,280
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6917 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474875

    Default Re: محبت کوئی کہانی نہیں ہے

    hmmmm Khoob


    Ik Muhabbat ko amar karna tha.....

    to ye socha k ..... ab bichar jaye..!!!!


  4. #4
    Join Date
    May 2012
    Location
    !!!KiSii Kii DuAouN meii!!!:):)
    Posts
    10,485
    Mentioned
    83 Post(s)
    Tagged
    10415 Thread(s)
    Thanked
    28
    Rep Power
    2184012

    Default Re: محبت کوئی کہانی نہیں ہے

    wahh bhtttttt khoobsurat ....
    ---------------- -----------------

    sigpic16201 13 - محبت کوئی کہانی نہیں ہے


    -------------------------------------------------------------
    some people are worth
    melting for....!!!
    ..(olaf)..
    ------------------------------------------------------------------------


  5. #5
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    9,092
    Mentioned
    95 Post(s)
    Tagged
    8378 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    429513

    Default Re: محبت کوئی کہانی نہیں ہے

    nice sharing


  6. #6
    Join Date
    Jul 2012
    Location
    FANTACIES..!!
    Posts
    1,960
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    4063 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429505

    Default Re: محبت کوئی کہانی نہیں ہے

    Quote Originally Posted by sarfraz_qamar View Post

    محبت کوئی کہانی نہیں ہے

    محبت الجبرے کی مساوات نہیں ہے جسے کوئی مہرباں استاد تمہارے کند ذہن میں انڈیل دے۔ محبت پکاسو کی پینٹنگ، ٹی ایس ایلیٹ کی نظم نہیں ہے جس میں کوئی فنکار پراسرار دنیائیں قید کر کے تمہارے سامنے رکھ دے۔ محبت جواہرات کی دکان پر رکھا کوئی بیش قیمت پتھر، الیکٹرونکس کی دنیا کا کوئی نیا gadget بھی نہیں ہے جسے تم ایک معین قیمت پر خرید پاﺅ۔

    محبت تو بس ایک بارش ہے جو دوردراز سمندروں سے، انجانے دیسوں سے ،پیاس میں ابلتے صحراﺅں سے ہواﺅں کی رتھ پہ سوار تمہاری دنیا میں آ وارد ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ بارش جو دیکھیں تو پانی جیسی معمولی چیز کے چند قطرے ہیں مگر یہ تمہاری دنیا میں ایسی ماورائیت بھر دیتے ہیں کہ ہر شئے کا مطلب بدل جاتا ہے۔ تمہاری بلڈنگ کے پرنالے سے بہتا ہوا پانی، تمہاری سڑکوں پر کرنوں کی صورت گرتی بوندیں، تمہاری آنکھوں کو ڈھانپ لینے والی پھوار۔۔۔۔۔۔یہ سب جیسے کسی عظیم فنکار کے برش اسٹروکس بن جاتے ہیں جو ہر لمحہ عامیت کو بھسم کرتے چلے جاتے ہیں۔

    یہ عجیب بارش ہے جس میں ہر شئے کا مطلب بدل جاتا ہے۔ شہر میں بھرے لوگ انفرادیت کی کیچلی اتار پھینکتے ہیں اور معاون اداکاروں کے ایک ہجوم میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔ہجوم جس نے گو ایک بھرپور زندگی کا نقاب پہن رکھا ہے مگر وہ وہاں ہیں تو صرف اسلئے کہ تمہاری خوشیوں پر جشن منا سکیں، تمہارے دکھ پر ان کی چیخیں آسمانوں تک جا پہنچیں، اسلئے کہ جب تم گاﺅ تو وہ کورس کی صورت تمہاری آواز میں آواز ملائیں اور پھر گھنٹوں تالیاں پیٹ پیٹ کر تمہارا حوصلہ بڑھائیں۔ اسلئے کہ وہ تمہارے سامنے کرائے کے بدمعاش بن کر آئیں جن کو مار لگا کر تم اپنی محبوبہ کا دل جیت سکو او روہ دوڑنے والے جوتم سے مقابلہ کرنے کی خواہش کے گرد اپنی پوری زندگی بن دیں مگر پھر بھی ہار جائیں۔

    محبت کوئی کہانی نہیں ہے جسے مجھ جیسا داستان گو کسی الاﺅ کے گرد بیٹھ کر تمہیں سنا پائے۔ محبت کوئی دلیل نہیں جسے منطق کی صورت میں ٹھٹھرتی رات میں تمہارے گرد گرم چادر کی طرح لپیٹ دوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محبت توبس زندگی کی طرح ہے جس کا شعور ہر اس روح پر حرام ہے جس نے کبھی زندگی نہیں جی۔

    سید اسد علی
    wow..awsum..
    Impressed..
    Syed asad ali..?? Who is he?? Writer or..?? Deewana or.. ??
    YOU INTOXICATE ME WITH THE FRAGRANCE OF YOUR SOULFUL LOVE..
    YOUR MAGICAL TOUCH MAKES MY SOUL STIR INSIDE MY BODY..
    YOU ARE MY SOLACE.. !!


  7. #7
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Re: محبت کوئی کہانی نہیں ہے

    Quote Originally Posted by ARFA..! View Post
    wow..awsum..
    Impressed..
    Syed asad ali..?? Who is he?? Writer or..?? Deewana or.. ??
    safff zahirr haii,uss nayy likha haii to writer hii hoo gaaaa





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  8. #8
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    839 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1181
    Rep Power
    21474971

    Default Re: محبت کوئی کہانی نہیں ہے

    hoon
    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

  9. #9
    Join Date
    Apr 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    3,290
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    2597 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    541177

    Default Re: محبت کوئی کہانی نہیں ہے

    nice

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •