Results 1 to 2 of 2

Thread: غم تو یہ ہےکھل گیا اہل محبت کا بھرم

  1. #1
    Join Date
    Nov 2008
    Location
    اسلامی جمہوریہ پاکستان
    Posts
    3,460
    Mentioned
    276 Post(s)
    Tagged
    8176 Thread(s)
    Thanked
    90
    Rep Power
    1073759

    candel غم تو یہ ہےکھل گیا اہل محبت کا بھرم

    کیا بتائیں عشق پر کیا کیا ستم ڈھائے گئے
    چار سو پرچم گریبانوں کے لہرائے گئے

    کتنے نالے ہوگئے گم قہقہوں کی گونج میں
    کتنے نغمے ہیں جو غم کی تال پر گائے گئے

    دوستوں کی دوستی نے بھی دئے ہیں کچھ فریب
    کچھ حسین دھوکے مگر دانستہ بھی کھائے گئے

    جعفر و صادق کی غداری بھی زندہ کی گئی
    قاسم و محمود کے قصے بھی دہرائے گئے

    غم تو یہ ہےکھل گیا اہل محبت کا بھرم
    اس کا کیا غم ہے کہ ہم کیوں دار تک لائے گئے

    کیا یہ کچھ کم ہے قیامت، چلتے چلتے تھک گئے
    اور چلے تھے جس جگہ سے ہم وہیں پائے گئے

    کس قدر شاداب چہرے کھا گئیں تاریکیاں
    کس قدر خورشید ابھرے اور گہنائے گئے

    سر دھنے جاتے رہے ہیں رقص بسمل دیکھ کر
    اشکبار آنکھوں کے آگے جام چھلکائے گئے

    ناخدا بدمست ظالم جام ٹکراتا رہا
    جب سفینے تند طوفانوں سے ٹکرائے گئے

    پہلے خود کانٹے بچھائے اہلِ دل کی راہ میں
    ہوگئے زخمی تو ان پر پھول برسائے گئے

    اس کی محفل اجنبی خود وہ بھی ہے اب اجنبی
    جس کی محفل میں ہزاروں بار ہم آئے گئے

    عشق آوارہ نگاہی، حسن تسکینِ ہوس
    آہ کن لفظوں کو کیا مفہوم پہنائے گئے

    کون کہہ سکتا ہے میں ہوں رازدارِ زندگی
    کاکل اسرار فطرت کیسے سلجھائے گئے

    غم تو ہے کیفی ہماری زندگی کے ساتھ ساتھ
    ہم جہاں پہنچے وہیں تک کرب کے سائے گئے
    2v1u8md - غم تو یہ ہےکھل گیا اہل محبت کا بھرم

  2. #2
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default Re: غم تو یہ ہےکھل گیا اہل محبت کا بھرم

    kh0oo0b
    tumblr na75iuW2tl1rkm3u0o1 500 - غم تو یہ ہےکھل گیا اہل محبت کا بھرم

    Hum kya hain

    Hmari Muhabatayn kya hain
    kya chahtay hain
    kya patay hain..

    -Umera Ahmad (Peer-e-Kamil)


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •