Results 1 to 2 of 2

Thread: میں نے ہر چند غمِ عشق کو کھونا چاہا

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default میں نے ہر چند غمِ عشق کو کھونا چاہا

    میں نے ہر چند غمِ عشق کو کھونا چاہا
    غمِ الفت غمِ دنیا میں سمونا چاہا
    وہی افسانے مری سمت رواں ہیں اب تک
    وہی شعلے مرے سینے میں نہاں ہیں اب تک
    وہی بے سود خلش ہے مرے سینے میں ہنوز
    وہی بیکار تمنائیں جواں ہیں*اب تک
    وہی گیسو مری راتوں پہ ہیں بکھرے بکھرے
    وہی آنکھیں مری جانب نگراں ہیں اب تک
    کثرتِ غم بھی مرے غم کا مداوا نہ ہوئی!
    میرے بے چین خیالوں کو سکون مل نہ سکا
    دل نے دنیا کے ہر اک درد کو اپنا تو لیا
    مضمحل روح کو اندازِ جنوں مل نہ سکا
    میری تخئیل کا شیرازۂ برہم ہے وہی
    میرے بجھتے ہوئے احساس کا عالم ہے وہی
    وہی بے جان ارادے وہی بے رنگ سوال
    وہی بے روح کشاکش وہی بے چین خیال
    آہ اس کشمکشِ صبح و مسا کا انجام
    میں بھی ناکام مری سعی عمل بھی ناکام

  2. #2
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Apne E Ap mein,,,
    Posts
    20,228
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    3230 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474864

    Default Re: میں نے ہر چند غمِ عشق کو کھونا چاہا

    heart touching nd sad


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •