Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 10 of 12

Thread: آئیں مل کر شوہر کا خانہ خراب کریں!!

  1. #1
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    SomeOne H3@rT
    Age
    31
    Posts
    2,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    825 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429507

    cute آئیں مل کر شوہر کا خانہ خراب کریں!!

    آئیں مل کر شوہر کا خانہ خراب کریں!!

    خوا تین کے لیے کتا بو ں ، رسالو ں اور اخبار و ں میں ازدواجی زندگی کو بہتر بنانے کے

    طریقے اکثر چھپتے رہتے ہیں۔ بیویا ں یہ طریقے پڑھتی ضرور ہیں لیکن عمل بہت کم کر تی ہیں معلوم ہو تا ہے بعض بیویا ں شوہر کی زندگی خوشگوار بنانا نہیں چاہتیں ۔ ذ یل میں ہم نے بڑی تحقیق اور جستجو کے بعد ایسے طریقے دریافت کیے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر آپ اپنے شو ہر کی زندگی تلخ اور اچھے بھلے گھر کو جہنم کا نمو نہ بنا سکتی ہیں ۔ آزما ئش شر ط ہے۔
    (1 )گھر میں ہر وقت ہنگامے کی فضا پیدا کیجئے ۔ شو ہر تھک ہا ر کر گھر آئے تو اسے آرام کی خوا ہش ہو تی ہے، اس کی یہ خواہش ہر گز پو ری نہیں ہونے دیجئے ۔ اپنی صحت کا رونا روئیے، بچو ں اورملنے جلنے والو ں کی شکا یت کیجئے اور آخر میں اپنے آپ کو خو ب کو سیے ۔ درج ذیل جملے آزماکر دیکھئے ۔ ”یہ گھر تو جہنم ہے ۔ یہا ں آنے سے پہلے مو ت آجا تی تو اچھا تھا ۔اف میرے خدایا صبح سے بچو ں نے نا ک میں دم کر رکھا ہے ۔ شام تک مشین کی طر ح کام کرتی ہو ں ، لیکن سکھ کا سانس نصیب نہیں ۔ آج پھر ہمسایو ں سے تو تو میں میں ہو گئی ۔ میں کہتی ہو ں آپ مکان بدل کیوں نہیں لیتے ۔ میری تو جان عذاب میں ہے ۔ آخر کوئی کب تک بر داشت کر سکتا ہے ؟ آ ج تو میں نے وہ سنائیں کہ بی ہمسائی کو چھٹی کا دودھ یا د آگیا ۔ کم بخت نے چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا ۔ یہ آپ خامو ش کیو ں ہیں؟ میں کہتی ہو ں کچھ بو لیے .... کیا میں ہی بکواس کیے جاﺅں؟ ٹھیک ہے آپ کو میری کیا پرواہ ۔ جب سے اس گھرمیں آئی ہو ں مصیبتو ں کے سو اکچھ نہیں دیکھا ۔ آپ چاہتے ہیں میں پاگل ہو جا ﺅ ں ۔“
    موقع ومحل کے مطا بق آپ ان جملو ں میں تبدیلی کر سکتی ہیں ۔ ایک بچے کے سر پر دھول جمائیے ، دوسرے کو دھکا دیجئے اور فرش پر بیٹھ کر اپنی بد نصیبی کا ما تم کیجئے ۔ بے چارہ شو ہر ، جو دن بھر کے کام سے تھکا ہوا ہے ، آپ کی گفتگو سے بہت مستفید ہو گا اور خو د کشی وغیرہ کے با رے میں سنجید گی سے غور کرے گا ۔ ذہنی اذیت جسمانی اذیت سے کہیں زیا دہ تکلیف دہ ہو تی ہے ۔
    (2 ) گھر کو زیا دہ سے زیا دہ پر ا گندہ اور منتشر کیجئے ۔ یہ بات ذہن نشین کرلیجئے کہ صفائی اور سلیقے سے آپ کی بیشتر الجھنیں دور ہو جائیں گی اور شو ہر کو دکھ دینے کے بہت سے سنہری مواقع ہا تھ سے نکل جائیں گے ۔ شو ہر کی ذاتی چیزیں ،بچوں کے حوالے کر دیجئے ۔ اس کا کمرہ بے ترتیب رہنا چاہیے تاکہ کو ئی چیز وقت پر نہ مل سکے اور وہ ہر وقت پر یشان اور مضمحل رہے۔
    (3 ) شو ہر کو یہ احساس دلائیے کہ اس کی حالت قابلِ رحم ہے ، زندگی جا نو روں سے بد تر اور تنخواہ کم ہے ۔ بھول کر بھی تعریف نہ کیجئے ۔ تعریف وتحسین کے کلمات انسا ن میں امید اور عزم پیدا کر تے ہیں اورمایو سی اور بددلی، زندگی کی دوڑ میں ناکام بناتی ہے ۔ ہو سکتا ہے شروع میں وہ آپ کی باتو ں سے متا ثر نہ ہو ، لیکن کو شش جاری رکھیے ۔ جلد پر بدیراسے آپ پر یقین کرنا پڑے گا اور وہ خو د کو نا کا رہ اور نا کام انسان سمجھ لے گا ۔
    (4 ) دفتر کا رو بار یا کام کاج کے با رے میں شو ہر کو الٹے سیدھے مشورے دیجئے ۔ صرف مشورہ دینے سے چنداں فائدہ نہیں ، اپنے مشورے پر عمل کرائیے ۔ آپ کی بات نہ ما نے تو جھگڑا کیجئے ۔ آخر آپ ” بیگم صاحب “ ہیں اور وہ صرف ”صاحب “ اسے زندگی کا کوئی تجر بہ نہیں اور آپ کا علم ما شاءاللہ بہت وسیع ہے ہر کام میں ا س کی کڑی نگرانی کیجئے ۔
    (5 )کیا آپ کا شوہر مقرو ض ہے ؟اگرنہیں تو جلدی کیجئے اسے قرض کے جھنجھٹ میں پھنسائیے ۔ آمدنی سے زیا دہ خرچ کیجئے اور زندگی کا لطف اٹھائیے ۔ قرض اتا رنے کے لیے اسے زیا دہ کام کرنا پڑے گا۔ عدم ادائیگی کے خوف سے ذہنی پریشانی الگ ہو گی ۔ اسے کہتے ہیں پانچو ں گھی میں اور سر کڑاہی میں ۔ خو د عیش کیجئے اور اسے طیش دلا ئیے ۔ اللہ نے چاہا ، تو جلدہی ” صاحب “ کا دیوالیہ نکل جائے گا۔
    (6 ) آپ نے جا سوسی فلمیں دیکھی ہیں ؟ نہیں ....تو جاسوسی نا ول ضرور پڑھے ہو ں گے ۔ بچو ں اور قابل اعتما د ملنے جلنے والو ں کی ایک تنظیم بنائیے اور شوہر پر نظر رکھیے۔ صبح وہ کس جگہ تھا ، دوپہر کو کہا ں گیا اور رات گئے تک کیا کر تا رہا ؟ آپ کے پا س یہ سب معلومات ہونی چاہئیں ۔ نئے نئے سراغراسا ں یہ کام بخو بی انجام نہیں دے سکیں گے اور ”صاحب “ کو جلد ہی پتا چل جائے گا ۔ کہ ا س کا تعاقب کیا جا رہاہے ۔ یہ احساس اسے پا گل کر دے گا ۔ لیجئے ، ایک پنتھ دو کا ج ۔ ” صاحب“ کا ذہنی سکون بھی چھینا اور اچھا خاصا مشغلہ بھی ہا تھ آگیا (7 )ماہرین صحت کی متفقہ رائے ہے کہ مر دو ں کے لیے قوت بخش نا شتا بہت ضروری ہے۔ ذرا غور کیجئے آپ کے شوہر کو نا شتے میں کیا ملتا ہے ؟ نا شتے میں ” منا سب “ تبدیلیا ں کیجئے ۔ دن چڑھے سو کر اٹھیے تا کہ نا شتا تیا رکرنے میں دیر ہو جائے او ر شوہر کو خالی پیٹ کام پر جانا پڑے ۔ نا شتا نہ ملنے سے وہ دن بھر افسر دہ اور مضمحل رہے گا (8 ) ازدواجی زندگی کو ناخوشگوار بنانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے اندر قربانی اور ایثار کے جذبات پیدا نہ ہونے دیں ۔ یہ دونو ں اوصاف گھر کو جنت کا نمونہ بنا سکتے ہیں ۔ جہا ں تک ممکن ہو ، ان سے بچئے ۔ شو ہر کی ذات کو اپنی ذات سے الگ کیجئے ، آپ کو بھلا کیا پڑی کہ اس کے آرام کی خاطر اپنے آپ کو تکلیف دیں (9 ) اگر شو ہر کے والدین آپ کے ساتھ رہتے ہیں ، تو اس سنہری مو قع سے فا ئدہ اٹھائیے۔ ذرا سی کو شش کر کے آپ گھر میں ہنگامہ کھڑا کر سکتی ہیں ۔ اس ہنگامے کا سب سے برا اثر شوہر پر ہو گا ۔ کیونکہ د و مخالف طاقتیں اسے مختلف سمتوں میں کھینچیں گئی ۔ ایک جا نب ماں باپ اور بہن بھائی ہوں گے اور دوسری جانب بیوی اور بچے۔ یہ ذہنی کشمکش اسکی صلاحیتوں کو نیست و نا بو د کر دے گی ۔ بات کابتنگڑ بنائیے اور خاطر خوا ہ نتائج حاصل کیجئے ۔(10 ) مجمو عی طور پر شو ہر کے ساتھ ہمدردی یا محبت کے بجائے غصے اور نا را ضگی کا اظہا ر کیجئے ۔ اس کے چال چلن کو شک کی نظر سے دیکھئے ۔ کسی را ت دیر سے گھر آئے ، تو الٹے سیدھے سوالو ں سے پریشان کرنے کا مو قع ہا تھ سے نہ گنوائیے ۔ ” عقلمند “بیویاں ایسے مو قعو ں پر کچھ اس قسم کے جملے استعمال کر تی ہیں ۔ ” میں کہتی ہوں اس وقت گھر آنے کی کیا ضرورت تھی ؟ جہاں اتنی رات گزری ہے ، وہیں سو رہتے ۔ تو بہ ہے !میری تو اس گھر میں آکر قسمت ہی پھوٹ گئی ۔ جانے دو کون سی منحو س گھڑی تھی جب آپ سے شا دی ہو ئی تھی ۔ غارت ہو وہ نا مرا د جس نے آپ کا دل بیوی بچو ں سے پھیر دیا ہے ۔ یہ دن دیکھنے سے پہلے مو ت آجاتی تو اچھاتھا ۔ “دیر سے آنے کی وضا حت کرنا چاہے، تو سننے سے انکا ر کر دیجئے ۔ یہ بات طے ہے کہ وہ غلط بیانی سے کام لے رہا ہے۔ ہر شخص کو اپنی ذات عزیز ہو تی ہے۔ ا س کی کمزوریا ں خو ب اچھا لیے ۔ ان مشورو ں پر عمل کریں گی تو آپ کے شوہر کا خانہ خراب ہو کر رہے گا
    Last edited by T@nHA.D!L; 05-10-2012 at 04:23 PM.

  2. #2
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default Re: آئیں مل کر شوہر کا خانہ خراب کریں!!

    lolx ......
    tumblr na75iuW2tl1rkm3u0o1 500 - آئیں مل کر شوہر کا خانہ خراب کریں!!

    Hum kya hain

    Hmari Muhabatayn kya hain
    kya chahtay hain
    kya patay hain..

    -Umera Ahmad (Peer-e-Kamil)


  3. #3
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    836 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1180
    Rep Power
    21474971

    Default Re: آئیں مل کر شوہر کا خانہ خراب کریں!!

    yeh parhe ga kuan
    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

  4. #4
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Re: آئیں مل کر شوہر کا خانہ خراب کریں!!






    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  5. #5
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default Re: آئیں مل کر شوہر کا خانہ خراب کریں!!

    lol - آئیں مل کر شوہر کا خانہ خراب کریں!!

  6. #6
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Karachi....
    Posts
    31,280
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6917 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474875

    Default Re: آئیں مل کر شوہر کا خانہ خراب کریں!!

    Astagfar hai bai


    Ik Muhabbat ko amar karna tha.....

    to ye socha k ..... ab bichar jaye..!!!!


  7. #7
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: آئیں مل کر شوہر کا خانہ خراب کریں!!

    Tauba
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  8. #8
    Join Date
    Jul 2011
    Location
    Karachi Pakistan
    Posts
    13,592
    Mentioned
    62 Post(s)
    Tagged
    7109 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474856

    Default Re: آئیں مل کر شوہر کا خانہ خراب کریں!!


  9. #9
    Join Date
    Oct 2012
    Location
    in the herat of my....
    Posts
    82
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    Default Re: آئیں مل کر شوہر کا خانہ خراب کریں!!

    Khee khee khee...
    The20Spiritual20Path - آئیں مل کر شوہر کا خانہ خراب کریں!!

  10. #10
    Join Date
    Jul 2008
    Location
    ..........
    Age
    35
    Posts
    6,754
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    923 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474852

    Default Re: آئیں مل کر شوہر کا خانہ خراب کریں!!


Page 1 of 2 12 LastLast

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •