Results 1 to 3 of 3

Thread: شرحِ مجلسِ مُحمدی(صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم)

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default شرحِ مجلسِ مُحمدی(صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم)


    شرحِ مجلسِ مُحمدی(صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم)

    نیز مجلسِ محمدی(صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم) کی حضوری کی شرح یہ ہے کہ جب طالب اللہ تصور کے ذریعے اپنے دل پر اِسم اللہ ذات کو نقش کر لیتا ہے اور اُس کا قراروسکون درست ہوجاتا ہے اور باطن میں اسم اللہ ذات دکھائی دینے لگتا ہے تو اسم اللہ ذات روشن ہوکر سورج کی طرح چمک اُٹھتا ہےاور اُس سے نورِ معرفت کی تجلیات کا شعلہ نمودار ہوکر صبحِ صادق پیدا کر دیتا ہے جس سے دل پر چھائی ہوئی ظلمتِ نفسانی و ظلمتِ شیطانی کی شبِ کاذب مٹ جاتی ہے،ایسے میں مرشدِ کامل کو چاہیے کہ وہ طالب اللہ سے کہے کہ وہ بذریعہ تفکر و تصور اپنے دل اور اسم اللہ ذات کے اردگرد کا معائنہ کرے اور دیکھے کہ اُسے وہاں کیا نظر آتا ہے۔۔ ؟؟اگر وہ دل اور اسم اللہ ذات کے مشاہدے میں غرق ہوکر حضور مذکور کا شعور بھی کھو بیٹھے تو جان لے کہ وہ نورِ معرفت کے مشاہدے میں غرق ہے اور اگر باطن میں اُس کا شعور قائم رہے اور بتاۓ کہ اُسے دل اور اسم اللہ ذات کے اِردگرد بےحد وسیع و عظیم میدان دکھائی دیتا ہے تو پھر وہ دل اور اسم اللہ ذات کی طرف متوجہ رہے،اُس کے بعد جب وہ مراقبہ سے باہر آۓ گا تو بتاۓ گا کہ اُس میدان میں روضے کی طرح کا ایک گنبد ہے جس کے دروازے پر کلمہ طیب( لااِ لٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ) لکھا ہوا ہے،اُس کلمہ کو پڑھتے ہی روضے کا دروازہ کھل جاتا ہے اور جب طالب اللہ روضے کے اندر داخل ہوتا ہے تو اُسے خاص الخاص مجلس نظر آتی ہے جس میں قرآن و حدیث کا ذکر ہورہا ہوتا ہے اور معلوم ہوجاتا ہے کہ یہ واقعی حضور علیہ الصلوتہ والسلام کی مجلس ہے،مجلسِ محمدیؐ سے طالب اللہ کو سات مقام میسر آتے ہیں:۔(1) مقامِ ازل (2) مقامِ ابد(3) مقامِ دنیا میں بھی چار مقامات میسر آتے ہیں،یعنی۔1۔حرم مدینہ میں۔2۔روضہء رسولؐ کے اندر مجلسِ محمدیؐ کی حضوری۔3۔حرمِ کعبتہ اللہ میں مجلسِ محمدیؐ کی حضوری،دو مقامات بالاۓ آسمان ہیں یعنی(1) عرشِ اکبر پر مجلسِ محمدیؐ کی حضوری(2)توحیدِ مطلق کے دریاۓژوف پر مجلسِ محمدیؐ کی حضوری،وہ دریاۓ ژوف کہ جس کی ہر موج معرفتِ الٰہی کے نور کی بے مثل موج ہے،ان مقامات کے علاوہ حضور علیہ الصلٰوتہ و السلام کی ایک مجلس لامکان میں بھی ہوتی ہے جس کی مثال نہیں دی جاسکتی اور نہ ہی اُسے بیان کیا جاسکتا ہے،مذکورہ بالا ہر مقام کی مجلس میں کلمہ طیب(لااِ لٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ) کا ذکر ہوتا رہتا ہے۔،
    ابیات؛(1) اپنے دل سے خطرات کے کاٹھ کو باہر نکال دے تاکہ تجھے وحدتِ ذاتِ حق نصیب ہو
    (2) اسرارِ خداۓ تعالٰی سے غافل دل کو دل نہیں کہتے کہ وہ تو محض مشتِ خاک ہے۔،

    کلید التوحید کلاں

    تصنیف حضرت سلطان باھُوؒ

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,506
    Mentioned
    1028 Post(s)
    Tagged
    9706 Thread(s)
    Thanked
    603
    Rep Power
    21474934

    Default Re: شرحِ مجلسِ مُحمدی(صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم)


  3. #3
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Re: شرحِ مجلسِ مُحمدی(صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم)

    shukriyaaa

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •