Results 1 to 3 of 3

Thread: شرحِ معرفت

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default شرحِ معرفت


    شرحِ معرفت

    اگر کسی چیز کو تو نے دیکھ لیایا عقل و دانش سے کسی بات کو سمجھ لیا یا گفتگو سے کسی چیز کو معلوم کرلیایا مخلوق کی کسی لذت کو چکھ لیایا حکایت بیانی سے ہر منزل و مقالاتِ ولایت تک رسائی حاصل کرلی تو یہ معرفتِ الٰہی نہیں۔ معرفت کے چار مراتب ہیں؛۔ موت سے محبت،مشاہدہِ لقاۓ الٰہی،حضوریءِ مجلسِ مُحمدی صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم اور انبیاء و اولیاۓ اللہ کی ارواح سے ملاقات،نیز معرفت کے چار گواہ ہیں؛۔آگاہ،نگاہ،مرشدِ ہمراہ،رفاقتِ اِلٰہ،نیز معرفت کے چارگواہ ہیں یعنی؛۔ عمل(بلندی)،عاقبت بالخیر اور عفو،معرفت کے چار سیر ہیں یعنی نورِ حضور ،معیت الٰہی،ذکر مذکور اور وجودِ غفور،فرمانِ حق تعالٰی ہے ؛۔تاکہ اللہ آپکے تمام اگلے پچھلے گناہ معاف کردے،
    معرفت کے چار مکان ہیں؛۔ یعنی کہ ،مکانِ عیان،مکانِ لاھُوت،مکانِ لامکان اور مکانِ فنافی اللہ ذات۔،
    عارف جو کچھ دیکھتا ہے حضوری سے دیکھتا ہے،جو کچھ کہتا ہےاُس کی ہر بات کنہءکُن کی حضوری سے ہوتی ہےاور جو کچھ سنتا ہے حضوری سے سنتا ہے،
    عارف کی توجہ قرب اللہ دوام سے ہوتی ہےکہ دونوں جہان عارف کی قید میں ہوتے ہیں،معرفت پیچان کو کہتے ہیں اور پہچان پا لینے سے ہوتی ہے،جس نے پالیا اُس نے دیکھ لیااور جس نے دیکھ لیااُس نے پالیاپھر وہ خود درمیان میں نہ رہا،
    بیت:،میں سروچشم کے بغیر اُسے ہر طرف دیکھتا ہوں اور بے زبان اُس سے ہمکلام ہوتا ہوں،یہی انتہاۓ فقر ہے،
    اس مقام پر بعض عارف نفس کے ساتھ قدرتِ نفس سے،قلب کے ساتھ قدرتِ قلب سے ،روح کے ساتھ قدرتِ روح سے سر کے ساتھ قدرتِ سرسے،نور کے ساتھ قدرتِ نور سے اور دم کے ساتھ قدرتِ دم سے ہم کلام ہوتے ہیں،جس سے نفس کو نفس سے الہام ہوتا ہے،قلب کو قلب سےاعلام ہوتا ہے،روح کو روح سے پیغام آتا ہے اور سَر کو سر سے اہام ہوتا ہے یہاں پر پہنچ کر فقیر پر معرفتِ وحدانیت کااتمام ہو جاتا ہے،اگر راہِ فقر کے سالکوں کو ظاہروباطن میں قربِ الٰہی کی یہ راہ حاصل نہ ہوتی تو تمام سالک اولیاۓ اللہ گمراہ ہو جاتے۔،

    کتاب کا نام:عقلِ بیدار
    تصنیف حضرت سلطان باھُوؒ

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: شرحِ معرفت

    samjhnay ki koshish ki hai meri naqas samajh ne

  3. #3
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    9,092
    Mentioned
    95 Post(s)
    Tagged
    8378 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    429513

    Default Re: شرحِ معرفت

    jazak allah

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •