Results 1 to 3 of 3

Thread: ترکِ محبت کر بیٹھے ہم، ضبط محبت اور بھی ہے

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default ترکِ محبت کر بیٹھے ہم، ضبط محبت اور بھی ہے

    ترکِ محبت کر بیٹھے ہم، ضبط محبت اور بھی ہے
    ایک قیامت بیت چکی ہے، ایک قیامت اور بھی ہے
    ہم نے اُسی کے درد سے اپنے سانس کا رشتہ جوڑ لیا
    ورنہ شہر میں زندہ رہنے کی اِک صورت اور بھی ہے
    ڈوبتا سوُرج دیکھ کے خوش ہو رہنا کس کو راس آیا
    دن کا دکھ سہہ جانے والو، رات کی وحشت اور بھی ہے
    صرف رتوں کے ساتھ بدلتے رہنے پر موقوف نہیں
    اُس میں بچوں جیسی ضِد کرنے کی عادت اور بھی ہے
    صدیوں بعد اُسے پھر دیکھا، دل نے پھر محسوس کیا

    اور بھی گہری چوٹ لگی ہے، درد میں شدّت اور بھی ہے
    میری بھیگتی پلکوں پر جب اُس نے دونوں ہاتھ رکھے
    پھر یہ بھید کھُلا اِن اشکوں کی کچھ قیمت اور بھی ہے
    اُس کو گنوا کر محسنؔ اُس کے درد کا قرض چکانا ہے
    ایک اذّیت ماند پڑی ہے ایک اذّیت اور بھی ہے!


  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    836 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1179
    Rep Power
    21474971

    Default Re: ترکِ محبت کر بیٹھے ہم، ضبط محبت اور بھی ہے

    nice...
    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

  3. #3
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    Default Re: ترکِ محبت کر بیٹھے ہم، ضبط محبت اور بھی ہے

    nice



    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - ترکِ محبت کر بیٹھے ہم، ضبط محبت اور بھی ہے

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •