Results 1 to 5 of 5

Thread: رُکو تو تم کو بتائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    38
    Rep Power
    21474858

    Default رُکو تو تم کو بتائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

    رُکو تو تم کو بتائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں
    کلی اَکیلے اُٹھائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

    طبیب نے کہا ، گر رَنگ گورا رَکھنا ہے
    تو چاندنی سے بچائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

    بدن کو چومیں جو بادل تو غسل ہوتا ہے
    دَھنک سے غازہ لگائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

    کلی چٹکنے کی گونجے صدا تو نازُک ہاتھ
    حسین کانوں پہ لائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

    پسینہ آئے تو دو تتلیاں قریب آ کر
    پروں کو سُر میں ہلائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

    وُہ گیت گائیں تو ہونٹوں پہ نیل پڑ جائیں
    سخن پہ پہرے بٹھائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

    کبوتروں سے کراتے ہیں آپ جو جو کام
    وُہ تتلیوں سے کرائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

    وُہ پانچ خط لکھیں تو ’’شکریہ‘‘ کا لفظ بنے
    ذِرا حساب لگائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

    گواہی دینے وُہ جاتے تو ہیں پر اُن کی جگہ
    قسم بھی لوگ اُٹھائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

    ہر ایک کام کو ’’مختارِ خاص‘‘ رَکھتے ہیں
    سو عشق خود نہ لڑائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

    بس اِس دلیل پہ کرتے نہیں وُہ سالگرہ
    کہ شمع کیسے بجھائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

    وُہ سیر ، صبح کی کرتے ہیں خواب میں چل کر
    وَزن کو سو کے گھٹائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

    کلی کو سونگھیں تو خوشبو سے پیٹ بھر جائے
    نہار منہ یہی کھائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

    وُہ دَھڑکنوں کی دَھمک سے لرزنے لگتے ہیں
    گلے سے کیسے لگائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

    کل اَپنے سائے سے وُہ اِلتماس کرتے تھے
    مزید پاس نہ آئیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

    وُہ تھک کے چُور سے ہو جاتے ہیں خدارا اُنہیں
    خیال میں بھی نہ لائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

    پری نے پیار سے اَنگڑائی روک دی اُن کی
    کہ آپ ٹوٹ نہ جائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

  2. #2
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    19
    Rep Power
    21474903

    Default Re: رُکو تو تم کو بتائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

    wahhh





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  3. #3
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474872

    Default Re: رُکو تو تم کو بتائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں




    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - رُکو تو تم کو بتائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











  4. #4
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    JEDDAH SAUDI ARABIA
    Posts
    11
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    Default Re: رُکو تو تم کو بتائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

    Beautiful...

  5. #5
    Cute PaRi's Avatar
    Cute PaRi is offline ♥Häppïnëss ïs Süċċëss♥
    Join Date
    Sep 2012
    Location
    ♥ündër möthër's fëët♥
    Posts
    9,560
    Mentioned
    132 Post(s)
    Tagged
    9855 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    1533321

    Default Re: رُکو تو تم کو بتائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

    bhot umda

    paspayi2 zps86d6ac40 - رُکو تو تم کو بتائیں ، وُہ اِتنے نازُک ہیں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •