Results 1 to 2 of 2

Thread: تہذیب اخلاق کا اک اہم رکن غصہ پی جانا ہے

  1. #1
    Join Date
    Oct 2012
    Location
    Karachi
    Age
    36
    Posts
    3
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    Default تہذیب اخلاق کا اک اہم رکن غصہ پی جانا ہے

    مہذب اخلاق کا یہ تقاضاء ہے کہ اگر غصہ آئے تو اسے پی لیا جائے ورنہ بد اخلاقی کا عمل تو غصے کا بھی نتیجہ ہوسکتا ہے اس لیے شریعت مطھرہ نےغصہ پی لینے کی فضیلت کو بیان کیا ہے چنانچہ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا


    الَّذِينَ يُنفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ
    وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ ۗ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ

    Who spend [in the cause of Allah ] during ease and hardship and who restrain anger and who pardon the people - and Allah loves the doers of good;

    جو آسودگی اور تنگی میں (اپنا مال خدا کی راہ میں) خرچ کرتےہیں اور غصے کو روکتے اور لوگوں کے قصور معاف کرتے ہیں اور خدا نیکو کاروں کو دوست رکھتا ہے


    اللہ نے یہ بات {غصے کا روکنا یعنیغصہ پی جانا} تعریف کے مقام پر فرمائی اور



    نبی اکر صلی اللہ وعلیہ وسلم نے فرما یا

    جو شخص اپنے غصے کو روکتا ہے اللہ تعالی اس سے اپنے غضب کو رو ک دیتا ہے اور جو شخص اللہ تعالی کی بارگاہ میں عذر پیش کرتا ہے اللہ تعالی اس کے عذر کو قبول فرماتا ہے اور جو آدمی اپنی زبان کو روک کر رکھتا ہے اللہ تعالی اس کے عیبوں پر پردہ ڈالتا ہے
    ______________________________
    مجمع الزوائد، ص ۱۹۱



    حضرت عبد اللہ عمر رضی اللہ عنھما فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

    کوئی بندہ اس گھونٹ سے زیادہ اجر والی گھونٹ نہیں بھرتا جو وہ اللہ تعالی کی رضا کے لیے غصے کی گھونٹ بھرتا ہے
    _______________________________


    سنن ابن ماجہ ص۳۱۹، ابواب الزھد


    حضرت یحیی علیہ السلام نے حضرت عیسِی علیہ السلام سے پوچھا کہ کونسی چیز زیادہ سخت ہے انہوں نے فرمایا
    اللہ تعالی کا غضب،
    پوچھا کونسا کام اللہ تعالی کے غضب کے قریب کرتا ہے؟ فرمایا
    غصہ کھانا،
    پوچھا غصہ کس وجہ سے پیدا ہوتا ہے؟ فرمایا
    تکبر، فخر، خود ساخۃ عزت اور جھوٹی حمیت سے، خود پسندی، مزاح، غیر سنجیدگی، مذاق، عار دلانا، بات کاٹنا، مخالفت کرنا، دھوکا دینا، زائد مال اور جاہ و مرتبے کی شدید حرص
    غصے دلانے والے اسباب ہیں اور یہ سب گھٹیا عادات ہیں جو شرعی طور پر مذموم ہیں اور جب تک یہ اسباب موجود ہیں غصے سے بچنا ناممکن ہے لہذا ان اسباب کے مخالف امور کے ذریعے ان کو زائل کرنا ضروری ہے
    ________________________
    احیاء العلوم، جلد سوئم

    اصحاب فضیلت لوگوں کے مقابلے میں قبیح عادات کے حامل لوگ جلد غصے میں آجاتے ہیں کمینہ آدمی ایک لقمہ نہ پائے تو اس کی خواہش اورایک دانے کے بخل کی وجہ سے غصے میں آجاتا ہے حتی کہ وہ اپنے گھر والوں، اولاد اور دوستوں پر بھی غصہ نکالتا ہے پس اگر ہم غصے کو کنٹرول کریں تو عادات قبیحۃ بھی کنٹرول ہونے لگے گیں تو جب عادات قبیحہ کنٹرول ہو جائیں پھر اخلاق مہذب ہو جاتے ہیں اور یہ غصہ کنٹرول کرنے کا نتیجہ تھا چنانچہ غصے کا پی لینا مہذب اخلاق کا اک اہم رکن ہے

    عارف مقصود مسافر چند روزہ



  2. #2
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474884

    Default Re: تہذیب اخلاق کا اک اہم رکن غصہ پی جانا ہے

    جزاک اللہ خیر ۔۔۔۔۔

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •