Results 1 to 2 of 2

Thread: میرے لئے تو حرفِ دعا ہو گیا وہ شخص

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default میرے لئے تو حرفِ دعا ہو گیا وہ شخص

    میرے لئے تو حرفِ دعا ہو گیا وہ شخص
    سارے دکھوں کی جیسے ۔۔۔۔۔ دوا ہو گیا وہ شخص

    میں*آسمان پہ تھا تو زمیں کی کشش تھا وہ
    اترا جو میں زمیں پر ۔۔۔۔۔ تو ہوا ہو گیا وہ شخص


    سب اشک پی گیا مرے اندر کا آدمی
    میں*خشک ہو گیا ہوں ۔۔۔۔۔ ہرا ہو گیا وہ شخص

    میں اُس کا ہاتھ دیکھ رہا تھا کہ دفعتاً
    سمٹا ۔۔۔۔۔ سمٹ کر ۔۔۔۔۔ رنگِ حنا ہو گیا وہ شخص

    پھرتا ہے لے کے آنکھ کا کشکول در بدر
    دل کا بھرم لٹا ۔۔۔۔۔ تو گدا ہو گیا وہ شخص

    یوں بھی نہیں کہ پاس ہے میرے وہ ہم نفس
    یہ بھی غلط کہ مجھ سے ۔۔۔۔۔ جدا ہو گیا وہ شخص

    پڑھتا تھا میں نماز سمجھ کر اُسے رشید
    پھر یوں ہوا کہ مجھ سے ۔۔۔۔۔ قضا ہو گیا وہ شخص

  2. #2
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    Default Re: میرے لئے تو حرفِ دعا ہو گیا وہ شخص

    nice



    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - میرے لئے تو حرفِ دعا ہو گیا وہ شخص

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •