Results 1 to 5 of 5

Thread: محبت خوبصورت ہے

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default محبت خوبصورت ہے

    محبت میں
    اگرچہ دل کی آنکھیں
    مدتوں پلکیں جھپکنا بھول جاتی ہیں
    مگر ان رتجگوں کے سرخ ڈورے، نیل گوں سنو لاہٹیں
    اور ابروئوں کی رازداری بھی
    عجب ایک حسن پیدا کرتی جاتی ہے
    محبت میں
    اگرچہ دھڑکنیں اپنا چلن تک چھوڑ جاتی ہیں
    مگر سنگیت ایسی دھڑکنوں کی تھاپ اور سرگم ترستا ہے
    محبت میں
    اگرچہ بے کلی
    دل کو بہت تڑپائے رکھتی ہے
    مگر دل کی تڑپ ہی زندگی کو پتھروں کی زندگی سے
    مختلف کرتی ہے دنیا میں
    محبت میں
    اگرچہ آنکھ سے اوجھل ہوئی لگتی ہے دنیا اک محبت کے سوا
    لیکن بصیرت کی کئی بینائیاں اور کھڑکیاں کھلتی چلی جاتی ہیں
    باطن میں
    محبت میں
    اگرچہ آنسوئوں کو سرخ ہوتے پل نہیں لگتا
    مگر یہ سرخیاں کتنے گلستاں، چاند، تارے اور زمین و آسماں
    رنگیں کرتی ہیں
    محبت میں
    جدائی دھوپ کے آنگن میں پلتی ہے اگرچہ
    پھر بھی ساری عمر خوابوں اور دعائوں سے کبھی ٹھنڈک
    نہیں جاتی
    مجھے معلوم ہے تم تو محبت کی مخالف ہو
    مگر جاناں
    دلیلیں تو دلیلیں ہیں
    محبت ان دلیلوں کی کہاں محتاج ہوتی ہے
    محبت خوبصورت ہے

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    839 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1180
    Rep Power
    21474971

    Default Re: محبت خوبصورت ہے

    nyc.
    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

  3. #3
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: محبت خوبصورت ہے

    Wah
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  4. #4
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    Default Re: محبت خوبصورت ہے

    nice



    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - محبت خوبصورت ہے

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











  5. #5
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default Re: محبت خوبصورت ہے

    khoob..
    tumblr na75iuW2tl1rkm3u0o1 500 - محبت خوبصورت ہے

    Hum kya hain

    Hmari Muhabatayn kya hain
    kya chahtay hain
    kya patay hain..

    -Umera Ahmad (Peer-e-Kamil)


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •