Results 1 to 7 of 7

Thread: وصال- 5 محرم : حضرت خواجہ فرید ُالدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ

  1. #1
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    Is Duniya me
    Posts
    1,576
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1284 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474844

    Default وصال- 5 محرم : حضرت خواجہ فرید ُالدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ

    حضرت خواجہ فرید ُالدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ
    (وصال: 5 محرم الحرام 668 ہجری)



    حضرت خواجہ فریدُ الدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ ،حضرت قطب الدین بَختیار کا کی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے خلیفہ اور خواجہ اجمیری سے فیض یافتہ تھے ،آپ کا شمار اکابر اولیاء کرام میں سے ہے۔ ریاضت، مجاہدہ،فقر اور ترکِ دنیا آپ کے محبوب ترین مشغلے تھے آپ کشف و کرامت کی علامت اور ذوق محبت کی درخشندہ نشانی تھے ہمیشہ سرو خفی کی جانب کوچ فرماتے رہتے ،آخر کار راجو دھن (موجودہ پاکپتن )تشریف لائے،یہاں کے باشندے تندخو،ظاہر پرست اور خاص کر فقیروں اور در ویشوں کے دشمن تھے،آپ نے اس جگہ پہنچ کر فرما یا کہ یہ مقام میرے رہنے کے مناسب ہے چنانچہ وہیں رہنے لگے،یہاں کی مسجد میں اکثر و بیشتر نماز پڑھتے اورعبادت کرتے،یہیں آپ کے فرزند پیدا ہوئے اور یہیں آپ نے فا قے کئے اور یہیں مجاہدے اور ریاضت کی صعوبتوں کو برداشت کرتے رہے چونکہ زبردست روحانیت کے مالک تھے اس لئے پو شیدہ نہ رہ سکے ۔


    شکر نمک بن گئی


    آپ کے گنج شکر ہونے کی وجہ تسمیہ کا ایک واقعہ یہ بھی مشہور ہے کہ کچھ سودا گر شکر لیکر جا رہے تھے حضرت بابا فرید الدین شکر گنج رحمۃاﷲتعالیٰ علیہ نے ان سے کچھ شکر مانگی انہوں نے کہا شیخ آپ کو مغالطہ ہوا ، ہمارے اونٹوں پر شکر نہیں بلکہ نمک ہے، حضرت بابا فرید الدین شکر گنج رحمۃاﷲتعالیٰ علیہ نے فرما یا :"نمک ہی ہوگا" سوداگروں نے اپنی منزلِ مقصود پر پہنچنے کے بعد جب مال کھولا تو وہ واقعی نمک ہی تھا ،وہ دوڑے دوڑے حضرت بابا فرید الدین شکر گنج رحمۃاﷲتعالیٰ علیہ کی بار گاہ میں آئے اور عرض کرنے لگے کہ واقعتا ہم سے غَلَطی ہوئی آ پ اسے معاف فرمائیں اور دعا کریں کہ وہ شکر ہو جائے آپ رحمۃاﷲتعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ شکر ہوجائے گا ،چنانچہ وہ نمک پھر سے شکر ہو گیا۔
    کان نمک جہان شکر شیخ بحر و بر
    آں کز شکر نمک کندواز نمک شکر
    (نمک کی کان ،شکر کا خزینہ و بحر و بر کا شیخ وہ ہے ، جس نے شکر کو نمک ،نمک کو شکربنا دیا)

    نماز کی اہمیت


    پانچ محرم کی رات آپ پر مرض کی شدت طاری ہوئی با جماعت عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد بے ہوش ہو گئے،تھوڑی دیر کے بعد جب ہوش میں آئے تو حاضرین سے پوچھا کہ کیا میں نے عشاء کی نماز پڑھ لی ہے لوگوں نے کہا جی ہاں! آپ رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ، ایک مرتبہ اور پڑھ لوں پھر کون جانے کیا ہوگا چنانچہ آپ رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے دوسری مرتبہ پھر عشاء کی نماز پڑھی اور اس کے بعد پھر بے ہوش ہو گئے اور جب ہوش آیا تو پوچھا کیا میں نے عشاء کی نمازپڑھ لی ہے؟ لوگوں نے جواب دیا کہ آپ اس سے پہلے دوبار پڑھ چکے ہیں ، آپ رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ایک مرتبہ اور پڑھ لوں پھر معلوم کیا ہو؟ غرضیکہ آپ رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے تیسری بار بھی عشاء کی نماز پڑھی اور نماز پڑھنے کے بعد "یا حَیُّ یا قَیُّوم"کہتے ہوئے جان جانِ آفریں کے سپرد کی۔ (اخبارالاخیار)

    اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
    صَلُّو ا عَلَی الحَبِیب صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: وصال- 5 محرم : حضرت خواجہ فرید ُالدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ

    Hum Inhi buzurg ki nagri main rehta hoon
    Jaza ALLAH khair

  3. #3
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474884

    Default Re: وصال- 5 محرم : حضرت خواجہ فرید ُالدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ

    جزاک اللہ خیر ۔

  4. #4
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    Is Duniya me
    Posts
    1,576
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1284 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474844

    Default Re: وصال- 5 محرم : حضرت خواجہ فرید ُالدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ

    Quote Originally Posted by Vampire View Post
    Hum Inhi buzurg ki nagri main rehta hoon
    Jaza ALLAH khair
    Bahot khush naseeb ho aap

    Kya aap dargah sharif ke aapne nikale hue photo humse share kar sakte hai ?

  5. #5
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: وصال- 5 محرم : حضرت خواجہ فرید ُالدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ

    Quote Originally Posted by shaikh_samee View Post


    Bahot khush naseeb ho aap

    Kya aap dargah sharif ke aapne nikale hue photo humse share kar sakte hai ?
    shukriya
    In sha ALLAH is baar jaonga to dhair saari pics le k aonga merey pas theen par woh memory card kahin rakh diya hai

  6. #6
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: وصال- 5 محرم : حضرت خواجہ فرید ُالدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ

    Jazak Allah Bhai

  7. #7
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    Is Duniya me
    Posts
    1,576
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1284 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474844

    Default Re: وصال- 5 محرم : حضرت خواجہ فرید ُالدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ

    Quote Originally Posted by Vampire View Post


    shukriya
    In sha ALLAH is baar jaonga to dhair saari pics le k aonga merey pas theen par woh memory card kahin rakh diya hai
    Ok..
    Jab aap Dargah Sharif jaye to mere liye bhi dua karna.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •