Results 1 to 2 of 2

Thread: ہدیہ ء سلام بحضور امام عالی مقام

  1. #1
    Join Date
    Jun 2011
    Location
    rawalpindi
    Age
    33
    Posts
    1,273
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    10 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429505

    Default ہدیہ ء سلام بحضور امام عالی مقام


    ہدیہ ء سلام بحضور امام عالی مقام

    ثنائے سید ِ عالی مقام لکھتا ہوں
    میں اپنے خون سے حرف ِ سلام لکھتا ہوں

    وہ جن کی مہر ِ شجاعت ہے ثبت صدیوں پر
    اُنھیں کے نقش کو نقش ِ دوام لکھتا ہوں

    اُسی کی شان میں اُتری ہے آیت ِ تطہیر
    میں جس گھرانے کا خود کو غلام لکھتا ہوں

    حسین ، فاطمہ زہرا ، حسن ، علی ، احمد
    پر ِ ملائکہ لے کر یہ نام لکھتا ہوں

    سکوت ِ شام ِ غریباں اُنہیں پکارتا ہے
    سو اِس سکوت کو طرز ِ کلام لکھتا ہوں

    قیود ِ وقت نہیں اُن کے پاوں کی زنجیر
    ہر ایک عصر کا اُن کو امام لکھتا ہوں

    سبھی کو رشک ہے یاور مری لکھائی پر
    اِس اہتمام سے مولا کا نام لکھتا ہوں

    یاور عظیم

  2. #2
    Join Date
    Dec 2010
    Location
    Jinzhou, Liaoning, China, Madinah Saudi Arabia
    Posts
    12,264
    Mentioned
    82 Post(s)
    Tagged
    7842 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    895521

    Default Re: ہدیہ ء سلام بحضور امام عالی مقام

    Jazak ALLAH khair Kaseeran Kaseera

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •