Results 1 to 4 of 4

Thread: Iqtibas Javed Chaudhary Ke Kalam"Neel Ke Sahil"se

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Iqtibas Javed Chaudhary Ke Kalam"Neel Ke Sahil"se


    فرعونوں نے مصر پر تین ہزار تین سو سال تک حکومت کی تھی‘ تاریخ میں 33 فرعون گزرے ھیں‘ ہر فرعون کو تقریبا سو سال تک اقتدار ملا تھا‘ حضرت موسیٰ کے ساتھ آخری فرعون کا مقابلہ ھوا‘ یہ پانی میں ڈوبا اور اس کے ساتھ ھی فرعونوں کا اقتدار بھی ڈوب گیا‘ فرعون ختم ھو گئے اور ریت نے ان کے محلات کو ڈھانپ لیا‘ یہ ریت کے چھوٹے بڑے ٹیلے بن گئے‘ ان ٹیلوں کے ارد گرد لکسر کا شہر آباد ھو گیا‘ ان ٹیلوں میں سے کسی ایک ٹیلے پر ایک چھوٹی سی مسجد بنا دی گئی‘ 1900 کے شروع میں کھدائی شروع ھوئی‘ فرعون کا محل ریت سے برآمد ھوا تو پتہ چلا یہ مسجد فرعون کے خصوصی دربار کے اوپر بن گئی تھی‘ یہ مسجد آج تک قائم ھے‘ اوپر مسجد اور نیچے فرعون کا دربار ھے‘ کل شام سورج اپنی شعائیں سمیٹ رھا تھا‘ ہم فرعون کے سنگی ستونوں کے درمیان کھڑے تھے‘ سورج کی سرخ شعائیں نیل کے پانیوں میں غسل کر رھی تھیں‘ شام لکسر کے افق پر آہستہ آہستہ پر پھیلا رھی تھی‘ میں پانچ ہزار سال پرانے محل کی کھڑکی میں کھڑا ھو گیا‘ میرے دیکھتے ھی دیکھتے سورج کی سرخی نیل کے پانیوں میں گھل گئی اور اس کے ساتھ ہی فرعون کا محل اذان کی آواز سے گونج اٹھا‘ میں نے زندگی میں ہزاروں اذانیں سنی ھیں لیکن فرعون کے محل میں اذان کی آواز کا اپنا ھی سرور تھا‘ موزن کی آواز کا اتار چڑھاؤ محل کی دیواروں سے ٹکرا رھا تھا اور دیواروں پر لکھی تحریروں کو پیغام دے رھا تھا دنیا کے ھر فرعون کو زوال ھے لیکن الله کا پیغام دائمی ھے‘ اس دنیا میں اشھد ان لا الہٰ الله کے سوا ہر چیز فانی ھے‘ مجھے اذان کی اس آواز میں فرعون کا مجسمہ اداس دکھائی دیا‘ مجھے محسوس ھوا جیسے وہ اپنی فرعونیت پر شرمندہ ھو، جیسے وہ اپنے گزرے تکبر پر نوحہ کناں ھو.

    (اقتباس: جاوید چودھری کے کالم "نیل کے ساحل" سے)





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default re: Iqtibas Javed Chaudhary Ke Kalam"Neel Ke Sahil"se

    Subhaan ALLAH

    eq2hdk - Iqtibas Javed Chaudhary Ke Kalam"Neel Ke Sahil"se

  3. #3
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default re: Iqtibas Javed Chaudhary Ke Kalam"Neel Ke Sahil"se

    beshak yeh Duniya Fani hay
    bhut Umdah inthikab
    tumblr na75iuW2tl1rkm3u0o1 500 - Iqtibas Javed Chaudhary Ke Kalam"Neel Ke Sahil"se

    Hum kya hain

    Hmari Muhabatayn kya hain
    kya chahtay hain
    kya patay hain..

    -Umera Ahmad (Peer-e-Kamil)


  4. #4
    Join Date
    Sep 2012
    Location
    Bermuda Triangles
    Posts
    3,039
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    3495 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    9

    Default re: Iqtibas Javed Chaudhary Ke Kalam"Neel Ke Sahil"se

    sub han ALLAH
    viper siggi - Iqtibas Javed Chaudhary Ke Kalam"Neel Ke Sahil"se

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •