Results 1 to 7 of 7

Thread: تجلی

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default تجلی


    تجلی

    جان لو کہ تجلی ، ( کسی اسم یا جسم ) نور کا روشنی کی صورت میں ظاہر ہونے کا نام ہے ۔
    ( جیسا کہ موسیٰ علیہ السلام کے سامنے کوہِ طور پر اسمِ رب کے نور کی تجلی ہوئی )

    تجلی کی چودہ اقسام ہیں، جو چودہ مقامات پر ہوتی ہیں ۔

    یہ بھی جان لینا چاہیے کہ ہر ایک تجلی اس کے آثار کی نشانی
    اور ( طالب) کے وجود پر اس کی تاثیر سے معلوم ہو جاتی ہے ۔

    سب مقاموں سے سخت تر مقام تجلی ہی کا ہے ۔

    کیونکہ مقامِ تجلیات پر ہزاروں ہزار عارفوں ، واصلوں ، محققین ، موحدوں ، زاکروں اور طالبوں نے جب دریائے تجلیات ( نور ) میں غوطہ لگایا
    تو ( تجلی ) کی بھنور میں پھنس کر راہ کھو بیٹھے ۔

    اور ہر گز ہر گز عافیت کے ساحلِ مراد تک نہ پہنچے ہیں ۔
    ( کہ وہ تجلی سے باہر ہی نہ نکل سکے ) بعض تو مرتد ہو گئے ، بعض شہرت کے چکر میں پھنس گئے ، بعض شرک میں گرفتار ہوئے ، بعض بدت و استدراج سے شعبدہ باز بن گئے ، اسی طرح درجہ بدرجہ دوزخ کے قابل ہو گئے ۔

    پہلی تجلی شریعت کی ہے جس کا تعلق ظاہری آنکھوں سے ہے وہ جو کچھ دیکھتا ہے اس کا ( باطن) میں معائنہ بھی کرتا ہے یہ (تجلی) پیشانی پہ ظاہر ہوتی ہے ۔

    دوسری تجلی طریقت کی ہے اس ( تجلی) سے نورِ قلبی پیدا ہوتا ہے ۔

    تیسری تجلی حقیقت کی ہے اس تجلی سے نورِ روح ظاہر ہوتا ہے ۔

    چوتھی تجلی معرفت کی ہے ، اس " تجلی " سے نورِ سر متعجل ہوتا ہے ۔

    پانچویں تجلی عشق کی ہے ، اس " تجلی " سے نورِ الٰہی ہویدا ہوتا ہے ۔

    چھٹی تجلی " تصورِ شیخ " مرشد کی ہے اس " تجلی " سے محبت و اخلاص پیدا ہوتا ہے ۔

    ساتویں تجلی " اسم " فقر کی ہے ، اس " تجلی " سے نورِ زاتی جلوہ گر ہوتا ہے ۔

    آٹھویں تجلی ملائکہ کی ہے اس " تجلی " سے نورِ تسبیح پیدا ہو جاتا ہے ۔

    نویں تجلی جن کی ہے ، اس " تجلی " سے " وجود " میں جنونیت و دیوانگی ظاہر ہوتی ہے ۔

    دسویں تجلی نفس کی ہے ، اس " تجلی " سے شہوت بڑھ جاتی
    ہے ۔

    گیارہویں تجلی شیطان کی ہے اس " تجلی " سے معصیت " گناہ " میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔

    بارہویں تجلی شمس کی ہے ۔ اس " تجلی " سے نورِ برق پیدا
    ہوتا ہے ۔

    تیرہویں تجلی ماہتاب کی ہے اس " تجلی " سے نور کا پرتو بڑھ
    جاتا ہے ۔

    چودھویں تجلی کا برزخ ۔ اسم اللہ (اسم للہ اسم لہ) اسم ھُو اسمائے صفات ننانوے نامِ باری تعالیٰ اسم فقر اور اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے ۔

    اس تجلی سے ہر اسم کے حرف سے فتیلہ اور شمع کی مانند بلکہ اس سے بھی روشن تر تجلیات ہوتی ہیں ۔

    لیکن سالک تجلیان کے اس مقام پر ہی نہ ٹھہر جائے اور غرور کرنے لگے ۔
    ( کیونکہ یہ بھی درمیانی مقام ہے )اس سے آگے بڑھنا چاہیے ۔

    قال علیہ السلام : السکوت حرام علیٰ قلوب اولیاء ۔ ترجمہ ( اولیائے اللہ کے قلوب پر سکون حرام ہے ) نفس دیو کی مثل ہے ۔

    حضرت سلطان باہو عین الفقر صفحہ 59 ،60

  2. #2
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: تجلی

    Jazak Allah

  3. #3
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: تجلی

    Jazak ALLAH khair

  4. #4
    Join Date
    May 2012
    Location
    !!!KiSii Kii DuAouN meii!!!:):)
    Posts
    10,485
    Mentioned
    83 Post(s)
    Tagged
    10415 Thread(s)
    Thanked
    28
    Rep Power
    2184012

    Default Re: تجلی

    JAZAAK ALLAH khair

  5. #5
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,713
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Thanked
    10
    Rep Power
    21474862

    Default Re: تجلی

    Shandaar

  6. #6
    Join Date
    Apr 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    3,290
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    2597 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    541177

    Default Re: تجلی

    Jazak Allah khair

  7. #7
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default Re: تجلی

    Jazak ALLAH khair

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •