Page 1 of 4 123 ... LastLast
Results 1 to 10 of 31

Thread: Adabi Jokex ;)

  1. #1
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    12,040
    Mentioned
    300 Post(s)
    Tagged
    207 Thread(s)
    Thanked
    219
    Rep Power
    18

    Default Adabi Jokex ;)


    مجاز سخت بیمار تھے۔ ہسپتال میں دوستوں کا ایک گرو عیادت کے لئے پہنچا۔ ایک نے کہا "مجاز زندہ باد۔ اب تم ٹھیک ٹھاک نظر آتے ہو"۔ دوسرےنے کہا" تمہارے چہرے پر سرخی جھلک رہی ہے

    "۔ تیسرے نے کہا" خدا کا شکر ہے کہ آنکھوں میں پرانی چمک عود کر آئی ہے۔ اب تم بالکل صحت مند دکھائی دیتے ہو"۔

    مجاز نے سڑ کر ان کی طرف دیکھا اور کہا"

    شکر ہے کہ میں تندرستی کی حالت میں مر رہا ہوں"

    صف شکن♥
    (-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)


  2. #2
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    12,040
    Mentioned
    300 Post(s)
    Tagged
    207 Thread(s)
    Thanked
    219
    Rep Power
    18

    Default Re: Adabi Jokex ;)


    رشید احمد صدیقی جب شعبہ اردو مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے صدر تھے تو ممتاز حیدر گرلز کالج کی پرنسپل نے ایک دن ان سے کہا

    “گرلز کالج کی لڑکیاں اردو ڈیپارٹمنٹ دیکھنا چاہتی ہیں، آپ کوئی مناسب تاریخ اور وقت بتا دیں تا کہ سہولت رہے”۔

    رشید صاحب نے مسکراتے ہوئے جواب دیا “وقت اور تاریخ تو لڑکی والے ہی طے کرتے ہیں”۔

    صف شکن♥
    (-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)


  3. #3
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    12,040
    Mentioned
    300 Post(s)
    Tagged
    207 Thread(s)
    Thanked
    219
    Rep Power
    18

    Default Re: Adabi Jokex ;)


    ایک محفل مشاعرہ میں ایک نوجوان شاعر نے احمد ندیم قاسمی کی زیر صدارت انھی کا کلام اپنے نام سے اعتماد سے سنایا قاسمی صاحب بے بسی سے اس نوجوان کا منہ دیکھتے رہے تاہم اس "شعر چور" کو اس امر کی داد بہ ہرحال دینی پڑتی ہے کہ کلام پڑھنے کے بعد وہ سیدھا قاسمی صاحب کی طرف آیا اور ان کے گھٹنے چھوتے ہوۓ بولا "اسی تہاڈے ای بچے آں" یعنی ہم آپ کے بچے ہیں اور بچوں کا حق اپنے بڑوں کے مال پر تو ہوتا ہی ہے

    صف شکن♥
    (-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)


  4. #4
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    12,040
    Mentioned
    300 Post(s)
    Tagged
    207 Thread(s)
    Thanked
    219
    Rep Power
    18

    Default Re: Adabi Jokex ;)



    ہارون الرشید نے ایک مرتبہ قاضی ابویوسف سے پوچھا فالودہ اور باداموں کے حلوہ میں سے عمدہ کون ہے؟ انہوں نے کہا میں غائب چیزوں کے بارے میں فیصلہ دینے سے قاصر ہوں۔ بادشاہ نے دونوں چیزیں لانے کا حکم دیا۔
    ابویوسف کبھی اس سے لقمہ لیتے اور کبھی دوسرے سے۔ حتیٰ کہ پیالے نصف ہوگئے۔ پھر کہنے لگے امیرالمومنین! میں نے ان دونوں فریقوں سے زیادہ جھگڑالو کوئی نہیں دیکھا۔ جب بھی میں نے ایک کے حق میں فیصلہ صادرکرنے کا ارادہ کیا،
    دوسرے نے اس سے قوی دلیل پیش کردی (زیادہ مزیدار نکلا)

    صف شکن♥
    (-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)


  5. #5
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    12,040
    Mentioned
    300 Post(s)
    Tagged
    207 Thread(s)
    Thanked
    219
    Rep Power
    18

    Default Re: Adabi Jokex ;)


    ایک دن کچھ ادیب اور شاعر ایسے ہی کھڑے تھے ایک فقیر نے آ کر حبیب جالب کے آگے دست سوال کیا حبیب جالب اسے ٹالنے کی کوشش کرتے رہے وہ فقیر بڑا ثابت قدم تھا سوال دہراتا رہا احمد راہی نے اس فقیر کو اپنے پاس بلایا اور پوچھا کہ وہ کتنے عرصے سے مانگ رھا ہے ؟ فقیر نے حیرت سے احمد راہی کو دیکھا اور کہا "ہم تو آپ کے ٹکڑوں پر ہی پلتے ہیں" احمد راھی نے کہا "بس یہ بتاؤ کہ تم کتنے برسوں سے بھیک مانگ رہے ؟" بھکاری نے ہچکچاتے ہوۓ جواب دیا "بادشاھو! میں پندرہ بیس سال سے بھیک مانگ رھا ہوں" احمد راھی نے کہا "اوۓ بدبخت! تمہیں ابھی تک یہی پتہ نہیں چلا کہ کس کو دینا ہے اور کس سے مانگنا ہے"

    صف شکن♥
    (-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)


  6. #6
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    12,040
    Mentioned
    300 Post(s)
    Tagged
    207 Thread(s)
    Thanked
    219
    Rep Power
    18

    Default Re: Adabi Jokex ;)


    مشہور مزاح نگار شوکت تھانوی سخت بیمار پڑے، یہاں تک کہ ان کے سر کے بال جھڑ گئے۔ دوست احباب ان کی عیادت کو پہنچے اور بات چیت کے دوران میں ان کے گنجے سر کو بھی دیکھتے رہے، سب کو متعجب دیکھ کر شوکت تھانوی بولے۔
    ”ملک الموت آئے تھے، صورت دیکھ کر ترس آگیا، بس صرف سر پر ایک چپت رسید کرکے چلے گئے۔

    صف شکن♥
    (-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)


  7. #7
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    12,040
    Mentioned
    300 Post(s)
    Tagged
    207 Thread(s)
    Thanked
    219
    Rep Power
    18

    Default Re: Adabi Jokex ;)


    علامہ کیفی کو ایک صاحب نے پان پیش کیا، اس وقت کیفی صاحب مصنوعی دانت نہیں لگائے تھے،
    انہوں نے پان لینے سے معذرت کی اور کہا:

    ”اس وقت پان کھانے کی مشین نہیں ہے۔“

    صف شکن♥
    (-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)


  8. #8
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    12,040
    Mentioned
    300 Post(s)
    Tagged
    207 Thread(s)
    Thanked
    219
    Rep Power
    18

    Default Re: Adabi Jokex ;)


    ونسٹن چرچل کو ریڈیو اسٹیشن پر تقریر کرنے کے لیے جانا تھا انھوں نے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو چلنے کے لیے کہا، لیکن اس نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میں چرچل کی ریڈیو پر تقریر سننے جا رہا ہوں چرچل نے اپنی تعریف اور تحسین سن کر اسے جھٹ خوشی سے کچھ نوٹ بطور انعام دے دیے نوٹ پکڑتے ہی ٹیکسی ڈرائیور نے کہا "بھاڑ میں جاۓ چرچل کی تقریر،
    میں پہلے آپ کو چھوڑے آتا ہوں! آپ جیسا درد مند اور رحم دل انسان مجھے کہاں ملے گا"

    صف شکن♥
    (-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)


  9. #9
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    12,040
    Mentioned
    300 Post(s)
    Tagged
    207 Thread(s)
    Thanked
    219
    Rep Power
    18

    Default Re: Adabi Jokex ;)


    قتیل شفائی نے ایم اسلم سے اپنی اولین ملاقات کا حال بیان کرتے ہوئے کہا۔ ”کتنی عجیب بات ہے کہ میں اسلم صاحب کی کوٹھی میں ان سے ملنے گیا، لیکن اس کے باوجود ان کا تازہ افسانہ سننے سے بال بال بچ گیا۔“
    ”ہوا یوں کہ انتہائی خاطر و مدارت کے بعد جب اسلم صاحب اپنا نیا افسانہ سنانے کے موڈ میں آنے لگے تو انہوں نے کہا : قتیل صاحب! آپ کی کچھ نظمیں ادھر میری نظر سے گزری ہیں، آپ تو خاصے معقول شاعر ہیں، مگر نہ جانے عام لوگ ہر ترقی پسند شاعر کے بارے میں کیوں بدگمانی کا شکار ہیں۔“ اور اسلم صاحب کی اس بات کے جواب میں میں نے نہایت انکسار سے کام لیتے ہوئے کہا۔ “
    ”جی ہاں! واقعی عام لوگ بہت غلط فہمیاں پیدا کردیتے ہیں، دیکھئے نا! اب آپ کے بارے میں بھی یوں تو یہی بات مشہور ہے کہ

    آپ ہر نو وارد مہمان کی تواضع کرنے کے بعد اپنا کوئی نیا افسانہ ضرور سناتے ہیں حالانکہ یہ بالکل غلط ہے۔ “

    صف شکن♥
    (-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)


  10. #10
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    12,040
    Mentioned
    300 Post(s)
    Tagged
    207 Thread(s)
    Thanked
    219
    Rep Power
    18

    Default Re: Adabi Jokex ;)


    ”لا حول ولا قوة“ یہ تو پاکیزہ آدمی ہے،

    میرے ابا مجھ سے کہا کرتے تھے کہ ”تم کن بدمعاشوں کے ساتھ پھرا کرتے ہو۔ رات کو دیر سے گھر آتے ہو“ تو ایک دن میں مولانا عبدالستار خان نیازی کو اپنے گھر لے گیا۔ میں نے کہا، ابا یہ ہے وہ” بدمعاش“ جس کے ساتھ میں پھرتا ہوں۔ میرے ابا مولانا نیازی کو دیکھ کر کہنے ”لا حول ولا قوة“ یہ تو پاکیزہ آدمی ہے،
    اتنے بڑے مولانا ہیں اور تم یہ کیابکواس کرتے ہو۔ “ مولانا عبدالستار نیازی نے میرے ابا سے کہا کہ ”یہ لڑکا اچھا ہے، ہمارا دوست ہے، آپ فکر نہ کیا کریں۔“ یہ کہہ کر انہوں نے ہمارے گھر میں ہماری عزت بحال کرائی۔
    حبیب جالب

    صف شکن♥
    (-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)


Page 1 of 4 123 ... LastLast

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •