Results 1 to 2 of 2

Thread: امید رنگ و بو رکھی ہوئی ہے

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default امید رنگ و بو رکھی ہوئی ہے

    امید رنگ و بو رکھی ہوئی ہے
    تمنّائے سبو رکھی ہوئی ہے

    ہمارے دل کے اک گوشے میں اب بھی
    تمھاری آرزو رکھی ہوئی ہے

    شکستہ پا سہی لیکن نظر میں
    تلاش و جستجو رکھی ہوئی ہے

    سفر رکتا نہیں بالیدگی کا
    کہ فطرت میں نمو رکھی ہوئی ہے

    عیاں ہے ہم پہ دنیا کی حقیقت
    ہمارے روبرو رکھی ہوئی ہے

    زباں کو بے طلب رکھا ہوا ہے
    انا کی آبرو رکھی ہوئی ہے

    دیا گھر میں جلا رکھا ہے عاجزؔ
    ہوا سے گفتگو رکھی ہوئی ہے

  2. #2
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Karachi....
    Posts
    31,280
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6917 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474875

    Default Re: امید رنگ و بو رکھی ہوئی ہے


    عیاں ہے ہم پہ دنیا کی حقیقت
    ہمارے روبرو رکھی ہوئی ہے

    زباں کو بے طلب رکھا ہوا ہے
    انا کی آبرو رکھی ہوئی ہے

    Khoob


    Ik Muhabbat ko amar karna tha.....

    to ye socha k ..... ab bichar jaye..!!!!


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •