Results 1 to 2 of 2

Thread: کچھ دن ہوئے کہ شہر ّتمنا اداس ہے

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default کچھ دن ہوئے کہ شہر ّتمنا اداس ہے

    کچھ دن ہوئے کہ شہر ّتمنا اداس ہے
    دل کیا اجڑ گیا ہے کہ دنیا اداس ہے

    گہنا گیا ہے جب سے مرے گھر کا آفتاب
    تاروں کا روپ، چاند کا چہرا اداس ہے

    لگتا ہے تتلیوں کے کوئی رنگ لے اڑا
    لگتا ہے جگنوؤں کا اجالا اداس ہے

    کہتے ہیں ایک شخص کی دنیا اجاڑ کر
    نادم ہے ، شرم سار ہے ، دریا اداس ہے

    دو لخت ہو گیا ہے جہان تصوّرات
    آدھے میں چہل پہل ہے ، آدھا اداس ہے

    اب دیکھتا ہے مجھ کو تو کہتا ہے آئینہ
    بچہ بچھڑ گیا ہے تو بوڑھا اداس ہے

    عاجزؔ کسی بھی حال میں شکوہ روا نہیں
    کیا تو بھرے جہاں میں اکیلا اداس ہے ؟

  2. #2
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Karachi....
    Posts
    31,280
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6917 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474875

    Default Re: کچھ دن ہوئے کہ شہر ّتمنا اداس ہے


    کہتے ہیں ایک شخص کی دنیا اجاڑ کر
    نادم ہے ، شرم سار ہے ، دریا اداس ہے

    very nice


    Ik Muhabbat ko amar karna tha.....

    to ye socha k ..... ab bichar jaye..!!!!


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •