Results 1 to 5 of 5

Thread: نفس

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default نفس


    نفس


    اس میں شک نہیں کہ تیرا نفس اللہ تعالیٰ کی مِلک اور مخلوق ہے ۔

    لیکن دنیا کی شہوانیات و لذات اور اسبابِ نمرود و تکبر اسے راہِ راست سے برگشتہ کیے ہوئے ہیں ۔

    کیونکہ یہ چیزیں انسان کے مزاج سے مناسبت رکھتی ہیں ۔

    پس اگر تو اللہ کی اطاعت اور فرمانبرداری کے لیے نفس کی مخالفت اختیار کرے گا تو تیری جانب سے یہ جہاد ہوگا اور فلاح و بہبود کا ذریعہ ۔

    جہادِ نفس کے بعداللہ تعالیٰ سے تیری دوستی اور عبودیت پایہ ثبوت کو پہنچے گی ۔

    اور تجھے پاک و صاف اور خوشگوار نعمتیں عطا کی جائیں گی ۔

    تمام اشیائے کائنات تیری تابع ہونگی اور تیری خدمت اور تعظیم کریں گی ۔

    یہ مسلمہ اصول ہے کہ جو شخص خدا کا مطیع ہو جاتا ہے دنیا اس کی مطیع ہو جاتی ہے ۔

    اللہ تعالیٰ نے فرمایا :

    "کائنات میں کوئی چیز ایسی نہیں جو خدا کی حمد و ثنا بیان نہ کرتی ہو لیکن تم لوگ ان کی تسبیح کو نہیں سمجھ سکتے ۔

    نیز فرمایا میں نے آسمانوں اور زمین سے کہا کہ تم میری اطاعت و فرمانبرداری طوعاً ( خوشی و آمادگی سے ) سے یا کرہاً
    ( ناراضی اور غیرآمادگی سے ) قبول کرو تو یہ سن کر انہوں نے کہا !

    اے خالقِِ کائنات : ہم تیری اطاعت خوشی اور آمادگی سے قبول کرتے ہیں ۔
    پس مکمل عبودیت اپنے نفس کی بری اور سفلی خواھش کی مخالفت سے حاصل ہوتی ہے ۔

    قرآن حکیم میں متعدد جگہ وارد ہے کہ نفسِ امارہ کی پیروی انسان کو صراطِ مستقیم سے گمراہ کر دیتی ہے ۔

    حدیثِ قدسی میں وارد ہے کہ حضرت داؤد علیہ السلام سے فرمایا گیا : خواہشاتِ نفس کی پیروی کبھی نہ کر ، کیونکہ میری زمین میں اتباعِ نفس سے زیادہ فسادانگیز چیز کوئی نہیں ۔

    اور حضرت بایزید بسطامی رحمتہ اللہ کے متعلق ایک حکایت مشہور ہے کہ جب انہوں نے خواب مین رب العزت کو دیکھا :

    تو عرض کی یا اللہ ! تیرے پاس پہنچنے کا راستہ کیا ہے ؟

    اللہ تعالیٰ نے فرمایا : "اپنے نفس کی اطاعت چھوڑ دے اور میرے پاس آجا "

    حضرت با یزید رحمتہ اللہ فرماتے ہیں کہ بعد ازاں میں نے سانپ کی کینچلی کی طرح اپنے نفس کو چھوڑ دیا ۔


    از حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ فتوح الغیب صفحہ 36

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: نفس

    Jazak ALLAH khair

  3. #3
    Join Date
    Apr 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    3,290
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    2597 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    541177

    Default Re: نفس

    Jazak Allah khair

  4. #4
    Cute PaRi's Avatar
    Cute PaRi is offline ♥Häppïnëss ïs Süċċëss♥
    Join Date
    Sep 2012
    Location
    ♥ündër möthër's fëët♥
    Posts
    9,560
    Mentioned
    132 Post(s)
    Tagged
    9855 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    1533321

    Default Re: نفس

    Jazak ALLAH khair

  5. #5
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default Re: نفس

    jazakALLAH khair ...

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •