Results 1 to 5 of 5

Thread: Wo Din Gye Jab Khalil Khan Fakhta Uraya Karte The

  1. #1
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    12,040
    Mentioned
    300 Post(s)
    Tagged
    207 Thread(s)
    Thanked
    219
    Rep Power
    18

    wink Wo Din Gye Jab Khalil Khan Fakhta Uraya Karte The

    وہ دن گئے جب خلیل خان فاختہ اڑایا کرتے تھے

    مطلب:خوش اقبالی کا زمانہ گیا، اب ادبا کا دور دورہ ہے۔

    کہانی :۔کہتے ہیں کہ 1857ء کے ہنگامہ آزادی سے قبل دلی میں ایک امیرخلیل نامی رہا کرتے تھے ۔ اس قدر بخیل اور کنجوس تھے کہ کوئی نہارمنہ ان کا نام لینا بھی پسند نہ کرتا تھا۔ ان کو پے درپے شادیاں کرنے کا بڑا چسکا تھا۔ امارت کی وجہ سے چٹ منگنی پٹ بیاہ ہو جاتا تھا لیکن ان کے بخل اور بدمزاجی کی وجہ سے کسی کی بیوی کی ان سے نہ بنتی تھی۔ جب انہوں نے اپنی آخری بیوی کو طلاق دی تو وہ اپنی ادھیڑ عمر کو پہنچ چکے تھے۔ اب جو انہوں نے نئی شادی رچانی چاہی تو ہرایک نے دھتا بتائی۔ یہاں تک کہ وہ بوڑھے پوپلے ہوگئے۔ مگر اس کے باوجود شادی کی ہوس نہ گئی۔ آخر ان کے ایک چلتے پرزے دوست نے ان کو ان کی ہوس ناکی کا سبق دینے کی دل میں ٹھان لی۔ اس دوست نے کہا کہ ایک شاہی رسال دار کی حسین و جمیل بیٹی سے نکاح کراتا ہوں۔ خلیل خان یہ سنتے ہی تیار ہوگئے۔ فوراً رسال دار صاحب کو پیغام بھیجا گیا۔ پہلے تورسال دار صاحب گھبرائے لیکن جب خلیل خان کے دوست نے ان کو سمجھایا تو وہ راضی ہوگئے۔ شادی کا دن اور شرائط طے پانے کے بعد جب وقت مقرر پر خلیل بڑی کروفر کے ساتھ اپنی برات لے کر دلہن کے گھر پہنچے تو بڑی آئو بھگت ہوئی ۔ بعد نکاح رخصتی عمل میں آئی۔ رسال دار صاحب کے احباب نے خلیل خان کے مصاحب کے مشورے سے ایک نیم دیوانی بڑھیا جسے لوگ فاختہ کہا کرتے تھے اس کو بھلا پھسلا کر دلہن بنادیا۔ اسی سے ان کا نکاح پڑھایا گیا۔ الغرض بی فاختہ کو خلیل خان اپنی دلہن سمجھ کر اپنے گھر لے گئے۔ جب خلیل خان حجلہ عروسی میں داخل ہوئے تو وہاں ان کو ایک نیم دیوانی بڑھیا پھونس عورت سے سابقہ پڑا۔ بہت گھبرائے ۔ غصے میں آکر اپنا سرپیٹ لیا۔ وہ ابھی اپنی اس درگت بننے پر رونے دھونے میں مصروف تھے کہ بی فاختہ کمرے سے باہر نکل کر پھر سے اڑگئیں۔ خلیل خان کو اس مرتبہ ایسا سبق ملا کہ پھر زندگی بھر انہوں نے شادی کا نام نہیں لیا۔

    صف شکن♥
    (-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)


  2. The Following User Says Thank You to Saff-Shikan For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Dec 2010
    Location
    Jinzhou, Liaoning, China, Madinah Saudi Arabia
    Posts
    12,264
    Mentioned
    82 Post(s)
    Tagged
    7842 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    895521

    Default re: Wo Din Gye Jab Khalil Khan Fakhta Uraya Karte The

    hmm
    images?qtbnANd9GcSD7qCu5RmanJAqGaixYtC w47jXo28t NBgcZ q5Z33lher5Bl - Wo Din Gye Jab Khalil Khan Fakhta Uraya Karte The

    Rehney Dey Is Dard Mein Zindaa
    Main Tanhaa Hee Sahee . . .

  4. #3
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    12,040
    Mentioned
    300 Post(s)
    Tagged
    207 Thread(s)
    Thanked
    219
    Rep Power
    18

    Default re: Wo Din Gye Jab Khalil Khan Fakhta Uraya Karte The

    (-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)


  5. #4
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Mideast
    Posts
    5,905
    Mentioned
    210 Post(s)
    Tagged
    5074 Thread(s)
    Thanked
    176
    Rep Power
    10

    Default

    Great

  6. #5
    Join Date
    Oct 2013
    Location
    Limits
    Posts
    5,976
    Mentioned
    667 Post(s)
    Tagged
    5699 Thread(s)
    Thanked
    544
    Rep Power
    1509699

    Default

    Lol

    Sent from my SAMSUNG-SM-N900A using Tapatalk

    animals1 - Wo Din Gye Jab Khalil Khan Fakhta Uraya Karte The

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •