Results 1 to 9 of 9

Thread: 20 Safar - Urs Hazrat Sayyed Ali Hajveri Rehmatullah Alaih

  1. #1
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    Is Duniya me
    Posts
    1,576
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1284 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474844

    snow 20 Safar - Urs Hazrat Sayyed Ali Hajveri Rehmatullah Alaih

    Hazrat Sayyed Ali Hajveri Rehmatullah Alaih (Data Ganj Bakhsh)

    vem977 - 20 Safar - Urs Hazrat Sayyed Ali Hajveri Rehmatullah Alaih



    ولادت و سلسلۂ نسب


    حضرت سیِّدُنا داتا علی ہجویری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی کی ولادتِ با سعادت کم وبیش ۴۰۰ ھ میں غزنی شہر(مشرقی افغانستان)کے محلہ جلّاب میں ہوئی۔کچھ عرصے بعد آپ کا خاندان محلہ ہجویر میں منتقل ہوگیا ۔آپ کی کُنیت ابوالحسن، نام علی اور لقب داتا گنج بخش ہے،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کاشجرہ نسب اس طرح ہے:’’حضرت سیِّد علی بن عثمان بن سیّد علی بن عبدالرحمن بن شاہ شُجاع بن ابوالحسن علی بن حسین اصغر بن سیِّدزید شہید بن حضرت امام حسن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بن علیکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم۔‘‘(مقدمہ کشف المحجوب مترجم،ص۸تا۱۱،ضیاء القرآن پبلی کیشنزلاہور)



    حصولِ علم


    جس دور مىں حضرت سیِّدُنا داتا على ہجوىرى عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی پىدا ہوئے اُس وقت کئی عالم ،فاضل اور اہلِ دانش غزنى مىں رہتے تھے،گویا غزنى کى فضا مىں ہر طرف علم و فکر اور معرفت کا چرچاتھا ، چارسال سے زائد عمر مىں آپ نے حروف شناسى کے بعد قرآنِ مجید پڑھنا شروع کىااورتھوڑے ہی عرصے مىں قرآنى تعلىم مکمل کرلى، اس کے بعدرفتہ رفتہ وقت کے مشہور علماء سے عربى، فارسى، حدىث، فقہ،تفسىر، منطق، فلسفہ اور دیگر علوم و فنون حاصل کئے۔


    آپ کے اساتذہ


    جن اساتذہ سے آپ نے ظاہرى وباطنی علوم حاصل کئے ان مىں حضرت ابوالعباس احمد بن محمد اشقانى،حضرت ابوالقاسم علی بن عبداللهگرگانى،حضرت ابوالعباس احمد بن محمد قصاب آملی،حضرت ابو عبداللهمحمد بن علی داستانی بسطامی،حضرت ابوسعىد فضل اللہ بن محمدمہینی،حضرت ابواحمدمظفربن احمد اور حضرت ابو القاسم عبدالکرىم بن ہوازن قشىرى رَحِمَہُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے نام قابلِ ذکر ہىں۔
    (کشف المحجوب مترجم،ص ۱۲،وغیرہ)


    سلسلۂ طریقت


    حضرت داتا گنج بخش رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہسلسلہ جنیدیہ میں بیعت ہوئے ،یہ وہی سلسلہ ہے جس میں حضورغوث الاعظم محی الدین سیّدابومحمدعبدالقادرجیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النّوْرَانِیبیعت ہوئے تھے۔حضرت داتاگنج بخشرَحْمَۃُاللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے مرشد گرامی حضرت سیدنا ابوالفضل محمد بن حسن خُتُلى عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی تھے جوحضرت شىخ ابو الحسن على حُصرى کے مرىد،وہ حضرت سیدنا شىخ ابوبکر شبلى کے،وہ حضرت سیدنا جنىد بغدادى کے، وہ حضرت سیدنا سرى سقطى کے، وہ حضرت سیدنا معروف کرخی کے،وہ حضرت سیدنا داؤد طائی کے،وہ حضرت سیدنا حبىب عجمى کے ،وہ حضرت سیدنا ابوسعیدحسن بصرى کےمریدتھے(رَحمَۃُ اللّٰہ تعالی علیہم اجمعین)۔


    حضرت سیدنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی وہ جلیل القدرہستی ہیں
    جو براہِ راست امیرالمؤمنین ،مولامشکل کُشا حضرت سیدنا على المرتضی شیرخداکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے شرف بیعت اورخلافت کی دولت سے مالامال تھے ۔

    (مقدمہکشف المحجوب مترجم،ص ۱۳،وغیرہ)


    حنفی المذہب


    حضرت داتا صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نہ صرف حنفی المذہب تھے بلکہ حضرتِ سیدنا امام اعظم ابوحنیفہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے خاص عقیدت بھی رکھتے تھے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی مشہورِ زمانہ کتاب کشف المحجوب میں امام موصوف کا نام نامی اسمِ گرامی نہایت تعظیم کے ساتھ اس طرح تحریر فرمایا:’’امام اما ماں و مقتدائی سنیاں ، شرفِ فقہاء،عزّ علماء ابو حنیفہ نعمان بن ثابت الخراز رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ‘‘۔(مقدمہکشف المحجوب مترجم،ص ۱۶)


    سمتِ مسجد سے متعلق کرامت


    حضرت داتا صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے لاہو ر تشریف لاتے ہی اپنی قیام گاہ کے ساتھ ایک چھوٹی سی مسجدتعمیر کرائی ،اس مسجدکی محراب دیگر مساجدکی بہ نسبت جنوب کی طرف کچھ زیادہ مائل تھی ،لہٰذا مرکزالاولیا لاہور میں رہنےوالے اس وقت کے علماء کو اس مسجدکی سمت کے معاملے میں تشویش لاحق ہوئی۔چنانچہ ایک روز داتا صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے تمام علماء کو اس مسجد میں جمع کیا اور خود
    امامت کے فرائض انجام دیئے،نماز کی ادائیگی کے بعد حاضرین سے فرمایا:’’ دیکھئے کہ کعبہ شریف کس سمت میں ہے؟‘‘یہ کہنا تھا کہ مسجد و کعبہ شریف کے درمیان جتنے حجابات تھے سب کے سب اُٹھ گئے اور دیکھنے والوں نے دیکھا کہ کعبہ شریف محرابِ مسجدکے عین سامنے نظر آرہا ہے۔(مقدمہ کشف المحجوب مترجم،ص ۵۶، وغیرہ)


    وفات و مدفن


    آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکاوصالِ پُرملال اکثر تذکرہ نگاروں کے نزدیک ۲۰صفرالمظفر ۴۶۵ ھ کوہوا۔آپ کامزارمنبعِ انواروتجلیات مرکزالاولیا لاہور(پاکستان)میں ہےاسی مناسبت سے لاہور کو مرکز الالیااورداتا نگر بھی کہا جاتا ہے۔آپ کے وصال کوتقریباً 900 سال کا طویل عرصہ بیت گیا مگر صدیوں پہلے کی طرح آج بھی آپ کا فیضان جاری ہے اور آپ کا مزارِ فائض الانوار مرجعِ خاص و عام ہےجہاں سخی وگدا، فقیر وبادشاہ، اصفیا واولیااورحالات کے ستائے ہوئے ہزاروں پریشان حال اپنے دکھوں کا مداوا کرنے صبح وشام حاضر ہوتے ہیں۔داتا صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے فیضان کا اندازہ اس بات سے بآسانی لگایا جاسکتا ہےکہ معین الاسلام حضرت سَیِّدُنا خواجہغریب نوازمعین الدین سیدحسن چشتی سنجری اجمیریعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی بھی ایک عرصے تک آپ کے دربار پر مقیم رہے اور منبعِ فیض سے گوہرِمراد حاصل کرتے رہے اور جب دربار سے رخصت ہونے لگے تو اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں فرمایا ۔
    گنج بخش فیضِ عالم مظہرِ نورِ خدا
    ناقصاں را پیرِ کامل کاملاں را راہنما
    (مقدمہکشف المحجوب مترجم،ص ۵۹،وغیرہ)






    .
    Last edited by shaikh_samee; 02-12-2015 at 04:32 PM.

  2. #2
    Join Date
    Oct 2012
    Location
    saudi arabia
    Posts
    1,125
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    719 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    7

    Default Re: 20 Safar - Urs Hazrat Sayyed Ali Hajveri Rehmatullah Alaih

    JazakAllah

  3. #3
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default Re: 20 Safar - Urs Hazrat Sayyed Ali Hajveri Rehmatullah Alaih

    JazakAllah khair

  4. #4
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    Is Duniya me
    Posts
    1,576
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1284 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474844

    Default

    970 th URS Sharef Will Be On 22 Dec 2013 Inshallah Taala


    Download Books -فیضانِ داتا گنج بخش رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

    Islam, Quran, Sunnah, Hadith, Fiqh, Fatwa, Naat, Bayan, Islamic Books, Namaz Timings, Rohani Ilaj, Istikhara


    See Blessed Life

    Last edited by shaikh_samee; 23-12-2013 at 09:49 AM.

  5. #5
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    Is Duniya me
    Posts
    1,576
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1284 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474844

    Default

    حضرت داتاگنج بخشرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے اقوالِ


    انسان کے لئے سب سے مشکل کام اس کا اپنے علم پر عمل کرنا ہے

    ﻧﻔﺲ ﮐﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﺭﮐﮭﻨﺎ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﮐﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﮐﯽ ﭼﺎﺑﯽ ﮨﮯ

    جھوٹ رزق کو کھا جاتا ہے



  6. #6
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default

    Jazak ALLAH khair

  7. #7
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default

    Jazak Allah

  8. #8
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    Is Duniya me
    Posts
    1,576
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1284 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474844

    Default

    971 th URS Shareef Will Be On 11-12-13 Dec.2014 Inshallah Taala


    گنج بخش فیضِ عالم مظہرِ نورِ خدا ناقصاں را پیرِ کامل، کاملاں را رہنما


    Translation:
    Ganj Bakhsh is a manifestation of the Light of God for all people
    A perfect guide unto the imperfect ones & a guide unto the perfect ones
    Last edited by shaikh_samee; 11-12-2014 at 10:13 AM.

  9. #9
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    Is Duniya me
    Posts
    1,576
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1284 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474844

    Default

    داتا علی ہجویری کے ارشادات


    حضرت سَیِّدناداتاعلی ہجویریعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِیچونکہ تصوُّف کے اعلیٰ مرتبے پر فائز عشقِ حقیقی سے سرشار فنافیاللہ بُزرگ تھے لہٰذا آپ کی گفتگو کے ہر پہلو میں رضائے الٰہی ،مسلمانوں کی خیرخواہی اور عقائد و اعمال کی اصلاح سےمتعلق مدنی پھول نظر آتے ہیں آئیے۔ ان میں سے 9 اقوال ملاحظہ کیجئے۔


    کرامت ولی کی صداقت کی علامت ہوتی ہے اور اس کا ظہورجھوٹے انسان سے نہیں ہوسکتا۔


    ایمان ومعرفت کی انتہا عشق ومحبت ہے اور محبت کی علامت بندگی (عبادت)ہے۔


    کھانے کے آداب میں سےہےکہ تنہا نہ کھائے اور جو لوگ مل کرکھائیں وہ ایک دوسرے پر ایثار کریں۔


    مسلسل عبادت سے مقامِ کشف ومشاہدہ ملتا ہے ۔

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •