Results 1 to 7 of 7

Thread: Mehboob Jee Or Shahab Bhai Sagay Behan Bhai The

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Mehboob Jee Or Shahab Bhai Sagay Behan Bhai The


    محمودہ جی اور شہاب بھائی سگے بہن بھائی تھے ۔

    لیکن ایک بنیادی فرق ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ شہاب بھائی نے اپنے تمام فیصلے اللہ پر چھوڑ دیے تھے ۔

    وہ توکل محبت اور عجز کی تصویر تھے ۔

    اور محمودہ جی بچوں کو خدا کے سپرد کرنے کی اہل نہ پہلے تھیں نہ اب ہیں ۔

    یہ نہیں کہ وہ کم عبادت گذار ، متوکل صورت ، اور متقی ہیں ۔

    بلکہ باریک سا فرق یہ ہے کہ یہ خاتون بھی تمام عورتوں کی طرح بچوں کی وجہ سےعارف دنیا ہیں ۔

    وہ دنیا سے اس لیے منہ نہیں موڑ سکتیں کہ بچے دنیا کے بغیر پلتے نہیں ۔

    وہ تمام معاملات اللہ پر اس لیے نہیں چھوڑ سکتیں کہ اسے اندیشہ ہے کہ کہیں اللہ بھول نہ گیا ہو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہو سکتا ہے اسے کچھ اور ضروری کام ہوں ۔

    ہو سکتا ہے اس کی مشّیت ہی کچھ اور ہو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کیونکہ محمودہ جی کا دل گواہی نہیں دیتا کہ اللہ عورت جیسا پالنہار ہو سکتا ہے ؟

    شاید وہ یہ بھی سوچتی ہون کہ اللہ لاکھ شفیق سہی مگر وہ ان چار بچوں کی ماں تھوڑی ہے کہ میری طرح سوچے ؟

    جس قدر شہاب بھائی فکر سے آزاد تھے محمودہ جی اتنے ہی زیادہ وسوسے ، اندیشے ، انہونیوں ، بدگامنیوں کے الجھے ہوئے دھاگوں کو سلجھاتی رہتی ہیں ۔

    بچہ امتحان کی تیاری کرے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔محمودہ جی نفل پڑھتی ہیں ۔

    بچہ رزلٹ کا منتظر ہو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تو بھی محمودہ جی جائے نماز پر پائی جاتی ہیں ۔

    ان چاروں میں سے کوئی لیٹ ہو جائے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ محمودہ جی کو نفل مانتے دیر نہیں لگتی ۔

    ان بچوں کو کوئی پریشانی ہو تو محمودہ جی کے لیے اور کوئی چارہ نہیں کہ وہ بڑے صاحب سے ہاٹ لائن پر التجا کریں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ محمودہ جی اللہ کے گھر کی فقیرنی ہے

    جو ان چاروں کے لیے مانگ مانگ کر ڈگریاں ، رزق ، بہوئیں ، جوائی ، گھر ، صحتیں ، ترقیاں لاتی ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ان کی خواہشیں بڑے گھر سے پوری ہوتی رہتی ہیں ۔

    لیکن انہیں اطمینان نہیں ہوتا اور ہر بار جب وہ نئی ریکوئسٹ لے کر جاتی ہیں ، اندر ہی اندر خوفزدہ رہتی ہیں کہ کہیں اس بار میری خواہش رد نہ ہو جائے ۔

    کہیں اس بار اللہ درخواست پر کاٹی نہ ڈال دے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بچوں کی اس خیر خواہ کو کبھی یقین نہیں آیا کہ شاید بچوں کے معاملے میں اللہ بہتر سوچتا ہو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ وہ باقی تمام معاملوں میں اللہ کو آخری اتھارٹی مانتی ہیں ۔

    لیکن ثاقب ، گڈی ، بلو ، اور پپل کا جب بھی کوئی معاملہ ہو وہ سوچ بھی نہیں سکتیں کہ ان سے بھی زیادہ اللہ ان چاروں کا خیر خواہ ہو سکتا ہے ۔

    از بانو قدسیہ مردِ ابریشم صفحہ 107





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Jul 2012
    Location
    Pakistan
    Posts
    1,178
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    5739 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    644254

    Default re: Mehboob Jee Or Shahab Bhai Sagay Behan Bhai The

    umda.....
    maira haal bhi shayed Mehmooda ji wala hai .....

  3. #3
    Join Date
    Sep 2012
    Location
    Bermuda Triangles
    Posts
    3,039
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    3495 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    9

    Default re: Mehboob Jee Or Shahab Bhai Sagay Behan Bhai The

    nice sharing
    viper siggi - Mehboob Jee Or Shahab Bhai Sagay Behan Bhai The

  4. #4
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    9,092
    Mentioned
    95 Post(s)
    Tagged
    8378 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    429513

    Default re: Mehboob Jee Or Shahab Bhai Sagay Behan Bhai The

    nice sharing


  5. #5
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default re: Mehboob Jee Or Shahab Bhai Sagay Behan Bhai The

    nice

  6. #6
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default re: Mehboob Jee Or Shahab Bhai Sagay Behan Bhai The

    umda

    eq2hdk - Mehboob Jee Or Shahab Bhai Sagay Behan Bhai The

  7. #7
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default re: Mehboob Jee Or Shahab Bhai Sagay Behan Bhai The

    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •