Results 1 to 3 of 3

Thread: Danai Ki Baat

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    candel Danai Ki Baat

    ہارون نے محفل مے نوشی سجا رکھی تھی۔ وزیر امیر بیٹھے تھے مسلمانوں کا خلیفہ کنیز کے ہاتھوں سے جام مے لے کر خم کے خم لنڈھا رہا تھا۔ کہ بہلول بھی وہاں آن پہنچا۔ اس نے خلیفہ کی حرکتوں کو خاموش نگاہوں سے دیکھا تو ہارون کو اس کی نصیحتیں یاد آئیں۔ نشے کی ترنگ میں اس نے سوچا کہ اس سے پہلے کہ بہلول کوئی ایسی بات کہہ دے جو اس کا سر جھکا دے، وہ پہل کرے۔ اس نے بہلول کو دیکھا اور بولا۔
    “بہلول۔۔۔۔ میرے ایک سوال کا جواب دو گے؟“۔۔۔۔
    “میں تیار ہوں“۔۔۔ بہلول نے جواب دیا۔۔۔
    “بہلول۔۔۔ یہ بتاؤ کہ اگر کوئی شخص انگور کھا رہا ہو تو کیا حرام ہے؟“۔۔ ہارون نے سوال کیا۔۔۔
    “نہیں۔۔۔ بلکل نہیں“۔۔۔ بہلول نے کہا۔۔۔۔
    “اگر وہ انگور کھا کر پانی پی لے۔۔۔ تو۔۔۔؟ ہارون بولا۔۔
    “کوئی حرج نہیں“۔۔۔ بہلول نے بتایا۔۔۔
    “اب یہی شخص انگور کھانے اور پانی پینے کے بعد دھوپ میں بیٹھ جائے تو پھر؟“۔۔۔۔
    “کوئی مضائقہ نہیں۔۔ جتنی دیر چاہے بیٹھے“۔۔۔ بہلول نے جواب دیا۔۔۔
    “تو پھر بہلول۔۔ تم خود ہی بتاؤ کہ یہی انگور اور پانی کچھ عرصہ دھوپ میں رکھ دئیے جائیں۔۔ تو حرام کیوں ہو جاتے ہیں؟“ ہارون نے بڑے فخر سے اپنا فلسفہ بیان کیا۔
    “اگر اجازت ہو تو میں بھی خلیفہ سے چند سوال کر لوں۔۔۔ امید ہے ان ہی سوالات میں خلیفہ کو اپنے سوال کا جواب بھی مل جائے گا“۔۔۔۔ پہلو نے اطمینان سے کہا۔۔
    “اجازت ہے“۔۔۔ ہارون جھومتا ہوا بولا۔۔۔
    بہلول بولا۔۔۔ “عالی جاہ بتائیں گے کہ اگر کسی آدمی کے سر پر تھوڑی سی مٹی ڈال دی جائے۔۔۔۔ تو کیا اسے کوئی نقصان پہنچے گا؟“
    “نہیں“۔۔۔ خلیفہ نے فوراً جواب دیا۔۔۔
    “اس کے بعد اس کے سر پر تھوڑا سا پانی ڈال دیں۔۔۔ تو کیا اس شخص کو کوئی تکلیف ہو گی۔۔۔“؟
    “نہیں۔۔۔ بالکل نہیں“۔۔۔۔۔ ہارون بولا۔۔۔۔
    “ لیکن۔۔۔!! بہلول نے اسے متوجہ کیا۔۔۔ “ اگر اس مٹی اور پانی کو ملا کر اینٹ بنا لی جائے اور وہ اس شخص کے سر پر ماری جائے۔۔۔ تو کیا کوئی نقصان ہو گا۔۔۔“؟
    “تم بھی عجیب باتیں کرتے ہو بہلول“۔۔۔ خلیفہ ہنسا۔۔۔“ اس کا تو سر پھٹ جائے گا“۔۔۔۔
    “تو پھر عالی جاہ۔۔۔۔ غور فرمائیں تو انہیں معلوم ہو گا کہ جس طرح مٹی اور پانی مل کر انسان کا سر پھوڑ سکتے ہیں۔۔۔ اسی طرح انگور اور پانی مل کر بھی ایسی چیز بنا دیتے ہیں جو حرام اور ناپاک ہے۔۔۔۔۔ جس کے پینے سے انسان کی عقل ماری جاتی ہے۔ اسے برے بھلے کی تمیز نہیں رہتی۔۔ اسی لئے اسلام نے اس کے پینے والے پر سزا واجب کی ہے“۔۔۔۔“

    ہارون کا نشہ ہرن ہو گیا۔۔۔ وہ مضطرب ہو کر اٹھا اور پشیمانی سے بولا۔۔۔۔
    شراب کی محفل برخاست کی جاتی ہے“۔۔۔۔۔۔۔

  2. #2
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default re: Danai Ki Batain

    nyc sharing





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  3. #3
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default re: Danai Ki Batain

    Shukriya
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •