Results 1 to 8 of 8

Thread: از ماہرالقادری " کتاب در یتیم "

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default از ماہرالقادری " کتاب در یتیم "


    آمنہ بیبی کو خواب نظر آنے لگے ، نہایت ہی عجیب اور مسک خواب ! کبھی یہ کہ بیبی آمنہ کا جسم خاکی ، یکبارگی آئینے کی طرح جھلکنے لگا اور روئیں روئیں سے سرد شعائیں نکلنے لگیں ؛ کبھی کانوں سے سنا کہ بہشت کی حوریں ، آسمان کے فرشتے اور مقدس روحیں مبارکباد دے رہی ہیں - کبھی سوتے میں ایسا محسوس کیا کہ وہ اپنے نورانی اور شفاف جسم کے ساتھ بلندی پر ہیں ، اونچے اونچے پہاڑ پست نظر آتے ہیں بیبی آمنہ کے تلوے ستاروں کو چھو رہے ہیں اور چاروں طرف تہنیت اور تبریک کے زمزمے جھڑ رہے ہیں -

    دستور کے مطابق قبیلے کی عورتیں آمنہ بیبی کی مزاج پرسی کے لئے آتیں تو انھیں کچھ ایسا نظر آتا جیسے بام کعبہ سے لے کر عبداللہ کے گھر تک نور کا شامیانہ تنا ہوا ہے جسے کافوری شمعوں سے زیادہ اجلے اور روشن ہاتھ تھامے ہوے ہیں ، گھروں میں چرچے ہونے لگے کہ بیبی آمنہ پر آسمانوں کی نورانی دیویاں بہت مہربان ہیں - وھب کی بیٹی ، عبدالمطلب کی بہو ، عبداللہ کی شریک حیات اور ہونے والے بچہ کی ماں بیبی آمنہ خود زہرا اور مشتری بنی جا رہی ہے -

    " اے لو ستارے زمین جھک آئے ، یہ آج کیا ہورہا ہے " عبداللہ کی پھوپھی نے کہا
    میں تو یہ دیکھ رہی ہوں کہ جتنی یہ روشن رات ہے اتنے اجلے تو دن بھی نہیں ہوتے ایک بوڑھی عورت نے جواب دیا

    " ام معبد ! یہ خنک ہوائیں ، باد صبح گاہی کے جھونکے ، نسیم سحر کی اٹکھیلیاں ، در و دیوار جھومے جا رہے ہیں طائف کے سبزہ زاروں اور باغیچوں کی بھی میں نے صبحیں دیکھی ہیں پر آج کی تو صبح سب سے عجیب ہے .... خوشبو کی لپٹیں، جیسے یمن کے تمام عطر جمع کر کے کسی نے چھڑک دیا ہے -

    کاش ! اس رات کی صبح نہ ہوتی اور ہم صدا یہ منظر دیکھتے رہتے ................

    تیسری عورت نے دو پٹے کا پلو موڑتے ہوئے کہا !

    قریش کے جن گھروں میں لوگ آج جلدی اٹھ بیٹھے تھے آج وہ اپنے بتوں کو تھامتے اور اٹھاتے اٹھاتے تھک جاتے تھے ، مگر بت کسی طرح کھڑے رہنے کے لئے تیار نہیں تھے انکی پیشانیاں آپ ہی آپ سجدے میں جھکی جا رہیں تھیں -
    آج یہ کیا ہوگیا ہے میرے معبود کو ! لیٹے جاتے ہیں گرتے جاتے ہیں شاید نیند آرہی ہے مگر بت تو سویا نہیں کرتے کہیں مجھ سے ناراض تونہیں ہو گئے لاؤ ایک بار پھر خلوص کے ساتھ سجدہ کروں ...... بوڑھے قریش نے بت کو دیوار کے سہارے کھڑا کرکے سجدہ کیا ، اور پھر جو سر اٹھایا تو بت کا ماتھا بھی زمین پر رکھا تھا -

    اتنے میں ایک عورت دوڑی ہوئی آئی اور بوڑھے کا ہاتھ تھام کر بولی !

    " میرے ساتھ چل کر دیکھو ، فریسہ کا معبود ، زھیر کا حاجت روا قیس کا بت اور خود میرے خدا سب کا سب خاک پر پیشانی کے بل پڑے تھے

    از ماہرالقادری " کتاب در یتیم " صفحہ ٢٥، ٢٦

  2. #2
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default Re: از ماہرالقادری " کتاب در یتیم "

    nice share

  3. #3
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: از ماہرالقادری " کتاب در یتیم "

    Jazak Allah

  4. #4
    Join Date
    Dec 2010
    Location
    Jinzhou, Liaoning, China, Madinah Saudi Arabia
    Posts
    12,264
    Mentioned
    82 Post(s)
    Tagged
    7842 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    895521

    Default Re: از ماہرالقادری " کتاب در یتیم "

    aamad e Mustafa Hazrat Muhammad SAWW hai
    subhan ALLAH subhan ALLAH maa Shaa ALLAH

  5. #5
    Join Date
    Jul 2012
    Location
    Pakistan
    Posts
    1,178
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    5739 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    644254

    Default Re: از ماہرالقادری " کتاب در یتیم "

    Jazak allah .. Subhan allah

  6. #6
    Join Date
    Apr 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    3,290
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    2597 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    541177

    Default Re: از ماہرالقادری " کتاب در یتیم "

    Subhan Allah

  7. #7
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: از ماہرالقادری " کتاب در یتیم "

    Subhaan ALLAH

  8. #8
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: از ماہرالقادری " کتاب در یتیم "

    Beautiful Sharing

    Jazak ALLAH

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •