Results 1 to 2 of 2

Thread: یوئیفا ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default یوئیفا ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

    لندن (جنگ نیوز) یورپین فٹ بال باڈی (یوئیفا) نے سال 2012ء ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی فٹبال کے دو بڑے اسٹار اور ایک دوسرے کے حریف سمجھے جانے والے بارسلونا کے ارجٹنائن سے تعلق رکھنے والے دنیا کے بہترین فٹبالر لائنل میسی اور ریال میڈرڈ سے منسلک پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈ منتخب پلیئرز میں شامل ہیں۔ دنیا کی معروف ترین آل اسٹار ٹیم میں انگلش پریمیئر لیگ کا کوئی بھی کھلاڑی آل اسٹار ٹیم میں جگہ نہیں بناسکا۔ کھلاڑیوں کا انتخاب یوئیفا کی ویب سائیٹ پر رائے شماری کے ذریعے کیاگیا ۔ ووٹنگ میں 53لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ یوئیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سال 2012ء آل اسٹار ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیم میں اسپینش، جرمن، اٹالین اور فرنچ کلب کے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ انگلش پریمیئر لیگ کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔ یوئیفا کے مطابق ریکارڈ 5.3 ملین ووٹ دیئے گئے، ٹیم میں بارسلونا اور ریال میڈرڈ کلب کے چار، چار کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹیم میں لائنل میسی مسلسل پانچویں بار، جبکہ کرسٹیانو رونالڈو اور کیسی لاس مسلسل چھٹی بار منتخب ہوئے ہیں۔ ٹیم آف دی ایئر میں آئیکر کیسی لاس(ریال میڈرڈ)، سرجیوراموس (ریال میڈرڈ) ، گیرارڈ پک ( بارسلونا)، تھیاگو سلوا( اے سی میلان)، فلیپ لاہم (بائرن میونخ)، اینڈریس آنیئستا (بارسلونا)، یاوی ہرنینڈیز( بارسلونا)، اینڈریا پرلو( یووینٹس)، میسوٹ اوزل (ریال میڈرڈ)، لائنل میسی ( بارسلونا) اور کرسٹیانو رونالڈو(ریال میڈرڈ) شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یہ یوئیفا کی آفیشل ٹیم نہیں اس کا انتخاب خالصتاً پرستاروں نے کیا ہے ۔ یاد رہے کہ فیفا کی جانب سے رواں ماہ اعلان کردہ ٹیم آف دی ایئر میں بھی تمام کھلاڑیوں کا تعلق یورپین لیگز سے ہے ۔

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,507
    Mentioned
    1031 Post(s)
    Tagged
    9706 Thread(s)
    Thanked
    603
    Rep Power
    21474934

    Default Re: یوئیفا ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

    ahaan herat ki bat hai waise EPL zada nahi dekhi jati

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •