ایڈنبرگ(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم رواں برس مئی میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف ایڈنبرا میں دو ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گی وں کی میزبانی کرے گا۔ یہ دورہ انگلینڈ میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل کیا جائے گا۔ میچز 17 اور 19 مئی کو کھیلے جائیں گے ۔ اسکاٹش ٹیم پاکستان اس سے پہلے پاکستان کیخلاف تین مرتبہ کھیل چکی ہے۔ سکاٹ لینڈ کے کپتان گورڈن ڈرمنڈ کا کہنا ہے کہ یہ میچز اسکاٹ لینڈ کیلئے حوصلہ افزائی کا باعث ہوں گے کیونکہ ان کی ٹیم کے پاس سال رواں کے دوران دو آئی سی سی گلوبل ایونٹس کیلئے کوالیفائی کرنے کا سنہری موقع ہے ۔ ستمبر میں آسٹریلیا اور مئی میں پاکستان جیسے دو اہم ٹیسٹ ممالک کیخلاف کھیلنے کا موقع بھی میسر آرہا ہے تو ان کے موجودہ اسکواڈ کیلئے یہ میچز انتہائی اہم ہیں جس سے ان کی کافی حد تک تعمیر ہو سکتی ہے ۔