Results 1 to 2 of 2

Thread: آسٹریلین، انگلش و جنوبی افریقی کرکٹرز کی سپرلیگ میں دلچسپی

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default آسٹریلین، انگلش و جنوبی افریقی کرکٹرز کی سپرلیگ میں دلچسپی

    کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے منیجنگ ڈائریکٹر سلمان سرور بٹ نے کہا ہے کہ دنیا کی صف اول کی ٹیموں جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کرکٹرز نے مارچ میں پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندے ان دنوں ویسٹ انڈیز میں ہیں۔ وہ کرس گیل سے بھی رابطے میں ہیں جمعرات کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ غیرملکی ٹیمیں پاکستان آنے سے گریز ضرور کررہی ہیں لیکن ہمارے لئے حوصلہ افزاء بات یہ ہے کہ ٹیسٹ کھیلنے والے کئی ملکوں کے کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹ نے پاکستان آکر سپر لیگ کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ جن ملکوں کے کرکٹر ز پاکستان آکر سپر لیگ کھیلنا چاہتے ہیں ان میں جنوبی افریقا، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، بنگلہ دیش، انگلینڈ اور آئرلینڈ شامل ہیں۔ پاکستان پریمیئر لیگ میں 30 غیرملکی کرکٹرز حصہ لیں گے ان کھلاڑیوں سے سپرلیگ کے ایڈوائزر ہارون لورگاٹ بات چیت کررہے ہیں۔ بدر رفائی ویسٹ انڈیز میں کھلاڑیوں سے بات کررہے ہیں، ان کھلاڑیوں میں کرس گیل بھی شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس لیگ کے ذریعے غیرملکی کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ چاہتا ہے ، سلمان سرور بٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو پانچ کیٹگریز میں تقسیم کرکے معاوضے دیئے جائیں گے۔ہمارے معاوضے دنیا کی دیگر لیگ میں سب سے زیادہ ہیں۔ غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں ٹاپ کی سیکورٹی فراہم کی جائے گی، پی ایس ایل کے لئے ہم نے تفصیلی اور مربوط پلان تشکیل دیا ہے جو آئی سی سی کے معیار کا ہوگا، ہم آزاد سیکورٹی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کررہے ہیں امکان ہے کہ لیگ کے میچ کراچی اور لاہور میں ہوں گے۔ سلمان بٹ نے امید ظاہر کی کہ لیگ کے میچ کامیابی سے مکمل ہوں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے لئے غیرملکی کوچز کی بھی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ پانچ فرنچائز کیلئے کوچز اور غیرملکی سپورٹ اسٹاف بھی ہوگا، لیگ کو شایان شان اور کامیاب انداز میں کرایا جائے گا ان کے ساتھ مقامی کوچز اور سپورٹ اسٹاف کو سیکھنے کا موقع ملے گا اس طرح وہ اپنی کوچنگ کی صلاحیتوں کو بھی ابھار سکیں گے۔

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,507
    Mentioned
    1031 Post(s)
    Tagged
    9706 Thread(s)
    Thanked
    603
    Rep Power
    21474934

    Default Re: آسٹریلین، انگلش و جنوبی افریقی کرکٹرز کی سپرلیگ میں دلچسپی

    ahaan good

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •