Results 1 to 8 of 8

Thread: حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ بن زید رضی اللہ عنہ

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ بن زید رضی اللہ عنہ


    11ہجری میں رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے وصال سے چند دن پہلے حدودِ شام کی طرف بھیجنے کے لیے ایک لشکر مرتب فرمایا۔ سات سو مجاہدین پر مشتمل اس لشکر میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ، حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ بن الجراح، حضرت سعد رضی اللہ عنہ بن ابی وقاص اور حضرت سعید رضی اللہ عنہ بن زید کے علاوہ اور بھی بہت سے عظیم المرتبت صحابہ کرام شامل تھے جو سب جذبہ شہادت سے سرشار تھے لیکن جب سروردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لشکر کی قیادت کے لیے ایک اٹھارہ انیس سالہ نوجوان کو منتخب فرمایا تو کچھ لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ ایک نوعمر مجاہد کو مہاجرینِ اولین پر امیر بننے کا استحقاق کیسے حاصل ہوگیا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے استعجاب کی خبر ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم علالت طبع کے باوجود سر پر پٹی باندھے ہوئے کاشانہ اقدس سے باہر تشریف لائے اور منبر پر رونق افروز ہوکر ایک پُرجلال خطبہ دیا، جس میں فرمایا۔
    ''لوگوں تم نے اس مہم کے قائد کے بارے میں جو کچھ کہا ہے مجھ کو اس کی اطلاع مل گئی ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں۔۔۔۔۔اس سے پہلے تم اس کے باپ کے بارے میں ایسی ہی باتیں کہہ چکے ہو۔ خدا کی قسم وہ بھی امارت کا مستحق تھا اور اس کے بعد اس کا بیٹا بھی امارت کا مستحق ہے۔ وہ مجھ کو بہت محبوب تھا اور یہ بھی ہر خوش گمانی کے قابل ہے۔ اس لیے تم لوگ اس کے ساتھ بھلائی سے پیش آیا کرو کہ تمہارے بہترین آدمیوں میں سے ہے''۔
    حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاداتِ مقدسہ نے لوگوں کو مبہوت کردیا اور وہ بے اختیار پکار اٹھے'' یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم آپ کے فیصلے پر راضی ہیں اور اس نوجوان کی قیادت سب کو دل وجان سے منظور ہے''۔
    یہ خوش بخت نوجوان جن کے بارے میں سید المرسلین فخرموجودات خیرالانام صلی اللہ علیہ وسلم نے بھرے مجمع میں اعلان فرمایا کہ وہ امارت کے اور ہر نیک گمانی کے لائق ایک بہترین مسلمان ہیں، حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ بن زید رضی اللہ عنہ تھے۔
    ان کے والد حضرت زید رضی اللہ عنہ بن حارثہ وہ واحد صحابی رسول ہیں جن کا نام قرآن پاک میں ہے۔ حضرت زید رضی اللہ عنہ سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام منہ بولے بیٹے اور سب سے پہلے ایمان لانے والی چار ہستیوں میں سے ایک تھے۔ ان کے جذبہ فدویت اور دوسرے اوصاف و محاسن کی بنا پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم ان کو اس قدر عزیز جانتے تے کہ''حبِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم"(رسول اللہ کے محبوب) کے لقب سے مشہور ہوگئے تھے۔

  2. #2
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474884

    Default Re: حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ بن زید رضی اللہ عنہ

    جزاک اللہ خیر۔۔۔

  3. #3
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ بن زید رضی اللہ عنہ

    Subhan ALLAH

  4. #4
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default Re: حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ بن زید رضی اللہ عنہ

    Jazaka Allah Khair

  5. #5
    Cute PaRi's Avatar
    Cute PaRi is offline ♥Häppïnëss ïs Süċċëss♥
    Join Date
    Sep 2012
    Location
    ♥ündër möthër's fëët♥
    Posts
    9,560
    Mentioned
    132 Post(s)
    Tagged
    9855 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    1533321

    Default Re: حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ بن زید رضی اللہ عنہ

    Jazak ALLAH Khair

  6. #6
    Join Date
    Sep 2012
    Location
    Bermuda Triangles
    Posts
    3,039
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    3495 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    9

    Default Re: حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ بن زید رضی اللہ عنہ

    jazak ALLAH kher

  7. #7
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ بن زید رضی اللہ عنہ

    Jazak Allah

  8. #8
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ بن زید رضی اللہ عنہ

    Subhan ALLAH

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •