Results 1 to 8 of 8

Thread: نعت گوئی

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default نعت گوئی


    پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مدحت، تعریف و توصیف، شمائل و خصائص کے نظمی اندازِ بیاں کو نعت یا نعت خوانی یا نعت گوئی کہا جاتا ہے۔عربی زبان میں نعت کیلئے لفظ “مدحِ رسول” استعمال ہوتا ہے۔ اسلام کی ابتدائی تاریخ میں بہت سے صحابہ اکرام نے نعتیں لکھیں اور یہ سلسلہ آج تک جاری و ساری ہے۔ نعتیں لکھنے والے کو نعت گو شاعر جبکہ نعت پڑھنے والے کو نعت خواں یا ثئاء خواں بھی کہا جاتا ہے۔

    گوکہ یہ کہنا مشکل ہے کہ نعت خوانی کا آغاز کب ہوا تھا لیکن روایات سے پتہ چلتا ہے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے چچا حضرت ابوطالب نے پہلے پہل نعت کہی۔ اردو کے مشہور نعت گو شاعر فصیح الدین سہروردی کے مطابق اولین نعت گو شعراء میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے چچا حضرت ابوطالب اور اصحاب میں حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ پہلے نعت گو شاعر اور نعت خواں تھے۔ اسی بناء پر اُنہیں شاعرِ دربارِ رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم بھی کہا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ حضرت کعب بن زہیر رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ ابن رواحہ رضی اللہ عنہ نے ترنم سے نعتیں پڑھیں۔ حضور نبیء کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے خود کئی مرتبہ حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے نعت سماعت فرمائی۔
    حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے علاوہ بھی ایک طویل فہرست ہے، اُن صحابہء کرام کی کہ جنہوں نے حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی نعتیں لکھیں اور پڑھیں۔ جب حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مکے سے ہجرت فرما کر مدینے تشریف لائے تو آپ کے استقبال میں انصار کی بچیوں نے دف پر نعت پڑھی، جس کے درج ذیل شعر شہرتِ دوام پاگئے:

    طلع البدر علینا من ثنیات الوداع
    و جب الشکر علینا ما دعا للہ داع

    درج ذیل نام اُن صحابہء کرام کے ہیں، جنہیں نہ صرف حضورپاک صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی نعت پڑھنے کا شرف حاصل ہوا بلکہ کئی روایات سے یہ ثابت ہے کہ حضورپاک صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے خود کئی بار ان اصحاب سے نعت سماعت فرمائی

    * حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ
    * اسود بن سریع رضی اللہ عنہ
    * عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ
    * عامر بن اکوع رضی اللہ عنہ
    * عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ
    * کعب بن زہیر رضی اللہ عنہ
    * نابغہ جعدی رضی اللہ عنہ
    (ماخوذ)
    کوچہ دل افروز سے

  2. #2
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default Re: نعت گوئی

    jazakaAllah Khair

  3. #3
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474884

    Default Re: نعت گوئی

    جزاک اللہ خیر ۔۔۔۔

  4. #4
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: نعت گوئی

    Jazak Allah

  5. #5
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: نعت گوئی

    Jazak Allah

  6. #6
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: نعت گوئی

    Subhan ALLAH

  7. #7
    Join Date
    Apr 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    3,290
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    2597 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    541177

    Default Re: نعت گوئی

    Jazak allah khair

  8. #8
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    Lahore , Pakistan
    Age
    27
    Posts
    1,938
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6498 Thread(s)
    Thanked
    8
    Rep Power
    21474845

    Default Re: نعت گوئی

    jazaq Allah khair.....!! Allah hamien b is naat ghoyee ki naymat se nawazy...!! ameen

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •