کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اسپنر سعید اجمل آئی سی سی ٹی ٹوئینٹی رینکنگ میں بدستور ٹاپ پر ہیں۔دس پوائینٹ کے فرق سے سری لنکا کے اسپنر اجنتھا مینڈس دوسرے نمبر پر ہیں۔گریم سوان کا نمبر تیسرا ہے۔شاہد خان آفریدی آٹحویں اور محمد حفیظ بارہویں نمبر پر ہیں۔بیٹنگ میں آسٹریلیا کے شین واٹسن پہلے اور ویسٹ انڈین کرس گیل دوسرے نمبر پر ہیں۔دنیا کے دس بہترین کھلاڑیوں میں ایک بھی پاکستانی نہیں ہے۔عمر اکمل 18ویں نمبر پر ہیں۔سری لنکا کی ٹیم پہلے نمبر ہے۔عالمی چیمپین ویسٹ انڈین ٹیم دوسرے بھارت تیسرے،انگلینڈ چوتھے،جنوبی افریقا پانچویں اورپاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔آسٹریلیا کا نمبر ساتواں ہے۔ٹی ٹوئیٹی کے آل راونڈرز میں شین واٹسن پہلے اور محمد حفیظ دوسرے نمبر پر ہیں۔شاہد آفریدی کا نمبر چھٹا ہے۔