دعا کرنے والے کو اللہ تعالیٰ کبھی مایوس نہیں کرتے
عَنْ سَلْمَانَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ رَبَّكُمْ حَيِيٌّ كَرِيمٌ يَسْتَحْيِي مِنْ عَبْدِهِ أَنْ يَرْفَعَ إِلَيْهِ يَدَيْهِ فَيَرُدَّهُمَا صِفْرًا.... ترجمہ: تمہارا رب بڑا حیا کرنے والا اور سخی ہے جب بندہ اس کے آگے ہاتھ اٹھاتا ہے تو انہیں خالی لوٹانے میں اسے شرم آتی ہے ( سنن ابن ماجه 2/1271، حديث نمبر 3865 صحيح حديث) یعنی مانگنے والے کو اللہ تعالیٰ کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹاتے۔ پھر بھی اگر ہم اپنے رب سے مانگنے میں سستی کریں یا مایوس ہوں تو یہ بہت بڑی غلطی ہے