Results 1 to 6 of 6

Thread: billi Choohe Ka Khail

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default billi Choohe Ka Khail


    چور سپاھی کے کھیل کی طرح یہ بلی چوہے کا کھیل عجیب سی معصومیت یا شاید سنگین سی کمینگی پہ مبنی ہوتا ہے ۔

    بلی جب چوہے کو اپنے گھیراؤ میں لے کر ہلکے پھلکے پنجوں اور نرم نرم دانتوں کا مناسب استعمال کر لیتی ہے ۔

    تو پھر چیزا لینے کی خاطر اسے آزاد کشمیر کی طرح آزاد چھوڑ دیتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    حواس باختہ ، نیم مردہ چوہا دُم دبائے ، دَم سادھے دُبکا سا پڑا رہتا
    ہے ۔

    بلی کمینی بظاھر بے دھیانی ، لا غرض سست سی پڑ کر ، اونگا لینے لگتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    چوہا سمجھتا ہے کہ بلی چونکہ سو چوہے کھا کر حاجن ، نمازن ہو گئی ہے بس ذرا اپنی فطرت عادت سے مجبور ہو کر مجھ سے چھیڑ خانی کر بیٹھی ۔

    اب پڑی توبہ استغفار کرتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    لہٰذا میں چلتا ہوں اب وہ نیواں نیواں ہو کر کھسکنے سوچتا ہے کہ اس ظالم کے خونیں پنجوں سے قاتل ناخن خودبخود باہر ابل آتے ہیں ۔

    بقول استاد بہزاد ۔ ۔ ۔ ۔

    " منزل کے لئے دو گام چلوں اور سامنے منزل آجائے "

    چوہے کی جائے پناہ سامنے ہوتی ہے وہ چشم زدن میں وہاں پہنچ کر اس کے دستبرد سے محفوظ ہو سکتا ہے ۔

    جسم میں اینٹھا لے کر جست بھرنے کی تیاری کرتا ہے ۔

    بلی " بوہے باریاں تے نالے کنداں ٹپ کے، آواں گی ہوا بن کے "

    الاپتی ہوئی اس کے بل کے سامنے اسی مراقبے کی صورت بیٹھی ہوتی ہے ۔

    بس وہ ذرا ورزش اور دل لگی کی خاطر اسے اپنی اگلی ٹانگوں کے حصار میں لے کر نوکیلے پنجوں سے گدگدی کرتی ہے ۔

    ہلکی پھلکی چوما چاٹی کر کے پھر اسے آزاد کر دیتی ہے ۔

    بس اسی بار بار دہرائے گئے ڈرامے کو چوہے بلی کا کھیل کہتے ہیں-

    انجام کار چوہا بے چارہ کئی ایک موتوں کا سودا چکھ کر بلی کے پیٹ میں آسودہ خاطر ہوجاتا ہے-

    بابا محمد یحییٰ خان، "کاجل کوٹھا " صفحہ 497





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Karachi....
    Posts
    31,280
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6917 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474875

    Default re: billi Choohe Ka Khail

    very niceeee


    Ik Muhabbat ko amar karna tha.....

    to ye socha k ..... ab bichar jaye..!!!!


  3. #3
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default re: billi Choohe Ka Khail

    very nice

  4. #4
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default re: billi Choohe Ka Khail

    ohhoo umda sharing

    eq2hdk - billi Choohe Ka Khail

  5. #5
    Join Date
    Apr 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    3,290
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    2597 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    541177

    Default re: billi Choohe Ka Khail

    nice

  6. #6
    Join Date
    Dec 2010
    Location
    Jinzhou, Liaoning, China, Madinah Saudi Arabia
    Posts
    12,264
    Mentioned
    82 Post(s)
    Tagged
    7842 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    895521

    Default re: billi Choohe Ka Khail

    bu - billi Choohe Ka Khail thanks for sharing bro
    images?qtbnANd9GcSD7qCu5RmanJAqGaixYtC w47jXo28t NBgcZ q5Z33lher5Bl - billi Choohe Ka Khail

    Rehney Dey Is Dard Mein Zindaa
    Main Tanhaa Hee Sahee . . .

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •