Results 1 to 3 of 3

Thread: Saadat Hassan Minto Ki Sada Bahar Tehreeron Se

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Saadat Hassan Minto Ki Sada Bahar Tehreeron Se


    سعادت حسن منٹو کی سدا بہار تحریروں سے انتخابِ چند

    ’’وہ کالے تمباکو والا پان آہستہ آہستہ چبا رہا تھا اور سوچ رہا تھا۔ پان کی گاڑھی تمباکو ملی پیک اس کے دانتوں کی ریخوں سے نکل کر اس کے منہ میں ادھر ادھر پھسل رہی تھی اور اسے ایسا لگتا تھا کہ اس کے خیال دانتوں تلے پس کر اس کی پیک میں گھل رہے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ وہ اسے پھینکنا نہیں چاہتا تھا۔
    _______________________________________

    ’’چلتے چلتے ایک لنگڑے ، کتے سے اس کی ٹکرہوئی۔ اس نے اس خیال سے کہ شاید اس کا پیر کچل دیا گیا ہے ’’چائوں‘‘ کیا اور پرے ہٹ گیا اور وہ سمجھا کہ سیٹھ نے اسے پھر گالی دی ہے …گالی…گالی ٹھیک اسی طرح اس سے الجھ کر رہ گئی تھی، جیسے جھاڑی کے کانٹوں میں کوئی کپڑا وہ جتنی کوشش اپنے آپ کو چھڑانے کی کرتا تھا، اتنی ہی زیادہ اس کی روح زخمی ہوتی جارہی تھی۔‘‘ ’
    _________________________________________

    ’یہ کشمیر کی لڑائی بھی کچھ عجیب وغریب تھی۔ صوبیدار رب نواز کا دماغ ایسی بندوق بن گیا تھا جس کا گھوڑا خراب ہوگیا ہو۔‘‘ ’’قانون کا قفل صرف طلائی چابی سے کھل سکتا ہے …مگر ایسی چابی ٹوٹ بھی جایا کرتی ہے۔ ‘‘
    __________________________________________

    ’’سورج نکلنے سے پہلے ساکت وصامت بشن سنگھ کے حلق سے ایک فلک شگاف چیخ نکلی ادھر ادھر کے کئی افسر دوڑے آئے اور دیکھا کہ وہ آدمی جو پندرہ برس تک دن رات اپنی ٹانگوں پر کھڑا رہا تھا اوندھے منہ لیٹا ہے ۔ ادھر خاردار تاروں کے پیچھے ہندوستان تھا… ادھر ویسے ہی تاروں کے پیچھے پاکستان ، درمیان میں زمین کے اس ٹکڑے پر جس کا کوئی نام نہیں تھا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ پڑا تھا۔‘‘





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,713
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Thanked
    10
    Rep Power
    21474862

    Default re: Saadat Hassan Minto Ki Sada Bahar Tehreeron Se

    very nice

  3. #3
    Join Date
    Dec 2010
    Location
    Jinzhou, Liaoning, China, Madinah Saudi Arabia
    Posts
    12,264
    Mentioned
    82 Post(s)
    Tagged
    7842 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    895521

    Default re: Saadat Hassan Minto Ki Sada Bahar Tehreeron Se

    bu - Saadat Hassan Minto Ki Sada Bahar Tehreeron Se
    images?qtbnANd9GcSD7qCu5RmanJAqGaixYtC w47jXo28t NBgcZ q5Z33lher5Bl - Saadat Hassan Minto Ki Sada Bahar Tehreeron Se

    Rehney Dey Is Dard Mein Zindaa
    Main Tanhaa Hee Sahee . . .

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •