Results 1 to 2 of 2

Thread: خبر تھی گھر سے وہ نکلا ہے مینہ برستے میں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2008
    Location
    اسلامی جمہوریہ پاکستان
    Posts
    3,460
    Mentioned
    273 Post(s)
    Tagged
    8176 Thread(s)
    Thanked
    90
    Rep Power
    1073759

    candel خبر تھی گھر سے وہ نکلا ہے مینہ برستے میں


    خبر تھی گھر سے وہ نکلا ہے مینہ برستے میں
    تمام شہر لئے چھتریاں تھا رستے میں

    بہار آئی تو اک شخص یاد آیا بہت
    کہ جس کے ہونٹوں سے جھڑتے تھے پھول ہنستے میں

    کہاں کے مکتب و مُلّا ، کہاں کے درس و نصاب
    بس اک کتابِ محبت رہی ہے بستے میں

    ملا تھا ایک ہی گاہک تو ہم بھی کیا کرتے
    سو خود کو بیچ دیا بے حساب سستے میں

    یہ عمر بھر کی مسافت ہے دل بڑا رکھنا
    کہ لوگ ملتے بچھڑتے رہیں گے رستے میں

    ہر ایک در خورِ رنگ و نمو نہیں ورنہ
    گل و گیاہ سبھی تھے صبا کے رستے میں

    ہے زہرِ عشق، خمارِ شراب آگے ہے
    نشہ بڑھاتا گیا ہے یہ سانپ ڈستے میں

    جو سب سے پہلے ہی رزمِ وفا میں کام آئے
    فراز ہم تھے انہیں عاشقوں کے دستے میں
    2v1u8md - خبر تھی گھر سے وہ نکلا ہے مینہ برستے میں

  2. #2
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    Default Re: خبر تھی گھر سے وہ نکلا ہے مینہ برستے میں

    nice



    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - خبر تھی گھر سے وہ نکلا ہے مینہ برستے میں

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •