Results 1 to 2 of 2

Thread: قائداعظم ٹرافی : بابر، شعیب اور نواز کی سنچریز

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Thanked
    0
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8327 Thread(s)
    Rep Power
    21474857

    Default قائداعظم ٹرافی : بابر، شعیب اور نواز کی سنچریز

    کراچی (اسٹاف رپورٹر) اندرون ملک بارش اور خراب موسم کے باعث قائداعظم ٹرافی کے میچز کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعے کو صوابی میں ایبٹ آباد اور ملتان ریجن کے درمیان میچ نہیں ہو سکا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں راولپنڈی نے362 رنز بنائے جس میں بابر نعیم101 اور شعیب احمد 147 رنز نے عمدہ اننگز کھیلی۔ سہیل تنویر نے59 رنز اسکور کئے۔ راؤ افتخار نے73 رنز کے عوض5 اور نصراللہ خان نے87 رنز دے کر4 وکٹ لئے۔ اسلام آباد نے پہلی اننگز میں3 وکٹ پر123 رنز اسکور کئے۔ راحیل مجید69 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ڈائمنڈ کلب گراؤنڈ پر میچ کے دوسرے روز سیالکوٹ نے کراچی وائٹس کے خلاف4 وکٹ پر144 رنز بنائے جس میں حافظ ماجد کے57 رنز نمایاں ہیں۔ محمد ایوب نے41 رنز اسکور کئے۔ عاطف مقبول نے57 رنز دے کر3 وکٹ لئے۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ پر لاہور شالیمار نے322 رنز بنا کر لاہور راوی کے خلاف پہلی اننگز میں169 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ شالیمار کی جانب سے کامران اکمل نے نصف سنچری53 رنز بنائے۔ عمر اکمل نے77 رنز کی اننگز کھیلی۔ 105 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے9 چوکے بھی لگائے۔ عثمان صلاح الدین33 اور آغا سلمان32 رنز بنا سکے۔ وہاب ریاض نے22 رنز بنائے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں لاہور راوی کے9 کھلاڑی59 رنز کے عوض آؤٹ کئے تھے۔ لاہور شالیمار کے خلاف عدنان رسول نے117 رنز کے عوض4، حافظ سلیمان نے65 رنز کے عوض3 اور احمد شہزاد نے22 رنز دے کر2 وکٹ لئے۔ لاہور راوی نے دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام پر4 وکٹ پر144 رنز بنائے۔ احمد شہزاد نے13 چوکوں کی مدد سے56 گیندوں پر66 رنز اسکور کئے۔ عابد علی41 اور وقاص احمد25 رنز بنا سکے۔ اعزاز چیمہ نے41 رنز دے کر2 اور وہاب ریاض نے31 رنز کے عوض2 وکٹ لئے۔ آزاد جموں و کشمیر کے میرپور اسٹیڈیم میں کراچی یلوز نے دوسری اننگز میں کھیل کے دوسرے روز جمعے کو دوسری اننگز میں4 وکٹ پر133 رنز بنا لئے۔ اکبر رحمن61 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انور علی نے33 رنز بنائے۔ ریحان ریاض نے22 رنز دے کر2 وکٹ لئے۔ کراچی نے پہلی اننگز میں خرم منظور62 رنز کی عمدہ بیٹنگ کی مدد سے205 رنز بنائے تھے۔ حیدرآباد کی ٹیم پہلی اننگز میں141 رنز بنا سکی جس میں رضوان احمد کے48 اور لعل کمار کے26 رنز نمایاں تھے۔ طارق ہارون نے24 رنز کے عوض4 تابش خان نے43 اور انور علی نے27 رنز کے عوض2 اور 3 وکٹ لئے۔ ارباب نیاز اسٹیڈیم میں پشاور اور کوئٹہ کی ٹیمیں اپنی پہلی اننگز سے دستبردار ہوگئیں جب کہ دوسری اننگز میں پشاور نے7 وکٹ پر322 رنز بنائے۔ نواز احمد نے202 گیندوں پر14 چوکوں کی مدد سے سنچری111 رنز اسکور کئے۔

  2. #2
    Join Date
    Dec 2010
    Location
    Jinzhou, Liaoning, China, Madinah Saudi Arabia
    Posts
    12,267
    Thanked
    0
    Mentioned
    77 Post(s)
    Tagged
    7836 Thread(s)
    Rep Power
    895520

    Default Re: قائداعظم ٹرافی : بابر، شعیب اور نواز کی سنچریز

    Well played Boys
    images?qtbnANd9GcSD7qCu5RmanJAqGaixYtC w47jXo28t NBgcZ q5Z33lher5Bl - قائداعظم ٹرافی : بابر، شعیب اور نواز کی سنچریز

    Rehney Dey Is Dard Mein Zindaa
    Main Tanhaa Hee Sahee . . .

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •