Results 1 to 1 of 1

Thread: عالمی کرکٹ کی بحالی کیلئے سفارت کاروں کو اعتماد میں لیا جائے

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default عالمی کرکٹ کی بحالی کیلئے سفارت کاروں کو اعتماد میں لیا جائے

    لندن (جنگ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر احسان مانی نے کہاہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے پی سی بی حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر غیر ملکی سفارت کاروں کواعتماد میں لے۔ ایک خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا تب بھی غیرملکی بورڈز اپنے کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت نہیں دیں گے ۔آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی نے کہا کہ پی سی بی حکومت سے رابطہ کرکے مختلف سفارت کاروں کا اعتماد جیتے،کیو نکہ انہی کے مشوروں نے کھلاڑیوں کو پاکستان سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جب یہ سفارت کار ملک کو دورے کے لیے محفوظ قرار دے دیں گے تب ہی غیرملکی ٹیمیں ٹور پرغورکریں گی،اس سے پہلے کچھ بھی کرنا وقت اور پیسے کا زیاں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ سفارت کار پاکستان کرکٹ بورڈ کے موقف کی تائید کردیں کہ پاکستان غیر ملکی ٹیموں کے لیے محفوظ ہے تو غیر ملکی بورڈ اپنے ٹیمیں پاکستان بھیجنے پر غور کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد کر بھی لیتا تو غیر ملکی بورڈاپنے کھلاڑی کو سیکورٹی کی خدشات کی بناء پر اس لیگ میں شرکت کے لیے ہر گز نہ بھیجتے ۔
    Last edited by *jamshed*; 16-02-2013 at 07:25 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •