Results 1 to 9 of 9

Thread: Din e Raaj Farangi Da---Te Rati Raaj Malangi Da

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Din e Raaj Farangi Da---Te Rati Raaj Malangi Da



    دِنے راج فرنگی دا……تے راتی راج ملنگی دا
    ____________________________

    پنجاب کا مشہور خونریز و جفا پیشہ ڈاکو ملنگی اپنی غارتگری کی مہیب داستانوں کے ذریعہ بہت مشھور ہے ۔ اس کے گروہ کے کا رخ جس طرف ہوجاتا تھا، اس رقبے کے باشندوں کی آنکھوں میں نیند حرام ہوجایا کرتی تھی کیونکہ وہ علاقہ سورج غروب ہوجانے کے بعد سے فرنگی کی بجائے ملنگی کے زیر حکومت سمجھا جاتا تھا۔

    پنجاب کی جس جیل میں اسے کیفر کردار کو پہنچایا گیا اس کے اعلیٰ افسر نے راقم الحروف سے اس کی عبرت آموزو دل سوز داستان کو سناتے ہوئے بیان کیا کہ: ملنگی اور اس کے ساتھیوں کو جس صبح پھانسی دی جانے والی تھی ہم نے اسے وقت مقررہ سے پہلے اطلاع دی کہ ملنگی کٹھن منزل قریب آگئی ہے۔ اپنے آپ کو اس سفر کے لیے تیار کر لو۔ مگر اس جانگداز اطلاع کا جواب جس بے نظیر شجاعت سے اس نے دیا اس سے معلوم ہوتا تھا کہ ملنگی موت کو دردسر یا معمولی خراش سے زیادہ وقعت نہیں دیتا۔ وہ اپنے ایک انجام شریک ساتھی کو قرآن مجید کی تلاوت کرتے دیکھ کر للکارتے ہوئے بولا

    ’’کم بخت اب بھی قرآن پڑھنے سے باز نہیں آتا۔ تیری اس قرآن خوانی ہی نے تو یہ دن دکھائے کہ میدان جنگ میں بہادروں کی طرح جان دینے کی بجائے ہم مجرموں کی حیثیت میں پھانسی کے تختے پر زندگی ختم کررہے ہیں۔ چھوڑ اب تو اس قرآن خوانی کو اور بہادری سے موت کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہوجائو۔

    ‘‘ راوی کا بیان ہے کہ: میں نے ملنگی کے منہ سے قرآن مجید کے متعلق یہ گستاخانہ و بے ادبانہ فقرے سن کر اسے ملامت کی کہ کم بخت مسلمان ہو کر قرآن مجید کی توہین کرتاہے اور پھر ایسے نازک ترین وقت اور زہرہ گداز ساعت میں تو بڑے سے بڑا بے دین اور برے سے برا ظالم بھی خدا کو یاد کرتا ہے اور تو خود تو درکنار دوسرے کو بھی آخری نیکی سے روکتا ہے۔

    ملنگی نے جواب دیا ’’جناب میں قرآن مجید کی توہین نہیں کرسکتا۔ اس وقت میں نے اپنے اس ساتھی سے ایک واقعہ کی طرف اشارہ کیا تھا اوروہ واقعہ یہ ہے کہ ہم گرفتاری سے پہلے جنگل میں ایک محفوظ مقام پر بیٹھے ہوئے تھے اور ہمارا یہ ساتھی جو اس وقت قرآن مجید پڑھا رہا ہے اس وقت بھی قرآن مجید کی تلاوت میں مصروف و مشغول تھا۔‘‘ اچانک ہی ہمارے جاسوس نے پولیس کے آنے کی اطلاع دی ہم سب بھاگنے پر تیار ہوگئے۔ ہم اس وقت بھاگ کھڑے ہوتے تو کبھی گرفتار نہ ہوسکتے لیکن ہمارے اس ساتھی نے کہا کہ میں جب تک قرآن مجید کا یہ پارہ ختم نہ کرلوں تلاوت چھوڑ نہیں سکتا۔

    ہم نے اس ظالم سے ہر چند کہا کہ پولیس کی دوڑ آرہی ہے اور ابھی اس میں اور ہم میں بڑا فاصلہ ہے۔آئو بھاگ کر کسی محفوظ مقام پر چلے جائیں تمام عمر آرام سے تلاوت قرآن مجید کرتے رہنا مگر یہ ساتھی پارہ ختم کرنے سے پہلے ساتھ چلنے پر کسی طرح رضا مند نہ ہوا۔ ہم جان چکے تھے کہ پولیس کی جمعیت سے ہم کسی طرح عہدہ برآ نہ ہوسکیں گے۔ ہماری اور پولیس کی مڈبھیڑ ہوگئی تو اس کی گولیوں کا شکار بنیں گے یا پھر پھانسی کے تختے پر موت سے دوچار ہونا پڑے گا۔ یہ سب کچھ تھا موت ہمیں پھانسی اور گولیوں کے بھیس میں گھور رہی تھی

    ۔ ایک طرف اس ساتھی کے ساتھ موت اور دوسری جانب زندگی کے لیے فرار ان دو صورتوں میں سے ہمیں کسی ایک کو انتخاب کرنا تھا۔ چنانچہ ہم نے دوست کے ساتھ مرنا گوارا کرلیا کہ جو شخص قرآن دوستی کے مقابلے میں اپنی جان کی پروا نہیں کرتا۔ ایسے دوست پر اپنی جان بھی قربان کردینا چاہیے لہٰذا اسے تنہا چھوڑ کر زندہ رہنا ہمیں کسی طرح منظور نہ ہوا کیونکہ دوستوں کے ساتھ ہی مرنے اور جینے کا کچھ لطف ہے۔

    (’مخزنِ اخلاق‘ از مولانا رحمت اللہ سبحانی)





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Karachi....
    Posts
    31,280
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6917 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474875

    Default re: Din e Raaj Farangi Da---Te Rati Raaj Malangi Da

    wow zbrdast


    Ik Muhabbat ko amar karna tha.....

    to ye socha k ..... ab bichar jaye..!!!!


  3. #3
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default re: Din e Raaj Farangi Da---Te Rati Raaj Malangi Da

    very nice

  4. #4
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,713
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Thanked
    10
    Rep Power
    21474862

    Default re: Din e Raaj Farangi Da---Te Rati Raaj Malangi Da

    waaoo Bohat aala iqtibas hai

  5. #5
    Join Date
    Jan 2013
    Location
    Islamabad
    Posts
    1,031
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    4328 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    251262

    Default re: Din e Raaj Farangi Da---Te Rati Raaj Malangi Da

    gud h jee
    آنسو اور مسکرا ہٹ دو انمول خزانے ہیں-پہلے خزانے کواپنے تک محدود رکھواور دوسرے کولوگوں پر نچھاور کردو.حضرت علی
    Visit my blog
    http://www.homeopathypakistan.blogspot.com

    MY PAGE ON FB
    www.facebook.comhomeo

  6. #6
    Join Date
    May 2012
    Location
    !!!KiSii Kii DuAouN meii!!!:):)
    Posts
    10,485
    Mentioned
    83 Post(s)
    Tagged
    10415 Thread(s)
    Thanked
    28
    Rep Power
    2184012

    Default re: Din e Raaj Farangi Da---Te Rati Raaj Malangi Da

    bht xbrdast
    ---------------- -----------------

    sigpic16201 13 - Din e Raaj Farangi Da---Te Rati Raaj Malangi Da


    -------------------------------------------------------------
    some people are worth
    melting for....!!!
    ..(olaf)..
    ------------------------------------------------------------------------


  7. #7
    Join Date
    Sep 2012
    Location
    Bermuda Triangles
    Posts
    3,039
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    3495 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    9

    Default re: Din e Raaj Farangi Da---Te Rati Raaj Malangi Da

    bahot umda sharing
    viper siggi - Din e Raaj Farangi Da---Te Rati Raaj Malangi Da

  8. #8
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default re: Din e Raaj Farangi Da---Te Rati Raaj Malangi Da

    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  9. #9
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default re: Din e Raaj Farangi Da---Te Rati Raaj Malangi Da

    aapp sabb kaa shukriyaa





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •