Results 1 to 4 of 4

Thread: Honey trap

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Honey trap




    honey trap

    1986 میں دنیا کو پہلی بار اسرائیل کی ایٹمی طاقت کے بارے میں اس وقت معلوم ہوا جب صحرائے نقب میں واقع اسرائیلی ایٹمی تنصیب dimon کے ایک اہلکار مرد کا ئی ونونو نے برطانوی اخبار " سنڈے ٹائمز " کو ایک انٹرویو دیا ۔

    اس انٹرویو میں اس نے اسرائیل کے خفیہ ایٹمی پروگرام کی تفصیلات سے پہلی مرتبہ پردہ اٹھایا ۔ جس سے دنیا بھر میں کھلبلی مچ گئی ۔

    چنانچہ اسرائیل کی حکومت نے فیصلہ کیا کہ اس سے قبل یہ اہلکار مزید مسائل پیدا کرے اسے واپس اسرائیل لا کر اس کے خلاف مقدمہ
    چلانا چاہیے ۔

    لہٰذا اسے پھانسنے کے لیے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے honey trap یا دامِ الفت تیار کیا ۔

    موساد کی ایک انتہائی حسین خاتون ایجنٹ نے کائی ونونو سے لندن میں دوستی کی ۔

    اسے اپنے حسن کے جال میں پھنسایا ۔

    پھر اسے تفریح کے لیے روم چلنے کی پیشکش کی ۔

    روم کے ایک ہوٹل میں اسے نشہ آور دوا کھانے میں ملا کر دی گئی ۔

    جب اس کی آنکھ کھلی تو سامنے کوئی دلربا حسینہ نہیں ، اسرائیل کی عدالت تھی ۔

    جس نے اسے غداری کے الزام میں اٹھارہ سال قید کی سزا سنا دی ۔

    یہ واقعہ جو ایک فرد پر گذرا ، ہر انسان کا ایک حقیقی مسئلہ ہے ۔

    آزمائش کی اس دنیا میں انسان ہر لمحہ حالتِ جنگ میں ہے۔

    اس کے دشمن شیطان نے طرح طرح کے honey trap بچھا رکھے
    ہیں ۔

    انسان دنیا کے اس جال کو جال نہیں سمجھتا ۔

    وہ ساری زندگی دنیا کی ظاہری خوبصورتی اور لذت کے پیچھے بھاگتا ہے ۔

    اس حسن کے پیچھے جہنم کی جو قید چھپی ہے وہ اسے نظر انداز کر دیتا ہے ۔

    یہاں تک کہ خدا کے فرشتے موت کی بیہوشی لیے اچانک نمودار ہوتے ہیں ۔

    اور جب آنکھ کھلتی ہے تو جہنم کے قید خانے کے سوا اور
    کچھ سامنے نہیں رہتا ۔

    کامیاب انسان وہ نہیں جس نے دنیا میں بہت ترقی کی ۔

    کامیاب انسان وہ ہے جس نے دنیا کے honey trap
    میں پھنسنے کے بجائے خدا کی ابدی جنت کی ابدی نعمتیں
    حاصل کر لیں ۔

    ابو یحیٰ " بس یہی دل " صفحہ 44





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: Honey trap

    Beshak
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  3. #3
    Join Date
    Jul 2012
    Location
    Pakistan
    Posts
    1,178
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    5739 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    644254

    Default Re: Honey trap

    buht zabardast

  4. #4
    Join Date
    Jul 2011
    Location
    Lahore-Pakistan
    Posts
    1,636
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    944 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474844

    Default Re: Honey trap

    .thanks for sahring bro gReat information
    sagar3 - Honey trap

    جانےکیسا رشتہ ہےمیرا اسکیذاتکےساتھ
    وہذرا بھیخاموشہوتوسانس ٹھہرسی جاتی ہے




Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •