Results 1 to 8 of 8

Thread: ایک دفعہ مدینہ منورہ میں قحط پڑگیا

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default ایک دفعہ مدینہ منورہ میں قحط پڑگیا





    ایک دفعہ مدینہ منورہ میں قحط پڑگیا ۔ آسمان نے پانی برسانا چھوڑ دیاتھا اور زمین نے اناج اگانے سے انکار کردیاتھا ۔اس قحط کی وجہ سے پورے شہر میں غربت پھیل گئی تھی لوگ دانے دانےکے لئے محتاج ہو گئے تھے ۔
    حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ بہت بڑے تاجر تھے۔ان کی تجارت پورے عرب میں پھیلی ہوئی تھی۔اسدوران ان کا ایک تجارتی قافلہ شام سے لوٹا۔ اس قافلے میں ایک ہزار اونٹ تھے ۔کھانے پینے کی اشیاکے ساتھ جب یہ قافلہ مدینہ کو پہنچاتو لوگوں کو تھوڑی راحت ہوئی ۔ بچے بوڑھے خوش ہوئے لیکن جیسے ہی یہ قافلہ مدینہ پہنچا تاجروں کا ایک وفد بھی ساتھ ساتھ یہاں پہنچ گیا ۔
    اس وفد نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا وہ اپنا مال فروخت کرنا چاہیں گے؟ ان کا ارادہ تھا کہ سارا مال خرید لیں اور قحط کی وجہ سے مجبور لوگوں کو مہنگے داموں فروخت کرکے بہت سارا نفع کمائیں
    حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا کہ آپ اس کی کیا قیمت لگاتے ہیں؟
    انھوں نے جواب دیا کہ ہم آپ کو دوگنا نفع دیں گے ۔ یعنی ایک دینار کا مال دو دینار میں خریدیں گے!حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اتنا نفع تو مجھے پہلے سے ہی مل رہا ہے ۔حضرت عثمان کا جواب سن کر انھوں نے نفع اور بڑھا دیا ۔ پھر بھی عثمان رضی اللہ عنہ نے وہی جواب دیا کہ اتنا تو مجھے پہلے سے ہی مل رہا ہے۔انھوں نے نفع اور بڑھا دیا لیکن اب بھی عثمان نے یہی کہا کہ اتنا تو مجھے پہلے سے ہی مل رہا ہے!
    یہ سن کر وہ تاجر حیران ہوئے ۔ انھوں نے پوچھا کہ عثمان ہم اہل مدینہ کو خوب جانتے ہیں ،یہاں کوئی تاجر ایسا نہیں جو تمہارے مال کو ہم سے زیادہ قیمت میں خریدے۔ آخر وہ کون ہے جو تمہیں ہم سے زیادہ نفع دے رہا ہے؟
    حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے جواب دیا -- اللہ !
    جو نفع تم مجھے دے رہے ہو ،میرے رب نے مجھے اس سے بہت زیادہ نفع دینے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ کہہ کر حضرت عثمان نے اپنے لوگوں کو حکم دیا کہ تمام مال اہل مدینہ اور ضرورتمندوں کے درمیان تقسیم کردیا جائے۔حضرت عثمان کے سامنے اس وقت قرآن کی یہ آیت تھی؛
    ”جو لوگ اپنا مال اللہ کی راہ میں صرف کرتے ہیں انکے خرچ کی مثال ایسی ہے ،جیسے ایک دانہ بویا جائے، اور اس سے سات بالیں نکلیں اور ہر بال میں سودانے ہوں، اسی طرح اللہ جس کے عمل کو چاہتا ہےبڑھا دیتا ہے،وہ فراخت دست بھی ہے اور علیم بھی“۔(البقرہ261 +)
    حضرت عثمان کے پاس تاجروں کا جو وفد آیا تھا وہ درحقیقت شیطان کا وفد تھا ۔وہ عثمان کو آزمائش میں ڈالنے آیا تھا۔ وہ عثمان کے سامنے اسی طرح آیا تھا جس طرح وہ حضرت ابراہم کے سامنے آیا تھا جبکہ وہ اپنے لاڈلے بیٹے حضرت اسماعیل کی قربانی پیش کرنے جا رہے تھے۔ شیطان حضرت عثمان کے سامنے دنیوی فائدے کو بڑھا چڑھا کر بیان کر رہا تھا تاکہ عثمان آخرت کے دائمی فائدہ سے محروم ہوجائیں ۔ لیکن چونکہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا ایمان زندہ تھا اس لئے انھوں نے دنیوی فائدے پر آخرت کے فائدے کو ترجیح دی۔ انھوں نے سمجھ لیا کہ ان کے سامنے شیطانی وفد ہے جو انھیں اخروی نفع سے ہمیشہ کے لئے محروم کرنا چاہتا ہے ۔ ایسی ہی سخاوت کی وجہسے انہیں غنی کا لقب عطا ہوا

  2. #2
    Cute PaRi's Avatar
    Cute PaRi is offline ♥Häppïnëss ïs Süċċëss♥
    Join Date
    Sep 2012
    Location
    ♥ündër möthër's fëët♥
    Posts
    9,560
    Mentioned
    132 Post(s)
    Tagged
    9855 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    1533321

    Default Re: ایک دفعہ مدینہ منورہ میں قحط پڑگیا

    jazak ALLAH khair

  3. #3
    Join Date
    Aug 2010
    Location
    SSsshhhh.....
    Posts
    1,099
    Mentioned
    9 Post(s)
    Tagged
    3489 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474845

    Default Re: ایک دفعہ مدینہ منورہ میں قحط پڑگیا

    SubhanAllah
    MashAllah bhot ala...<3

  4. #4
    Join Date
    Aug 2010
    Location
    SSsshhhh.....
    Posts
    1,099
    Mentioned
    9 Post(s)
    Tagged
    3489 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474845

    Default Re: ایک دفعہ مدینہ منورہ میں قحط پڑگیا

    SubhanAllah
    MashAllah bhot ala...<3

  5. #5
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Default Re: ایک دفعہ مدینہ منورہ میں قحط پڑگیا

    Subhanallah
    Beautiful intakhab
    Jazak al khair

  6. #6
    Join Date
    Jul 2011
    Location
    Lahore-Pakistan
    Posts
    1,636
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    944 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474844

    Default Re: ایک دفعہ مدینہ منورہ میں قحط پڑگیا

    .Jaazk Allah
    Deen ki Agahi he sab kuch hai
    thanks for sharing

  7. #7
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: ایک دفعہ مدینہ منورہ میں قحط پڑگیا

    Jazak ALLAH

  8. #8
    Join Date
    Dec 2010
    Location
    Jinzhou, Liaoning, China, Madinah Saudi Arabia
    Posts
    12,264
    Mentioned
    82 Post(s)
    Tagged
    7842 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    895521

    Default Re: ایک دفعہ مدینہ منورہ میں قحط پڑگیا

    Subhan ALLAH
    Jazak ALLAH khair

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •