Results 1 to 4 of 4

Thread: گفت رومی ہر بنائے کہنہ کہ باداں کنند

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    19
    Rep Power
    21474903

    Default گفت رومی ہر بنائے کہنہ کہ باداں کنند




    فقیر نجم الدین ایک دن اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے یہاں پہنچے تو اقبال رحمۃ اللہ علیہ بولے کہ آج کل حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں کوئی بہت روشن ضمیر بزرگ آئے ہوئے ہیں ان سے ملنے چلیں،
    میں ان سے ایک بات پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب مسلمانوں سے خدا کا یہ وعدہ ہے کہ وہ اقوام عالم میں سرفراز ہوں گے تو آج کل اتنے ذلیل و خوار کیوں ہیں؟
    اقبال کے تساہل کے باعث یہ ہوا کہ یہ دونوں نہ صبح کو وہاں پہنچ سکے نہ شام کو، آخر بات دوسری صبح کے لئے قرار پائی کہ کل چلیں گے۔
    دوسرے دن فقیر نجم الدین اقبال کے یہاں ذرا دیر سے پہنچے، اس خیال سے کہ ان کے جلدی چلنے کی کوئی امید نہیں تھی لیکن یہ دیکھ کر انہیں سخت حیرت اور پریشانی ہوئی کہ اقبال کا رنگ زرد ہے اور چہرے پر ہوائیاں اڑ رہی ہیں اور وہ شدید تفکر اور اضطراب میں مبتلا ہیں۔ نجم الدین نے پوچھا کہ خیر تو ہے

    تو اقبال بولے کہ :

    ’’آج صبح میں یہیں بیٹھا تھا کہ علی بخش نے آ کے اطلاع دی کہ کوئی درویش صفت آدمی ملنا چاہتا ہے میں نے کہا، بلالو۔ ایک درویش صورت اجنبی میرے سامنے آکھڑا ہوا۔ کچھ وقفے کے بعد میں نے کہا، فرمایئے آپ کو مجھ سے کچھ کہنا ہے؟ اجنبی بولا : ہاں تم مجھ سے کچھ پوچھنا چاہتے تھے، میں تمہارے سوال کا جواب دینے آیا ہوں اور اس کے بعد مثنوی کا مشہور شعر پڑھا :

    گفت رومی ہر بنائے کہنہ کہ باداں کنند
    توندانی ____ اول آں بنیاد را ویراں کنند

    (رومی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا ہے کہ جس پرانی عمارت کو آباد کرتے ہیں تو نہیں جانتا کہ پہلے اس بنیاد کو ویران کردیتے ہیں)۔

    کچھ پوچھئے نہیں کہ مجھ پر کیا گذر گئی، چند لمحوں کے لئے مجھے قطعی اپنے گرد و پیش کا احساس جاتا رہا۔ ذرا حواس ٹھکانے ہوئے تو بزرگ سے مخاطب ہونے کے لئے دوبارہ نظر اٹھائی لیکن وہاں کوئی بھی نہ تھا۔ علی بخش کو ہر طرف دوڑایا لیکن کہیں سراغ نہیں ملا‘‘۔

    (روزگار فقیر،)





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Cute PaRi's Avatar
    Cute PaRi is offline ♥Häppïnëss ïs Süċċëss♥
    Join Date
    Sep 2012
    Location
    ♥ündër möthër's fëët♥
    Posts
    9,560
    Mentioned
    132 Post(s)
    Tagged
    9855 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    1533321

    Default Re: گفت رومی ہر بنائے کہنہ کہ باداں کنند

    bhot khob

    paspayi2 zps86d6ac40 - گفت رومی ہر بنائے کہنہ کہ باداں کنند

  3. #3
    Join Date
    Dec 2010
    Location
    Jinzhou, Liaoning, China, Madinah Saudi Arabia
    Posts
    12,427
    Mentioned
    91 Post(s)
    Tagged
    7849 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    895522

    Default Re: گفت رومی ہر بنائے کہنہ کہ باداں کنند

    Hmm ...
    Lamhaa e fikryah hai yeh Musalamno kaii liye

    Sun Yaara Sunn Yaara
    Tere IshQ Daa Cholaa Paaya

  4. #4
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,805
    Mentioned
    108 Post(s)
    Tagged
    8578 Thread(s)
    Thanked
    95
    Rep Power
    21474999

    Default Re: گفت رومی ہر بنائے کہنہ کہ باداں کنند

    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •