Results 1 to 4 of 4

Thread: کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں

    کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے باعث 3 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 44 منٹ پر دو مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جو 25 سیکنڈز تک جاری رہے۔ زلزلے کا مرکز ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے علاقے سراوان زمین کے اندر 155 کلو میٹر گہرائی میں تھااور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.9 ریکارڈ کی گئی، پاکستان کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے ایران، افغانستان، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور بھارت میں بھی محسوس کئے گئے۔

    پاک ایران سرحد سے ملحقہ بلوچستان کا ضلع چاغی میں ماشکیل کے علاقے میں درجنوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں جس کے باعث ملبے تلے دب کر 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں 3 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں، دورافتادہ علاقہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں سرکاری سطح پر امدادی کام شروع نہیں کئے جاسکے تاہم مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو نکال رہے ہیں۔

    زلزلے کے سب سے شدید جھٹکے کراچی میں محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث طارق روڈ، گلشن اقبال اور کھارادر میں املاک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ حیدر آباد، ٹنڈوالہیار، سکھر، کوئٹہ، حب، خضدار، سبی ، ہرنائی، لاہور، ملتان، لیہ، لودھرا، سرگودھا،ڈیرہ غازی خان،رحیم یار خان اور گلگت بلتستان میں بھی محسوس کئے گئے۔

    زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل کر سڑکوں اور پارکوں میں آگئے، کئی مقامات پر مساجد سے اذانیں بھی دی گئیں، اس موقع پر لوگ اپنے پیاروں کی خیریت کے لئے بھی رابطے کرتے رہے۔

  2. #2
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف ش

    یا رب تو معاف فرما دے. ورنہ ھمارا کہیں ٹھکانہ نہں
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  3. #3
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Default Re: کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف ش

    ALLAH hair sab ko apney hafzo imaan main rakhey (AMEEN)

  4. #4
    Cute PaRi's Avatar
    Cute PaRi is offline ♥Häppïnëss ïs Süċċëss♥
    Join Date
    Sep 2012
    Location
    ♥ündër möthër's fëët♥
    Posts
    9,560
    Mentioned
    132 Post(s)
    Tagged
    9855 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    1533321

    Default Re: کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف ش

    ALLAH pak sb k gunnah maf kare ameen sum ameen

    paspayi2 zps86d6ac40 - کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •