Results 1 to 7 of 7

Thread: Hussain Ibin e Mansoor Alhaj

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Hussain Ibin e Mansoor Alhaj


    رقص کرتے ہوئے حسین ابن منصور الحاج سوُئے دار جا رہے تھے، اُنھیں ’انا الحق‘ کہنے کی سزا ملنے والی تھی۔
    جو لوگ وہاں کھڑے تھے وہ ان پر پتھر پھینک رہے تھے۔
    منصور لہولہان تھے، لہو کا پیکر بن گئے تھے۔
    ’انا الحق‘ کی آواز اُن کے رقص کا آہنگ۔۔۔ دونوں ایک دوسرے میں جذب تھے، لہو کے چھینٹے اس آواز کے ساتھ اِدھر اُدھر بڑی تیزی سے پڑ رہے تھے ’انا الحق انا الحق‘ وہ ہنستے جا رہے تھے۔
    ان ہی لوگوں کے درمیان جو وہاں کھڑے پتھر پھینک رہے تھے، ایک شخص تھا جو منصور کو بخوبی جانتا تھا اور یہ بھی جانتا تھا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ سوئے دار جاتے ہوئے وہ رقص کیوں کر رہے ہیں اور یہ بھی جانتا تھا کہ ’انا الحق‘ کی آواز کیوں گونج رہی ہے۔ وہ جانتا تھا منصور بے قصور ہیں۔ حسین ابن منصور الحاج وہاں ہیں کہاں، وہاں تو صرف اللہ، کی آواز ہے۔ منصور کا رقص تو اس آواز کا مترنم تحرّک ہے، اس آواز سے جو سرمستی پیدا ہوئی ہے اس کا متحرّک نقش ہے۔
    وہ شخص جو اُن لوگوں کے درمیان کھڑا تھا۔۔۔ جو پتھر پھینک رہے تھے۔ آگے بڑھا اور اس نے آہستہ سے ایک خوبصورت پھول منصور کی جانب پھینک دیا۔ اور گم ہو گیا لوگوں کے درمیان۔۔۔ خوفزدہ تھا، کوئی دیکھو نہ لے پتھروں کی بارش میں خوبصورت پھول کس نے پھینکا ہے۔
    حسین ابن منصور الحاج جو سنگ باری کے درمیان لہولہان تھے۔
    جو رقص کرتے ہوئے اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت جشن منا رہے تھے۔
    جو مسلسل ہنس رہے تھے، ہنستے جا رہے تھے۔
    اچانک خاموش ہو گئے۔
    اور پھر اُن کی آنکھوں سے آنسو کے قطرے ٹپکنے لگے۔
    پاس کھڑے ایک شخص نے دریافت کیا ’’ابھی تو آپ ہنس رہے تھے، لہولہان ہونے کے باوجود آپ کا رقص جاری تھا، آپ کی آواز گونج رہی تھی۔ یہ اچانک کیا ہوا رونے کیوں لگے؟‘‘
    کسی شخص کے پھول پھینکنے کے بعد ہی آپ اچانک رونے لگے کیوں؟
    منصور نے جواب دیا۔
    ’’جس شخص نے پھول پھینکا ہے، جانتا ہے میں بے قصور ہوں، لیکن اس میں اتنا حوصلہ نہیں کہ وہ ان تمام لوگوں کے سامنے، جو مجھ پر پتھر پھینک رہے ہیں، کہہ سکے منصور بے قصور ہے، جو لوگ پتھر پھینک رہے ہیں وہ بے خبر ہیں، میں اُن کے لیے دعا کر رہا ہوں، اللہ سے کہہ رہا ہوں انھیں معاف کر دے یہ بے خبر ہیں۔ حقیقت نہیں جانتے، معصوم ہیں، سب لوگ جو مجھ پر اس طرح مسلسل پتھر پھینک کر لہولہان کیے جا رہے ہیں، تم ہی بتاؤ اُس شخص کے لیے اللہ سے کیا کہوں جو جانتا ہے کہ میں بے قصور ہوں، جس شخص میں یہ حوصلہ نہ تھا کہ کہہ سکے منصور بے قصور ہے اس شخص کے لیے اللہ سے کیا مانگوں؟ میری آنکھوں سے جو یہ آنسو ٹپک رہے ہیں وہ اسی لیے کہ ایک پھول پھینک کر یہ تو بتا گیا کہ میں بے قصور ہوں لیکن یہ حوصلہ پیدا نہ کر سکا کہ لوگوں سے کہہ سکے کہ منصور بے قصور ہے!





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Dec 2010
    Location
    Jinzhou, Liaoning, China, Madinah Saudi Arabia
    Posts
    12,264
    Mentioned
    82 Post(s)
    Tagged
    7842 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    895521

    Default re: Hussain Ibin e Mansoor Alhaj

    umdaaah
    images?qtbnANd9GcSD7qCu5RmanJAqGaixYtC w47jXo28t NBgcZ q5Z33lher5Bl - Hussain Ibin e Mansoor Alhaj

    Rehney Dey Is Dard Mein Zindaa
    Main Tanhaa Hee Sahee . . .

  3. #3
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Default re: Hussain Ibin e Mansoor Alhaj

    nice orangeabli - Hussain Ibin e Mansoor Alhaj

  4. #4
    Join Date
    Jun 2012
    Location
    Karachi
    Posts
    194
    Mentioned
    7 Post(s)
    Tagged
    1580 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    6

    Default re: Hussain Ibin e Mansoor Alhaj

    Bht he zabardast!Nice sharing.

  5. #5
    Join Date
    Mar 2013
    Location
    pak
    Posts
    3,322
    Mentioned
    22 Post(s)
    Tagged
    3547 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    644255

    Default re: Hussain Ibin e Mansoor Alhaj

    nice


    dollsfacebookcoverphoto4 - Hussain Ibin e Mansoor Alhaj

  6. #6
    Join Date
    Sep 2012
    Location
    Bermuda Triangles
    Posts
    3,039
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    3495 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    9

    Default re: Hussain Ibin e Mansoor Alhaj

    bahot umda
    viper siggi - Hussain Ibin e Mansoor Alhaj

  7. #7
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default re: Hussain Ibin e Mansoor Alhaj

    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •